اہم مواد پر جائیں

بچپن میں ہونے والے کینسر کے لیے طبی غذائیت

کینسر سے بچ جانے والے بچوں کے ساتھ غذائیت کا ایک خاص تعلق ہے۔ غذائیت کی دیکھ بھال کے مقاصد عام طور پر بچوں کی نشوونما اور عمر کے لحاظ سے سرگرمیوں میں فعال رہنے میں مدد کرتے ہیں۔ اچھی غذائیت سے بیماریوں، وزن میں کمی یا اضافے، اور تھکن جیسی پریشانیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ غذائیت سے متعلق دیکھ بھال سے کینسر اور علاج کے دوران پیش آنے والے مضر اثرات اور دیگر مسائل میں معاونت ہو سکتی ہے۔

غذائیت سے متعلق دیکھ بھال سے بھی اہل خانہ کو مقوی غذا کھانے کی عادت ڈالنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کھانا ایک ایسی سرگرمی ہے جسے لوگ ایک ساتھ مل کر کرتے ہیں۔ یہ کینسر کے ساتھ زیادہ مشکل ہوسکتا ہے، لیکن غذائیت کی دیکھ بھال سے اس میں مدد مل سکتی ہے۔

کلینیکل نیوٹریشنسٹ (طبی ماہر غذائیات) بچوں کو ہونے والے کینسر کے مریضوں کے لیے مقوی غذا کے انتخابات کا جائزہ لیتے ہیں

ڈاکٹرز علاج کے دوران اور ٹھیک ہونے کے دوران بچوں کو ہونے والے کینسر کے مریضوں کو اکثر غذائی تشخیص، مشاورت اور/یا غذائی تھراپی کے لیے صلاح دیتے ہیں۔

غذائی تعاون

غذائی تعاون ایسے بچوں کو جو عام طور پر غذا نہیں کھا سکتے یا ہضم نہیں کر سکتے ایسی غذائیت بخش اشیاء فراہم کرتا ہے جن کی انہیں عام طور پر بڑھنے اور فعال ہونے کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔ حالانکہ منہ کے ذریعے غذا لینا بہتر ہے، جو مریض منہ سے نہیں کھاسکتے ہیں انہیں تغذیاتی تعاون کی سہولیات فراہم جا سکتی ہے۔

غذائی تعاون میں آنتوں کے رستے پہنچائی جانے والی غذا، یا ٹیوب فیڈنگ، اور والدین کی دی جانے غذائیت شامل ہوتی ہے جو غذا کو براہ راست خون کے بہاؤ میں پہنچاتی ہے۔

غذائی تعاون کس طرح معاون ہو سکتا ہے

کینسر بچوں کو اچھی صحت کے لیے ضروری غذا لینے سے روک سکتا ہے۔ کچھ علاجوں سے کھانے کے ذائقے میں خرابی آسکتی ہے۔ بچے کو متلی ہوسکتی یا ان کی بھوک کم ہو سکتی ہے۔ کچھ بچوں کو علاج کے بعد تکلیف یا نگلنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

غذائی تعاون یقینی بناتا ہے کہ بچے وہ ضروری غذا میسر ہو جو اس کے وزن میں کمی سے بچائے اور جسم کو مضبوط بنائے رکھنے میں مدد دے۔

غذایت اور کینسر

ڈاکٹرز کینسر کے علاج کے دوران اور ٹھیک ہونے کے دوران مریضوں کو اکثر غذائی تشخیص، مشاورت اور/یا غذائی تھراپی کے لیے صلاح دیتے ہیں۔ طبی غذائیت کی تھراپی یا کلینیکل غذائیت ہسپتالوں اور کلینک سمیت متعدد ترتیبات میں پیش کی جاتی ہیں۔ غذائی دیکھ بھال سے کینسر کے علاج کے ہر مرحلے میں مدد مل سکتی ہے۔

کینسر کے شکار بچوں کے لیے، غذائی تھراپی سے مریضوں اور اہل خانہ کو انتظام کرنے میں مدد مل سکتی ہے:

  • کم بھوک۔ 
  • متلی اور قے ہونا۔
  • ہاضمے سے متعلق مسائل۔
  • کھانے کے ذائقوں میں تبدیلیاں۔
  • منہ اور گلے میں سوجن۔
  • کھانے کا نظام الاوقات۔
  • چبانے اور نگلنے میں مشکلات۔
  • سپلیمنٹس اور غذا کی ضروریات۔
  • کم قوت مدافعت والے بچوں کے لیے کھانے سے حفاظت۔
  • وزن کا بڑھنا یا کم ہونا۔
  • کھانے سے پیدا ہونے والی الرجیز۔
  • غذائی تعاون (امعدے اور آنت کے راستے اور علاوہ معدے اور آنت کے راستے کے دی جانے والی تھراپی)۔

غذائیت سے متعلق پیشہ ور کیا ہوتا ہے؟

غذائیت سئ متعلق پیشہ ور افراد — جنہیں نیوٹریشنسٹ (طبی ماہر غذائیات)، ڈائیٹیشنز، رجسٹرشدہ ڈائیٹیشنز (RDs)، یا رجسٹرشدہ ڈائیٹیشنز / نیوٹریشنسٹ (RDNs) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے — وہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے اہم اراکین ہوتے ہیں۔ ڈائیٹیشنز غذائیت کے مختلف شعبوں میں خصوصی تربیت رکھتے ہیں۔ وہ مقوی اشیاء کھانے کی عادات، بیماروں کے لیے خاص غذا اور غذائیت اور ان بچوں کو تھراپیز دینے میں مدد کر سکتے ہیں جو کھانوں سے مناسب غذائی اجزاء حاصل نہیں کرسکتے۔

طبی ڈائیٹیشن میں خاص سروسز شامل ہیں:

  • غذا کی تشخیص
  • صحت اور تندرستی کے لئے غذا سے متعلق مشاورت
  • مخصوص بیماریوں کے لیے غذا سے متعلق دیکھ بھال (جیسے کہ دل کی بیماری، بلند فشار خون، ڈسلے پڈیمیا (خون میں لائیپڈ چربی کی خرابی)، ذیابطیس، پیٹ کی بیماریاں، سرہوسس (جگر کی بیماری)، کروہن اور معدے اور آنتوں کی دیگر بیماریاں، ایچ آئی وی/ائڈز، سی او پی ڈی (پھیپھڑوں کی ایک دائمی رکاوٹ کی بیماری)، سسٹک فائبروسس (ایک موروثی بیماری)، گردے کی بیماری، کھانے کی بد ہضمی)
  • شیر خوار اور بچوں کا نگلنا اور دودھ پلانا
  • غذائیت اور افزائش میں بے ترتیبی
  • وزن کی تنظیم
  • خواتین کی صحت: حمل، دودھ پلانا، اوسٹیوپوروسس (ہڈیوں میں سختی)، انیمیا (خون کی کمی)۔
  • غذائی تعاون: منہ کے ذریعے، آنتوں کے ذریعے، آنتوں اور منہ کے علاوہ کسی اور ذریعے سے

غذائیت سے متعلق پیشہ ور تلاش کرنا

صحت کی دیکھ بھال کی ترتیبات میں زیادہ تر غذائیت سے متعلق پیشہ ور افراد رجسٹرشدہ ڈائیٹشین (RDs) یا رجسٹرشدہ ڈائیٹیشین نیوٹریشنسٹ (RDNs) ہوتے ہیں۔ انہوں نے غذائیت اور مریضوں کے دیکھ بھال کے سلسلے میں تعلیم اور مخصوص تربیت پر توجہ مرکوز کی ہوتی ہے۔ رجسٹر شدہ ماہر غذائیات نے بھی قومی امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کچھ ماہر غذائیات مخصوص شعبوں میں سندیافتہ ہوسکتے ہیں، جیسے کہ شعبہ اطفال (CSP) یا آنکولوجی (CSO) میں۔ بہت سی ریاستوں میں غذائیت سے متعلق پیشہ ورافراد کو لائسنسوں کی ضرورت ہوتی ہے (CDN، LDN)۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو بچوں کے ساتھ کام کرنے والے کسی ماہر غذائیت کے پاس بھیج سکتا ہے۔

آپ نیوٹریشن اور ڈائٹیٹکس اکیڈمی کے ذریعہ RD/RDNبھی تلاش کرسکتے ہیں۔


نظر ثانی: جون 2018