اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات

بچپن میں ہوئے کینسر کے کچھ علاج طویل مدت تک رہنے والے ادراکی کارکردگی سے متعلق مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ یہ مسائل تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ علاج کے مہینوں یا سالوں بعد بھی یہ مسائل واضح طور پر نظر آئيں، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔

دماغ کی رسولیاں یا ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (ALL) کا علاج کرانے والے بچوں میں ان کینسرز کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی تھیراپیز سے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ البتہ دیگر کینسرز سے بچ جانے والے لوگوں میں بھی ادراکی مسائل کی نشان دہی ہوئی ہے۔

بچپن میں ہوئے کینسر سے بچ جانے والا فرد ماہر نفسیات سے عصبی نفسیاتی تشخیص یعنی خود سے سوچنے سمجھنے اور کام کرنے کی صلاحیت کے تجزئے میں شامل ہوسکتا ہے۔ وہ میز پر جھکا ہوا ہے اور کھونٹی پر لکڑی کے بلاک کے توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

بچپن میں ہوئے کینسر سے بچ جانے والا فرد ماہر نفسیات سے عصبی نفسیاتی تشخیص یعنی خود سے سوچنے سمجھنے اور کام کرنے کی صلاحیت کے تجزئے میں شامل ہوسکتا ہے۔

ان ادراکی نقائص سے زندگی کے معیار پر کافی زیادہ اثر پڑ سکتا ہے تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات والے بچوں میں اسکول میں مسائل پیش آنے اور کمتر تعلیمی حصول کا زیادہ امکان ہے۔ انہیں ملازمت کرنے، آزاد زندگی گزارنے، اور سماجی تعلقات بنانے میں بھی زیادہ دشواری پیش آسکتی ہے۔

اداراکی عمل سے متعلق خطرات کو سمجھنے سے خاندانوں کو مسائل پر نظر رکھنے کے لیے پابندی سے تشخیصات کروانے کی منصوبہ بندی کرنے، پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنانے اور مریضوں کو زندگی کے فیصلے کرنے میں بہتر طور پر مدد مل سکتی ہے۔

بچوں میں ادراکی مسائل کی علامات

  • منظم طریقے سے کام کرنے میں پریشانی
  • کام مکمل کرنے میں پریشانی
  • متوجہ رہنے میں پریشانی
  • لمبے عرصے تک ایک جگہ توجہ مرکوز رکھنے کا فقدان
  • یاد داشت سے متعلق مسائل
  • اسکول سے مایوسی
  • پراجیکٹس کی منصوبہ بندی اور انجام دہی میں دشواری
  • اضطراری رویہ
  • خاص طور پر پچھلی کارکردگی کے مقابلے میں اسکول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنا
  • ساتھ پڑھنے والے بچوں کے مقابلے میں دھیرے سیکھنا
  • اسکول یا ایسی سرگرمیوں میں دل نہ لگنا جس میں ذہن لگانے یا توجہ کی ضرورت پڑتی ہو
  • اسکول کے نام پر گھبراہٹ ہونا
  • کام کرنے کے لیے شیڈول بنانے، خود سے اسکول کا کام کرنے اور ہدایات کے سلسلے کی پیروی کرنے جیسے ادراکی مہارت سے وابستہ ترقی کے اہم مرحلوں تک پہنچنے میں تاخیر ہونا

تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کے لیے خطرے کے عوامل

تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کے لیے خطرے کے عوامل میں شامل ہیں:

  • سر، گردن، یا ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصہ میں دی گئی تابکاری یا مکمل جسم پر دی گئی تابکارتھیراپی (TBI)، خاص طور پر کم عمر میں
  • کچھ کیموتھیراپی ادویات، خاص طور پر درون ورید (IV) دی جانے والی میتھوٹریکسیٹ، سائٹرابائن، اور/یا انٹراتھیکل معالجات
  • دماغ کی سرجری اور اس سے متعلقہ دیگر وجوہات جن میں سرجری کے بعد ہونے والی پریشانیاں اور دماغ کے حصوں پر برا اثر ڈالنے والی چیزیں شامل ہیں
  • کورٹیکوسٹرائڈز دواؤں کا استعمال

خطرہ بڑھانے والی دوسری وجوہات میں علاج کے وقت کم عمر ہونا، علاج کی شدت (خوراک اور مدت)، اسٹروک، ہائڈروسیفالس، انفیکشن، یا دورے جیسی طبی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ جن خواتین کو کرینیئل ریڈیئیشن دیا جاتا ہے، ان میں مردوں کے مقابلے میں تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ کینسر سے بچ جانے والے لوگوں میں جان لیوا بیماری پیدا ہوسکتی ہے جیسے دل، پھیپھڑے، یا اندرونی غدود کی ریزش (اینڈوکرین) سے متعلقہ امراض جن کی وجہ سے ایسے لوگوں میں ادراکی مسائل ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

علاج کی وجہ سے دماغ میں ہونے والی تبدیلیاں

یہ سمجھا جاتا ہے کہ کینسر کے علاج کی وجہ سے ادراکی صلاحیت میں کمی در اصل دماغ کے سفید مادہ میں آنے والی تبدیلی ہونے سے شروع ہوتی ہے۔ سفید مادہ مائیلین سے بنا ہوتا ہے، جو اعصاب (نس) کے ریشوں کو ایک طرح کا انسولیشن (ایک مواد کی موٹی پرت) دیتا ہے اور رگوں کے بیچ فوری پینچنے کے لئے سگنلز پہنچانے کا موقع دیتا ہے۔ جوان ہونے کے دوران اعضاء کے اردگرد چربی اور سفید مادہ میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ، دماغ کے سرمئی مادے میں بھی تبدیلیاں دیکھی جاتی ہیں۔ سرمئی مادہ نیورانس یا عصبی خلیات سے بنا ہوتا ہے، جن پر دماغ میں معلومات پر کارروائی کرنے اور ان پر مواصلت کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

نیوران یا عصبی خلیات دماغ اور جسم کے درمیان خبر رسانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

نیوران یا عصبی خلیات دماغ اور جسم کے درمیان خبر رسانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

دماغ میں سفید مادہ اور سرمئی مادہ بننا، کوئی کام توجہ کے ساتھ کر پانے یا کسی کام میں توجہ لگانے، منطق کا استعمال کرنے، اور مسائل کے حل جیسے ادراکی عمل سے متعلق کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

کچھ کیموتھیراپی علاج اور کرانیئل ریڈیئیشن دماغ کے بالائی حصہ میں سفید مادہ بنانے کے عمل میں مداخلت کر سکتے ہیں۔ اس سے ادراکی صلاحیت میں کمی آسکتی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نمایاں طور پر نظر آنے لگتی ہے۔ دماغ کے کچھ حصوں میں جیسے ہیپوکیمپس (دماغ کا ایک حصہ)، یاد داشت بنانے میں شامل ساخت میں سرمئی مادے پر بھی علاج کا اثر ڈال سکتے ہیں جو کارنیئل ریڈیئیشن کے معاملے میں خاص طور پر حساس ہوتا ہے۔

علاج کی وجہ سے خلیات اور خون کی وریدوں میں سوجن آنے اور انہیں نقصان پہنچنے سے بھی دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دماغ میں خون کی وریدوں کو پہنچنے والے نقصان سے کئی طرح کے اثرات ہوسکتے ہیں جن میں خون کا بہنا اور اسٹروکس (فالج) بھی شامل ہے۔ یہ اسٹروکس اچانک بڑی نمایاں طور پر نظر آنے والی تبیلیوں یا چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کی وجہ سے جو وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہیں، بڑے ہوسکتے ہیں۔ یہ اثرات علاج کے کئی مہینوں یا سالوں بعد پیدا ہوسکتے ہیں۔

علاج سے متعلقہ دیگر عوامل بھی ادراکی اعمال پر بالواسطہ اثر ڈال سکتے ہیں۔ ان میں سننے اور/یا دیکھنے میں پریشانیاں، اسکول نہ جانا اور جذباتی یا سماجی مسائل شامل ہیں۔

نیورانز اعصابی تحریک یا برقی اشاروں کے ذریعے خبر رسانی کرتے ہیں جو ایک نیوران سے دوسرے نیوران میں جاتے ہیں۔

نیورانز اعصابی تحریک یا برقی اشاروں کے ذریعے خبر رسانی کرتے ہیں جو ایک نیوران سے دوسرے نیوران میں جاتے ہیں۔

ادراکی عمل کا تجزیہ

سیکھنےکی ، رویّے ، اور دماغ کی نمو پر توجہ کرنے والی طبی خصوصیت کو عصبی نفسیات (نیوروسائیکلوجی) کہا جاتا ہے۔ نیوروسائیکولوجیکل تجزیہ کام کے الگ الگ پہلوؤں کو ماپتا ہے جن میں شامل ہیں:

  • حصولیابی کی صلاحیتیں جیسے کہ پڑھنا اور ریاضی کے سوالات حل کرنا
  • توجہ اور ارتکاز
  • سیکھنا اور یاد داشت
  • منظم کرنا، منصوبہ بنانا، اور مسئلہ حل کرنا
  • زبان
  • بصری مقام بندی (ویژوئل اسپیشئل) کی صلاحیتیں
  • حرکی ہم آہنگی
  • رویہ پرمبنی، جذباتی اور سماجی کام

ہمہ گیر ذہانت اور تعلیمی حصولیابیاں بھی ادراکی تجزیے میں اہم ہوتی ہیں۔ ادراکی عمل، جذبات، سماجی صلاحیتیوں اور رویوں میں بچے کی استحکامات اور کمزرویوں کا تجزیہ کرنے کے لیے والدین اور اساتذہ کے مشاہدات بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

ادراکی مسائل کی شروعات

بچپن میں ہونے والے کینسر سے متعلقہ ادراکی مسائل اور علاج کا نتیجہ یہ ہو سکتا ہےکہ:

  • پہلے کی طرح کام نہ کرپانا یا
  • عمر اور نمو کے مطابق جتنا کام کرنا چاہئے اس کے مقابلے میں کم کام کرپانا۔

بچپن میں ہوئے کینسر سے بچ جانے والے زیادہ تر لوگوں میں ادراکی مسائل صلاحیتیوں میں کمی کی وجہ سے نہیں ہوتی ہیں۔ زیادہ تر مسائل اکثر سیکھنے کی شرح دھیرے ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ بچے ابھی بھی سیکھتے ہیں اور نئی صلاحیتیں حاصل کرتے ہیں لیکن اتنی جلدی نہیں جتنی جلد ان کے ساتھ پڑھنے والے بچے کر تے ہیں۔

بچپن میں ہوئے کینسر سے بچ جانے والے لوگوں کے تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات عام طور پر ایگزیکٹو فنکشن میں مسائل سے مربوط سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس میں استعمال ہونے والی یادداشت، حالات کے مطابق سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، اور ضبط نفس شامل ہیں۔ یہ صلاحیتیں کسی شخص کو منصوبہ بنانے، منظم کرنے، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت دیتی ہیں۔ توجہ، جانکاری پر عمل کرنے کی رفتار، اور کام منظم کرنے اور مکمل کرنے کی صلاحیت میں اکثر کمی دیکھنے میں آتی ہے۔

پڑھائی میں آنے والے بڑی تبدیلیوں کے دوران یہ مسائل زیادہ نمایاں طور پر نظر آسکتے ہیں۔ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں، والدین اور اساتذہ توقع کرتے ہیں کہ بچے تنظیم کے فرائض اور عملی تعلیم میں آزاد بوں۔ ادراکی صلاحیت میں کمی والے بچوں کے لیے، والدین کی بڑھتی ہوئی امیدوں پر نظم کرنا مشکل تر ہو جاتا ہے۔ صلاحیتیں اور قابلیتیں امیدوں پر پورا نہیں اترتیں اور ان کے ساتھی ان کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

ادراکی صلاحیت میں کمی کا اکثر تعلیم اور کیریئر پر اثر پڑتا ہے۔ یہ مسائل سماجی اور جذباتی عمل کے ساتھ ساتھ جملہ معیارِ زندگی پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

جلد مداخلت اور مسلسل نگرانی سے کینسر سے بچ جانے والے لوگوں کو تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کو منظم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دو نوعمر کینسر کے مریض ایک ساتھ پول گیم کھیلتے ہیں۔

سماجی سرگرمیوں سے جڑنے کے مواقع تلاش کرنے اور قریبی تعلقات بنانے سے پوری زندگی میں ادراکی عمل کو محفوظ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کا نظم کرنے کے طریقے

کینسر کے معالجے اکثر دماغ کی ساختوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہ نقصان ہمیشہ کے لیے اثر ڈالسکتا ہے یا کچھ دنوں کے لیے اور یہ اثرات کئی طرح کے ہوسکتے ہیں، جیسے ہلکے سے لیکر شدید تک۔ مریض کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب دفاع اور مآخذات فراہم کرنے کے لیے انفرادی حدود بندیوں کو سمجھنا اہم ہے۔ معیار زندگی میں صحتمند تبدیلیاں ادراکی صحت کو بہتر بنانے اور اسے بنائے رکھنے بھی مددگار ہوسکتی ہیں۔

کھانے پینے کے لیے صحت مند چیزوں کا انتخاب کرنا، تناؤ کم کرنا، اور موٹاپا، ذیابیطس، اور دل کی بیماری جیسے حالات کا نظم کرنا دماغی صحت اور ادراکی عمل کے لیے ضروری ہے۔ کینسر کے علاج کے بعد تاخیر سے ہونے والے اثرات کے طور پر دل کا مرض اور پھیپھڑوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اور ادراکی عمل میں گڑبڑ پیدا کرنے کا کام کرسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے، کسی بھی قسم کے کینسر سے بچ جانے والے لوگوں کے لیے دماغی صحت کے ساتھ ساتھ – زندگی بھر صحت کا خیال رکھنے کی سوچ اپنانا بے حد ضروری ہے۔

ادراکی صحت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینا

بیماری سے بحالی صحت کے دوران مریض اور ان کے اہل خانہ ادراکی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کچھ اقدامات کرسکتے ہیں۔

  • اپنے خطرے کو جانیں۔ اپنے علاج سے وابستہ تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کے خطرات کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
  • ادراکی پریشانیوں کی علامات پر غور کریں۔ ادراکی مسائل علاج مکمل ہونے کے بہت دنوں بعد بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اس لیے تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات کے علامات کو لے کر فعال رہنا ضروری ہے۔
  • باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔ وقفے وقفے سے اعصابی نفسیات کی تشخیص کروانے سے مرض کا شروع میں ہی پتا چل سکتا ہےجو ہمیں بڑی پریشانیوں سے بچنے اور مرض کی فوری روک تھام کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
  • مدد لیں۔ ماہر نفسیات اور ماہر تعلیم تاخیر سے ہونے والے ادراکی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی پیش کرسکتے ہیں۔ ملازمت اور زندگی سے وابستہ صلاحیتوں کی ٹریننگ بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے خاص طور پر نوعمر اور نوجوانوں کے معاملے میں جو آگے چل کر آزادانہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ شادی اور اہل خانہ کی کونسلنگ کینسر سے بچ جانے والے لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے رشتوں پر ادراکی صلاحیت میں کمی کے اثرات کو سمجھنے اور انہیں نظم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
  • صحت سے متعلق اچھی عادتیں اپنائیں۔ صحت سے متعلق کئی عادتیں جو جسمانی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہیں وہ ادراکی صحت کے لیے بھی اچھی ہوتی ہیں۔ فعال رہیں، بھرپور نیند لیں، لوگوں سے رابطے میں رہیں، دباؤ پر قابو رکھیں، اور جسمانی اور دماغی فلاح کے لیے غذائیت والی صحتمند چیزیں کھائيں۔


نظر ثانی: جون 2018