اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

بون میرو اسپائریشن (ہڈی کا گودا نکالنا) اور بایوپسی

بون میرو اسپائریشن (ہڈی کا گودا نکالنا) (کبھی کبھار اسے ہڈی کے گودے کی مائع کشی کہا جاتا ہے) اور بایوپسی کسی مریض کے بون میرو (ہڈی کے گودے) کی جانچ کرنے کے لیے کئے گئے ٹیسٹوں کو کہتے ہیں۔

ظاہر ہونے والے بون میرو کے ساتھ (ہڈیوں کے اندرونی نرم حصوں کے طور پر لیبل کیا جاتا ہے جہاں خون کے خلیات بنتے ہیں) ایک ہڈی کی آڑی تراش دکھانے والا گرافک۔ دائیں طرف کا گرافک جس میں،خون کی خلیات کی بنیادی شاخ جس سے سفید خون کے خلیات، سرخ خون کے خلیات، اور پلیٹلیٹس کی شاخیں جاری ہیں۔

بون میرو (ہڈی کا گودا) جسم کے زیادہ تر ہڈیوں کے مرکز میں نرم، اسفنج دار جیسا مادّہ ہوتا ہے جو خون کے خلیہ کے فیکٹری کی طرح کام کرتا ہے۔

بون میرو (ہڈی کا گودا) جسم کے زیادہ تر ہڈیوں کے مرکز میں پایا جانے والا نرم، اسفنج دار جیسا مادّہ ہوتا ہے۔ بون میرو (ہڈیوں کا گودا) ایک خون کے خلیہ فیکٹری کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ خون بنانے والے (ہیماٹوپوئیٹک) خلیات بناتا ہے، دیگر سبھی خون کے خلیات انہی سے بنتے ہیں۔ یہ بڑھ کر خلیات میں پختہ ہو جاتے ہیں اور بالآخر مندرجہ ذیل کی شکل اختیار کرلیتے ہیں:

  • سرخ خون کے خلیات (جو آکسیجن لے جاتے ہیں)
  • پلیٹلیٹس (جو خون کے جمنے میں مدد کرتا ہے)
  • سفید خون کے خلیات (جو انفیکشن سے لڑتے ہیں)

بچپن میں ہونے والے کینسر میں بون میرو کے اسپائریشن (ہڈی کا گودا نکالنا) اور بایوپسی کی جا سکتی ہے:

  • یہ دیکھنے کے لئے آیا بون میرو (ہڈی کا گودا) خون کے کئی خلیات کافی مقدار میں بنا رہا ہے
  • بچوں میں ہونے والے لیوکیمیا اور لمفوما جیسے خون کے کینسرز کی تشخیص کرنے کے لئے
  • یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کیا کینسرز جسم کے دیگر حصوں سے بون میرو (ہڈی کے گودے) تک پہنچ گیا ہے یا نہیں
  • یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا بون میرو (ہڈی کا گودا) علاج پر اپنا رد عمل ظاہر کر رہا ہے
  • بون میرو (ہڈی کے گودے) میں ہونے والے انفیکشنز کی تشخیص کرنے کے لئے

بون میرو (ہڈی کے گودے) کے ٹیسٹس کیسے کئے جاتے ہیں

کئی مریضوں کی اسپائریشن (گودے کا نکالنا ) اور بایوپسی دونوں ایک ہی وقت میں ہوں گی۔ کبھی کبھی مریضوں کو صرف بون میرو اسپائریشن (ہڈی کا گودا نکالنے کے عمل ) سے گزرنا ہوتا ہے۔

بون میرو (ہڈی کے گودے) میں ایک حصہ سیّال ہوتا ہے اور ایک زیادہ سخت۔ اسپائریشن (ہڈی کا گودا نکالنے) کے دوران سیال حصہ ہٹا دیا جاتا ہے۔ بایوپسی کے دوران سخت حصہ ہٹا دیا جاتا ہے۔

بون میرو (ہڈی کے گودے) کے ٹیسٹوں کی تیاری

بہت سے بچوں کو پروسیجر کے دوران بیہوشی کی دوا دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اس دوران سوتے رہتے ہیں۔ جب مریضوں کو بیہوشی کی دوا دی جاتی ہے، تو انہیں ٹیسٹ کروانے سے قبل کھانے پینے کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر مریض کھانے پینے کے متعلق اصولوں پر عمل نہیں کرتے ہیں، تو پروسیجر کے وقت کو بدلنا پڑے گا۔

اگر بچوں کے پاس سینٹرل لائن یا پورٹ نہیں ہے، تو انہیں IV (نس کے ذریعے) سے بیہوشی کی دوا دی جائے گی۔

بون میرو اسپائریشن (ہڈی کا گودا نکالنے کاعمل)

عام طور پر کوئی ڈاکٹر، نرسنگ پریکٹس کرنے والا یا والی، یا معالج کا معاون یہ پروسیجر انجام دیتے ہیں۔ بون میرو (ہڈی کے گودے) کا ایک چھوٹا سا نمونہ سرنج سے منسلکہ پتلی اور کھوکھلی سوئی کا استعمال کر کے نکالا جاتا ہے۔

  • عام طور پر مریض کے کولہے کی ہڈی سے نمونے لئے جاتے ہیں۔
  • سُن کرنے کے لیے لگائی جانے والی کریم یا انجکشن کے ذریعے دی جانے والی سیال دوا، پروسیجر کرنے کی جگہ پر لگائی جا سکتی ہیں۔
  • مریض عام طور پر ایک جانب کروٹ لے کر لیٹتے ہیں۔
  • پروسیجر انجام دینے والا شخص ٹیسٹ کی غرض سے صحیح جگہ ڈھونڈنے کے لیے مریض کی پیٹھ کے نچلے حصہ کو چھو کر دیکھے گا۔
  • جراثیم کش سیال دوا کے ذریعے جگہ کو صاف کیا جائے گا۔ یہ سیال دوا ٹھنڈی محسوس ہو گی۔ پھر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا طبیب پلاسٹک کے تولیے پیٹھ پر رکھ سکتا ہے، جس سے جلد کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ظاہر ہوگا۔
  • دیکھ بھال فراہم کرنے والا طبیب سرنج سے منسلک سوئی لگائے گا۔ مریض اگر جاگ رہا ہو تو اسے سخت چبھن محسوس ہو گی۔
  • دیکھ بھال فراہم کرنے والا طبیب کچھ سیال گودا (جو خون کی طرح دکھتا ہے) سرنج میں کھینچے گا۔ اگر مریض جاگ رہا ہو تو اسے فوراً ہی تیز درد محسوس ہو سکتا ہے۔
  • زیادہ نمونے کی ضرورت پڑنے پر، دیکھ بھال فراہم کرنے والا طبیب ایک سے زیادہ سرنج لگا سکتا ہے۔ مریض کا جسم سیال مادہ کی اس چھوٹی مقدار کو جلدی سے بھر دے گا جسے باہر نکالا گیا ہو۔
  • صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا طبیب سوئی کو باہر نکال دے گا، جگہ کو صاف کردے گا اور ایک پٹی لگا دے گا۔
بون میرو اسپائریشن (ہڈی کا گودا حاصل کرنے) کے لیے کولہے کی ہڈی میں سوئی لگائی جا رہی ہے اور مریض کروٹ لے کر لیٹ رہا ہے۔

مریض عام طور پر ایک جانب کروٹ لے کر لیٹتے ہیں، اور نمونہ عام طور پر مریض کے کولہے کی ہڈی سے نکالا جاتا ہے۔

بون میرو (ہڈی کے گودے) کا نمونہ نکالنے کے لیے جلد اور ہڈی کے اندر لگائی گئی بایوپسی والی سوئی دکھانے والا گرافک

بون میرو (ہڈی کے گودے) کا ایک چھوٹا سا نمونہ سرنج سے منسلکہ پتلی اور کھوکھلی سوئی کا استعمال کر کے نکالا جاتا ہے۔

بون میرو (ہڈی کے گودے) کی بایوپسی

  • اگر ہڈی سے گودا نکالنے اور بایوپسی کے پروسیجر دونوں کیے جاتے ہیں، تو ہر پروسیجر کے لیے ایک الگ سوئی استعمال کی جائے گی۔
  • بایوپسی کے لیے، دیکھ بھال فراہم کرنے والا طبیب منسلک گودے کے ساتھ ہڈی کے ٹشو کا ایک چھوٹا ٹکرا نکالنے کے لیے اسی جگہ میں ایک بڑی سوئی لگائے گا۔
  • بایوپسی عام طور پر ہڈی کا گودا نکالنے سے پہلے یا بعد میں کی جاتی ہے۔

دونوں پروسیجروں میں کل ملاکر تقریباً 30 منٹ لگتے ہیں۔


نظر ثانی: جون 2018