آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںنیوروبلاسٹوما کیا ہے؟
نیوروبلاسٹوما ایک قسم کا کینسر ہے جو نا پختہ اعصابی خلیوں میں بڑھتا ہے جسے نیوروبلاسٹس کہا جاتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ عام ٹھوس ٹیومر ہے جو بچوں کے دماغ کے باہر ہوتا ہے۔
نیوروبلاسٹوما معاون اعصابی نظام (SNS) کے ساتھ کہیں بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔ نیوروبلاسٹوما اکثر پیٹ میں ہوتا ہے اور بسا اوقات ایڈرینل گلینڈس کے اعصابی ٹشو میں بنتا ہے جو گردوں کے اوپر ہوتے ہیں۔ یہ گردن، سینہ، یا کمر کے نیچے کی ہڈیوں کے اعصابی ٹشو میں بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔
نیوروبلاسٹوما اکثر پیٹ میں ہوتا ہے اور بسا اوقات ایڈرینل گلینڈ کے اعصابی ٹشو میں بنتا ہے جو گردوں کے اوپر ہوتے ہیں۔
نیوروبلاسٹوما کی تشخیص عام طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ شیر خوار بچوں میں پایا جانے والا سب سے زیادہ عام ٹیومر ہے۔ نیوروبلاسٹوما شیر خوار بچوں میں %50 کینسرز اور بچپن میں ہونے والے تمام کینسرز کا 7-10 فیصد سبب بنتے ہیں۔ امریکہ میں ہر سال تقریبا 650 بچوں میں نیوروبلاسٹوما کی تشخیص کی جاتی ہے۔
نیوروبلاسٹوما کے علامات کا انحصار ٹیومر کی جگہ پر ہوتا ہے لیکن اس میں گانٹھ یا مادے کا ڈھیر، پیٹ میں درد، بھوک میں کمی، اور چڑچڑاپن شامل ہو سکتا ہے۔ اکثر، تشخیص کے وقت تک نیوروبلاسٹوما جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل چکا ہوتا ہے۔
نیوروبلاسٹوما کے علاج کا انحصار بیماری کے مرحلے پر ہوتا ہے (کینسر اصل ٹیومر سے کتنا پھیل چکا ہے)۔ کچھ بچوں کا علاج صرف سرجری کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ شدید بیماری والے مریضوں کو سرجری، کیمو تھیراپی ، تابکاری والی تھراپی، اور/یا امیونو تھراپی سمیت شدید علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
کچھ عوامل نیوروبلاسٹوما ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ نیوروبلاسٹوما زیادہ تر کم عمر بچوں میں پائے جاتے ہیں اور عورتوں کی بنسبت مردوں میں قدرے زیادہ ہوتے ہے۔
بہت کم مریضوں (%2-1) میں موروثی نیوروبلاسٹوما ہوتے ہیں۔ اس قسم کا نیوروبلاسٹوما خاندانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔ موروثی نیوروبلاسٹوما زیادہ تر ALK یا PHOX2B جین میں ہونے والی تبدیلی یا تغیر کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ موروثی نیوروبلاسٹوما والے بچوں میں %50 اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ وہ مرض ان کے ہونے والے بچوں تک منتقل ہو جائے۔
نیوروبلاسٹوما کے آثار اور علامات کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ٹیومر کہاں پے ہے اور بچے کی عمر کیا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
نیوروبلاسٹوما کے دوسری علامات میں دائمی پیچش، آنکھوں کی نقل و حرکت میں تبدیلی، ہائی بلڈ پریشر، سردرد، کھانسی، سانس لینے میں پریشانی، بخار، نیل پڑجانا، یا ہارنر سینڈروم شامل ہو سکتے ہیں۔
ٹیومر کی جگہ |
علامات |
---|---|
آنکھ |
ابھری ہوئی آنکھیں، سیاہ حلقے ("ریکون آنکھیں")، اندھا پن، ہارنر سینڈروم |
گردن |
گانٹھ یا سوجن، ہارنر سینڈروم |
پیٹ |
گانٹھ، بھوک میں کمی، قے ہونا، قبض |
پیڑو ( کمر کے نیچے کی ہڈی ) |
بیت الخلاء کے طرز عمل میں تبدیلی؛ آنت یا مثانے میں ہونے والی پریشانیاں |
ریڑھ کی ہڈی |
کمزوری، فالج |
کئی اقسام کے طریقہ کار اور ٹیسٹس کا استعمال نیوروبلاسٹوما کی تشخیص کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ان میں شامل ہیں:
نیوروبلاسٹوما ایک MIBG اسکین کی تصویر میں دکھایا جاتا ہے
ایک نیوروبلاسٹوما مریض کا منظر آگے یا پیچھے سے پورے جسم MIBG کا اسکین کریں۔
ٹیومر کا جائزہ ان خصوصیات کا پتہ لگانے کے لیے کیا جائے گا جو نیوروبلاسٹوما کی تشخیص اور علاج کے لیے ضروری ہیں۔ کچھ نیوروبلاسٹوما بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں اور مزید شدید تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔ خلیے کیسے دکھتے ہیں اور کیا ٹیومر میں جین کی کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں یا نہیں اس کے مطابق ڈاکٹرز یہ بتا سکتے ہیں کہ ٹیومر پر علاج کا کیا ردعمل ہے۔
نیوروبلاسٹوما میں، بیماری کی درجہ بندی کرنے کے کئی طریقے ہیں۔
بین الاقوامی نیوروبلاسٹوما اسٹیجنگ سسٹم (INSS) ٹیومر کی جگہ، بیماری کے پھیلاؤ، اور سرجری کے نتائج پر مبنی نیوروبلاسٹوما کی درجہ بندی کرتا ہے۔
درجہ بندی | بیماری کا پھیلنا |
---|---|
درجہ I | ٹیومر ایک ہی جگہ تک محدود رہتا ہے اور اسے سرجری کے ذریعے مکمل طور پر ہٹا دیا جاتا ہے۔ |
درجہ II | 2A: ٹیومر ایک ہی جگہ پر ہوتا ہے لیکن اسے سرجری کے ذریعے مکمل طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ 2B: ٹیومر کو سرجری کے ذریعے مکمل طور پر ہٹایا جا سکتا ہے، لیکن قریبی لمف نوڈز میں کینسر کے خلیے پائے جاتے ہیں۔ |
درجہ III | ٹیومر کو سرجری کے ذریعے مکمل طور پر نہیں ہٹایا جا سکتا ہے، اور جسم کے دوسرے حصے کے لمف نوڈس یا دوسرے ٹشوز میں بیماری پھیل جاتی ہے۔ اگر ٹیومر جسم کے درمیان (سینٹر) میں ہے، تو دونوں اطراف کے لمف نوڈز یا ٹشو میں پھیل جاتا ہے۔ |
درجہ IV | 4: ٹیومر دور کے لمف نوڈز، ہڈی، بون میرو، جگر، کھال اور/یا دوسرے اعضاء تک پھیل چکا ہے 4S: بچے کی عمر 1 سال سے کم ہے۔ اصل ٹیومر صرف وہیں واقع ہوتا ہے جہاں سے وہ شروع ہوا ہے (مرحلہ 2 یا 1)۔ ٹیومر صرف کھال، جگر، یا بون میرو (تھوڑی مقدار) میں پھیل چکا ہے۔ بون میرو کا ملوث ہونا عموما %10 سے کم ہے۔ |
بین الاقوامی نیوروبلاسٹوما رسک گروپ اسٹیجنگ سسٹم (INRGSS) سرجری کے نتائج کا استعمال کیے بغیر کینسر کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اس سسٹم کی بنیاد ٹیومر کی جگہ اور بیماری کے پھیلاؤ پر ہے۔ امیجنگ ٹیسٹس کا استعمال تصویر میں بتائے گئے خطرے کے عوامل (ٹیومر کو ہٹانا کتنا خطرناک ہوگا اس کی پیشنگوئی) کی بنیاد پر مرحلہ کی تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
درجہ بندی | بیماری کا پھیلنا |
---|---|
درجہ L1 مقامی |
ٹیومر کی ابتدا جہاں سے ہوئی تھی، وہاں سے آگے نہیں پھیلا ہے۔ یہ جسم کے اہم حصوں میں نہیں بڑھا ہے۔ یہ جسم کی ایک جزو تک ہی محدود ہے، جیسے گردن، سینہ، پیٹ، یا پیڑو۔ |
درجہ L2 مقامی |
امیجنگ ٹیسٹس میں ایک یا ایک سے زائد تصویر میں بتائے گئے خطرے کے عوامل کی موجودگی کو دکھایا جاتا ہے۔ ٹیومر قریبی حصوں میں پھیل گیا ہو گا یا جسم کے دو حصوں میں پایا جا سکتا ہے۔ |
درجہ M میٹاسٹیٹک |
ٹیومر جسم کے دور دراز حصوں تک پھیل چکا ہے۔ اس میں MS کے طور پر درجہ بند ٹیومرز کے علاوہ سبھی میٹاسٹیٹک بیماری شامل ہے۔ |
درجہ MS میٹاسٹیٹک |
18 ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لیے: میٹاسٹیٹک مرض جو کھال، لیور، اور/یا صرف تھوڑی مقدار میں بون میرو تک محدود ہے۔ |
ڈاکٹرز نیوروبلاسٹوما کی درجہ بندی کرنے اور علاجوں کی منصوبہ بندی کے لیے خطرہ گروپ بھی استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ خطرہ کا مطلب ہے کہ ٹیومر کے دوبارہ ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ زیادہ خطرہ والے نیوروبلاسٹوما سے دوچار مریضوں کو مزید شدید تھراپی کی ضرورت ہے۔
خطرہ گروپ کا تعین کرنے والے عوامل میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
بچوں کے آنکولوجی گروپ سے ریلپس گروپس کے خطرے کے بارے میں مزید جانیں۔
نیوروبلاسٹوما سے ٹھیک ہونے کا امکان کئی عوامل پر منحصر ہے:
نیوروبلاسٹوما کے علاج کا انحصار بچے کی عمر، ٹیومر کی جگہ، ٹیومر کے خدوخال (جین میں ہونی والی تبدیلیاں اور ہسٹالوجی)، اور بیماری کے درجہ پر ہے۔ یہ عوامل نیوروبلاسٹوما خطرہ والے گروپ (کم، درمیانی، یا زیادہ) اور علاج کے منصوبوں کی تعین میں مدد کرتے ہیں۔
نیوروبلاسٹوما کے علاج کے مندرجہ ذیل اختیارات شامل ہیں:
بہت کم عمر، یعنی کم خطرہ والے مریضوں کا فعال علاج کے بجائے آبزرویشن کے ذریعے علاج کیا جائے کچھ معاملات میں، نیوروبلاسٹوما خودبخود ختم ہو سکتا ہے (ریگریشن (لوٹ جانا ))۔ حالاں کہ ، یہ بہت کمیاب ہے، اور ٹیومر کے بڑھنے پر نظر رکھنے کے لیے مریضوں کی بہت باریکی سے نگرانی کی جائے گی۔
بچوں کو کلینکل ٹرائل میں نیوروبلاسٹوما کے علاج کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔
خطرہ والے گروپ کے مطابق نیوروبلاسٹوما کے علاج کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے:
خطرہ والا زمرہ |
نئے مریضوں کا فیصد |
اصل علاج |
پیش گوئی |
---|---|---|---|
کم خطرہ |
40% |
|
>95% زندہ بچ جانے والے افراد |
درمیانی خطرہ |
15% |
|
>90% زندہ بچ جانے والے افراد |
زیادہ خطرہ |
45-50% |
|
<60% زندہ بچ جانے والے افراد |
(4/ 1) شروعاتی تشخیص کے وقت مریض کے سینے کے CT اسکین میں نیوروبلاسٹوما ٹیومر دکھائی دیتا ہے۔
(4/2) درمیانی یا زیادہ خطرہ والے نیوروبلاسٹوما والے مریضوں کے لیے، کیمو تھیراپی اصل علاج ہے۔ کیمو تھیراپی کا ایک کورس لینے کے بعد، نیوروبلاسٹوما ٹیومر سائز میں کم ہو جاتا ہے۔
(4/3) کیمو تھیراپی کے دوسرے کورس کے بعد، ٹیومر اور بھی چھوٹا ہو جاتا ہے۔
(4/4) ممکن ہونے کے بعد ہی ٹیومر ختم کرنے کے لیے سرجری کی جاتی ہے۔ اسکین ۔ سرجری کے بعد مریض کا سینہ ظاہر کرتے ہوئے ۔
زیادہ خطرے کی بیماری والے مریضوں میں مرض کے لوٹ آنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کم خطرہ کی بیماری والے مریضوں میں، مرض کے لوٹ کر آنے کا امکان 5-15% ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، زیادہ خطرہ والے مریضوں کے لیے، مرض کے لوٹ کر آنے کا خطرہ %50 زیادہ تک رہتا ہے۔ نیوروبلاسٹوما میں مرض کا لوٹ کر آنا علاج کے پہلے 2 سال کے اختتام کے اندر سب سے زیادہ عام ہے۔ مرض کا لوٹ کر آنا بہت کم ہوتا ہے جب علاج کے مکمل ہونے کے 5 سال بعد کینسر ہونے کا کوئی ثبوت نہ پایا جائے۔
مریضوں کے علاج ختم ہونے کے بعد مرض کے لوٹ کر آجانے کے خطرے کی وجہ سے اسکریننگ ٹیسٹ فالو اپ نگہداشت کثرت سے کئے جائیں گے ۔ طبی ٹیم بار بار اور طرح طرح کے ضروری ٹیسٹس کے لیے مخصوص سفارشات کرے گی۔
وہ لوگ جن کا علاج سیسٹیمیٹک کیموتھراپی اور/یا ریڈییشن کے ذریعے کیا گیا ہے انہیں تھراپی کے بعد تیز اور دیر سے دکھائی دینے والے اثرات پر نظر رکھنی چاہیے۔ علاج کی وجہ سے ممکنہ پریشانیوں میں سماعت میں کمی، دل سے متعلق پریشانیاں، اور گردے کو پہنچنے والا نقصان شامل ہو سکتا ہے۔
بچپن میں ہونے والے کینسر سے بچ جانے والے مطالعہ کے مطابق تقریبا %25 زندہ بچ جانے والوں میں تشخیص کے 25 سال بعد بھی سنگین دائمی صحت کے حالات موجود ہوتے ہیں۔ ان حالات میں دوسری مرتبہ ہونے والا کینسر (ریڈی ایشن کے بعد خطرے میں اضافہ)، امتلائی دل کا دورہ، حمل کے دوران پیچیدگیاں یا بانجھ پن ، اور آخری مرحلے میں گردوں کی بیماری یا گردوں کی ناکامی شامل ہے۔
ابتدائی دیکھ بھال کرنے والے معالج کے ذریعے باقاعدہ جسمانی چیک اپس صحت سے متعلق مسائل پر نظر رکھنے کے لیے ضروری ہیں جو تھراپی دیے جانے کے کئی سالوں بعد بھی ابھر سکتے ہیں۔
—
جائزہ لیا گیا: جون 2018