آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںہر کینسر کا کیس منفرد ہوتا ہے۔ ہر ایک مریض کو ایک ماہر ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے—جیسے ڈاکٹرز، نرسز، اور دیگر صحت کے ماہرین—جو مرض کی تشخیص سے لے کر علاج اور اس کے علاوہ آگے ہونے والی پوری بیماری کے دوران علاج اور دیکھ بھال کرتے ہیں۔ علاج کے منصوبے اور مریض کی ضروریات کی تبدیلی کے مطابق دیکھ بھال ٹیم کے اراکین میں وقت کے ساتھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ کینسر سے لڑ رہے بچوں کے لیے ان کی دیکھ بھال ٹیم کا ایک رکن ہونے کی حیثیت سے یہ سبھی ماہرین یا صرف کچھ ماہرین شامل ہو سکتے ہیں۔
دیکھ بھال ٹیم کی قیادت ایک اصل ڈاکٹر یا دیکھ بھال کرنے والے طبیب (فزیشن) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ٹیم میں نرسز، مشق کرنے والی نرس، یا معاون طبیب بھی شامل ہوتے ہیں جو مریض کی مستقل دیکھ بھال پر نظر رکھتے ہیں۔
بچوں کے کینسر کا ماہر ڈاکٹر یا بچوں کے کینسر کا ماہر دمویاتی/کینسر کا ماہر
بچوں کے کینسر کا ماہر وہ ڈاکٹر ہے جسے بچوں میں ہونے والے کینسر کے علاج میں مہارتیں حاصل ہوتی ہیں۔ یہ ماہر کینسر کے علاج کی رہنمائی کر کے کوآرڈینیٹ کرتا ہے۔ بچوں کے کینسر کا ماہر دمویاتی-کینسر کا ماہر وہ ڈاکٹر ہے جسے لیوکیمیا اور لمفوما سمیت خون کے کینسرز کے علاج میں مخصوص مہارتیں حاصل ہوتی ہیں۔ ”بچوں کے کینسر کا ماہر“ اور ”بچوں کے کینسر کا ماہر دمویاتی/کینسر کا ماہر“ کو اکثر ایک دوسرے کے بدلے استعمال کیا جاتا ہے۔
معاون طبیب
معاون طبیب (PA) ایک لائسینس شدہ صحت سے متعلق پیشہ ور ہے جو ڈاکٹر کی نگرانی میں دیکھ بھال کا منصوبہ بنانے، مریضوں کی شناخت کرنے، دوا اور علاج کے منصوبوں کی تعین کرنے کے ساتھ ہی کچھ عوامل انجام دینے کا کام کرتے ہیں۔
مشق کرنے والی نرس
مشق کرنے والی نرس (NP) ایک رجسٹرشدہ نرس ہے جسے اضافی تعلیم اور تربیت حاصل ہوتی ہے۔ مشق کرنے والی نرس، دیکھ بھال کا منصوبہ بنانے، جسمانی جانچ کرنے، جانچوں کا انتظام کرنے، اور علاج تجویز کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔
رجسٹر شدہ نرس
رجسٹر شدہ نرس (RN) ایک سند یافتہ اور لائسینس شدہ صحت سے متعلق پیشہ ور ہے جو ایک وسیع قسم کی نرسنگ دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں، مریضوں کی نگرانی کرنا، مرض کی تشخیص کرنا، کیموتھیرپی اور دوسری ادویات دینا، یومیہ ضروریات پر نظر رکھنا، مریضوں اور فیملی کو علاج کے تربیت سے آگاہ کرنا۔
اس میں مختلف دیکھ بھال ٹیم کے اراکین ہوتے ہیں جو مرض کی تشخیص کرنے اور علاج کی ضروریات کی بنیاد پر مریضوں کی مدد کریں گے۔
دیکھ بھال ٹیم کے کچھ اراکین کو مرض کی تشخیص کرنے اور علاج کرنے کے دوران استعمال کیے جانے والے امیجنگ طریقوں میں خاص مہارت حاصل ہوتی ہے۔
ریڈیولاجسٹ اور/یا انٹروینشنل ریڈیولاجسٹ
ایک ریڈیولاجسٹ وہ ڈاکٹر ہے جسے میڈیکل امیجنگ طریقے استعمال کرتے ہوئے امراض کی تشخیص کرنے میں خاص مہارتیں حاصل ہیں، جیسے ایکسرے، کمپیوٹر والا ٹومومگرافی (CT) اسکین، میگنیٹک ریزونینس امیجنگ (MRI)، پوزیٹرون امیشن ٹوموگرافی (PET)، نیوکلیئر میڈیسین جانچیں اور الٹراساؤنڈ۔
ریڈیولاجی یا امیجنگ ٹیکنالاجسٹ
ایک ریڈیو ٹیکنالاجسٹ (جسے ایک ٹیک یا ریڈیوگرافر بھی کہا جاتا ہے) صحت سے متعلق پیشہ ور ہے جو ایکسرے، CT، MRI، PET، نیوکلیئر میڈیسین جانچیں، اور جسم کی تصاویر بنانے کے لیے الٹراساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے۔ امیجنگ جانچ اکثر کینسر کے علاج کے دوران مریضوں سے ملاقات کرنے والے صحت سے متعلق کچھ پہلے پیشہ وران ہوتے ہیں۔
کینسر کے قسم کے اعتبار سے، دیکھ بھال ٹیم میں صحت سے متعلق پیشہ وران شامل ہو سکتے ہیں جنہیں کیموتھیرپی یا ریڈییشن تھیرپی جیسے کچھ کینسر کے علاج میں مہارت حاصل ہیں۔
کینسر کے ماہر ڈاکٹر
کینسر کا ماہر وہ ڈاکٹر ہے جو کینسر کے علاج میں کیموتھیرپی، امیونوتھیرپی، اور اہدافی تھیرپی جیسے دواؤں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ شخص بچوں کے ماہر ڈاکٹر کے طور پر بھی عمل کرتا ہے (بچوں کے کینسر کا ماہر دمویاتی-کینسر کا ماہر)۔
ریڈییشن کینسر کا ماہر
ریڈییشن کینسر کا ماہر وہ ڈاکٹر ہے جو زیادہ انرجی والی ریڈییشن سے کینسر کا علاج کرتے ہیں جو ٹیومرز کو چھوٹا کر سکتا ہے اور علاج کے دوران کینسر کے خلیات کو مار سکتا ہے۔
طبی فارماسیسٹ
فارماسیسٹ صحت سے متعلق پیشہ ور ہے جو دوائیں تیار کر کے دیتا ہے۔ فارماسیسٹ مریضوں اور اہل خانہ کو بتائی گئی دواؤں کے صحیح استعمال اور مضر اثرات کے بارے میں بھی جانکاری دیتے ہیں۔ وہ دوا کی خوراکوں کی تعین کرنے اور دواؤں کا ٹریک رکھنے میں مدد کرنے کے لیے علاج کرنے والی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
متعدی امراض کا ماہر
متعدی امراض (ID) کے ماہرین وہ ڈاکٹر ہیں جو کینسر کا علاج کیے جارہے بچوں میں ہو سکنے والے انفیکشنز کی روک تھام، مرض کی تشخیص، اور علاج میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان ماہرین کو اس وقت مدد کرنے کے لیے کہا جاتا ہے جب مریضوں کو غیر متوقع بخار آتا ہو یا ان میں دوسرے علامات ظاہر ہوتے ہوں یا جب ان میں سنگین انفیکشن پائے جائیں۔ وہ بیماری کی وجہ کا پتا لگانے کے لیے پالتو جانوروں، سفر، اور شوق کے بارے میں غیر معمولی سوالات پوچھ سکتے ہیں اور ممکنہ انفیکشنز کے لیے بہترین جانچ اور علاج کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔
اگر مرض کی تشخیص یا علاج کے لیے سرجری کی ضرورت پڑتی ہے تو کئی الگ الگ ماہرین دیکھ بھال ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
سرجیکل کینسر کا ماہر
سرجیکل کینسر کا ماہر وہ ڈاکٹر ہے جو مرض کی تشخیص کرنے اور کینسر کا علاج کرنے کے لیے آپریشنز یا ان کے عوامل کو انجام دیتے ہیں۔
سرجیکل ماہر
ڈاکٹر مخصوص قسم کی سرجری میں خصوصیت حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک نیوروسرجن دماغ اور ریڑہ کی ہڈی سمیت نروس سسٹم پر آپریشنز کر سکتے ہیں۔ ایک آرتھوپیڈک کو سرجن ہڈیوں، جوڑوں، اور پٹھوں سمیت مسکیولواسکیلیٹل سسٹم کی سرجری میں مہارتیں حاصل ہوتی ہیں۔
انستھیزیولاجسٹ
ایک انستھیزیولاجسٹ وہ ڈاکٹر ہے جو درد سے بچاؤ یا درد سے راحت پانے کے لیے دوائیں دیتا ہے اور سرجری یا دیگر عوامل کے دوران مریضوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ایک انستھیزیولاجسٹ جسم کے مخصوص حصوں کو سن کرنے یا درد روکنے کے لیے مقامی یا علاقائی انستھیزیا دیتا ہے یا عام انستھیزیا دیتا ہے جس کی وجہ سے مریض عارضی طور پر بیہوش ہو جاتا ہے۔
نرس انیستھیٹیسٹ
ایک تصدیق یافتہ رجسٹر شدہ نرس انیستھیٹیسٹ (CRNA)، انستھیزیا کی پریکٹس میں اعلی تربیت والی رجسٹر شدہ نرس ہوتی ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں، مریضوں کو انستھیزیا کے لیے تیار کرنا، انستھیزیا کی دوائیں دینا، اور عوامل کے دوران مریضوں کی نگرانی کرنا شامل ہے۔
پیتھالاجسٹ
پیتھالاجسٹ وہ میڈیکل ڈاکٹر ہوتا ہے جسے ٹشو اور خلیات کو مائکرواسکوپ کے نیچے رکھ کر جانچنے اور دیگر جانچیں انجام دے کر مرض کی شناخت کرنے میں خصوصیت حاصل ہوتی ہے۔ بایوپسی کے بعد، ایک پیتھالاجسٹ یہ تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ کیا ٹیومر کینسر ہے یا نہیں اور اگر ایسا ہے، تو ہ پتا لگاتے ہیں کہ یہ کس قسم کا کینسر ہے۔ زیادہ تر مریض اپنے پیتھالاجسٹ سے کبھی بھی نہیں ملتے ہیں، لیکن یہ ڈاکٹرز مرض کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار انجام دیتے ہیں۔ اس میں لیبارٹری ٹیکلنالاجسٹس پیتھالاجسٹ کی مدد کرتے ہیں۔
کینسر کی قسم اور علاج کی ضروریات کے بنیاد پر، مریض کی تشخیص، بحالی اور یومیہ زندگی کے مطابق مختلف پہلوؤں میں مریضوں کا تعاون کرنے کے لیے صحت سے متعلق دیگر کئی پیشہ وران اس دیکھ بھال ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اصلاح کے ماہر — حرکت اور جسمانی سرگرمی، روز مرہ کی زندگی کے کام، قوت سماعت، بولنے، مواصلات، ساتھ ہی اسکول اور کام کی جگہ میں کام کرنے جیسے جگہوں میں مدد کرنے کے لیے دیکھ بھال طریقوں کو تیار اور نافذ کرتا ہے۔ اس میں جسمانی تھیرپی، پیشہ ورانہ تھیرپی، بولنے والی تھیرپی، آڈیو لاجی، اور سیکھنے کی خاصیتیں شامل ہیں۔
کلینیکل نیوٹریشنسٹ (طبی ماہر غذائیات) — مریضوں کے لیے صحت مند کھانے پینے کے عادات، مخصوص غذائيں اور تھیرپیز کے بارے میں جان کاری فراہم کر کے وسیع غذائیت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔
پیلییٹیو دیکھ بھال کرنے والا معالج — مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے علاج فراہم کرتا ہے۔ مشکل طبی علاج یا عوامل، جیسے سرجری یا کیموتھیرپی سے گزرنےکی وجہ سے مریضوں میں درد، گھبراہٹ یا بھوک نہ لگنے جیسے علامات دکھائی دیتے ہیں۔
پیلییٹیو دیکھ بھال کرنے والے والا فراہم کنندہ — علاج کے دوران زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے علامت اور درد سے راحت فراہم کرتا ہے۔
مریض کی ضروریات کے لحاظ سے، صحت سے متعلق دیگر پیشہ وران علاج اور ریکوری کے مختلف پہلؤں میں تعاون کرنے کے لیے دیکھ بھال ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ صحت سے متعلق کچھ پیشہ ور افراد مخصوص مقامات یا شعبہ جات پیش کر سکتے ہیں جیسے، نیورولاجی، دماغی مریضوں کا علاج، انڈوکرینالوجی، کارڈیالوجی، ڈرماٹولوجی، عِلمِ امراضِ نِسواں، عینیات، اور دندان سازی۔
چیپلن (پادری)
چیپلن ایک روحانی دیکھ بھال ماہر ہوتے ہیں جو مرض یا دیگر حالات کے مطابق مذہبی، روحانی، اور جذباتی ضروریات والے مریضوں اور اہل خانہ کی معاونت کرتے ہیں۔
بچوں کی زندگی کی دیکھ بھال کرنے والا ماہر
بچوں کی زندگی کی دیکھ بھال کرنے والا ماہر صحت کی دیکھ بھال کرنے والا پیشہ ور ہوتا ہے جسے بچوں کے بڑھنے کی عمر کے بارے میں تربیت حاصل ہوتی ہے۔ بچوں کی زندگی، بچوں کی کینسر سے سامنا کرنے میں مدد کرنے کے لیے کھیل، کاریگری، اور دیگر سرگرمیوں کا استعمال کرتا ہے اور عمر کے مطابق بچوں کے لئے دوستانہ طریقے استعمال کرتے ہوئے انہیں علاج اور عوامل کے لیے تیار کرتے ہیں۔
کلینیکل نیوٹریشنسٹ (طبی ماہر غذائیات)
کلینیکل نیوٹریشنسٹ (طبی ماہر غذائیات) یا رجسٹرشدہ ڈائٹیشن (RD یا RDN) ایک تغذیہ پیشہ ور ہوتا ہے جو مریضوں کے لیے صحت مند کھانے پینے کے عادات، مخصوص غذائيں اور طبی تغذیہ والی تھیرپیز کے بارے میں بتاتے ہوئے جامع تغذیہ دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔
فرٹیلیٹی ماہر
ایک فرٹیلیٹی ماہر، اکثر وہ ڈاکٹر یا مشق کرنے والی نرس جو تولیدی صحت کی ضروریات والے مریضوں کی مدد کرتے ہیں۔ بچپن میں ہونے والے کینسر میں، کچھ علاج مستقبل میں مریضہ کے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ فرٹیلیٹی ماہرین، مریض کی فرٹیلیٹی (افزائش) کی صلاحیت بنائے رکھنے میں خطرات اور ممکنہ اختیارات کو سمجھنے میں اہل خانہ کی مدد کرتے ہیں۔
جینیاتی صلاح کار
جینیاتی صلاح کار ایک صحت سے متعلق پیشہ ور جسے طبی جینیاتی اور صلاح کاری میں تربیت حاصل ہوتی ہے۔ جینیاتی صلاح کاران جینیاتی جانچ کے نتائج کی وضاحت کرتے ہیں، موروثہ طبی حالت کے خطرے کی تشخیص کرتے ہیں، اور موروثی حالات کو سمجھنے میں اہل خانہ کی مدد کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔
بستر مرگ پر مریض کی دیکھ بھال فراہم کنندہ
بستر مرگ پر مریض کی دیکھ بھال فراہم کنندہ بیماری کے زیادہ بڑھ جانے پر جب کوئی علاج دستیاب نہ ہو تب علامات پر کنٹرول کرنے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہمدردانہ دیکھ بھال کرتے ہیں۔ دیکھ بھال ہاسپیٹل اور گھر پر مبنی سروسز سمیت مختلف حالات میں فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
آرتھوٹک اور پروستھیٹک پریکٹیشنرز
ایک آرتھوٹک وہ پریکٹیشنر ہوتا ہے جو جسمانی بحالی کی ضروریات والے مریضوں کے لیے آرتھوپیڈک بریکس (آرتھوسیز) کا ڈیزائن بنانے اور انہیں ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پروستھیٹک، خاص طور پر بنائی گئی مصنوعی اعضاء (پروستھیسیز) سے متعلق مریض کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔
درد مینیجمنٹ کے ماہر
درد مینیجمنٹ ٹیم کی قیادت درد کے علاج میں اعلی تربیت یافتہ والے اس ڈاکٹر کے ذریعے کیا جاتا ہے جسے یا تو دواؤں کے ساتھ یا تیکنیکوں جس میں دوائیں شامل نہیں ہیں کے ذریعے، درد کی شناخت کرنے اور علاج کرنے میں مخصوص مہارتیں حاصل ہوتی ہیں۔
پلییٹیو دیکھ بھال کے ماہر
پلییٹیو دیکھ بھال کے ماہر، اکثر وہ ڈاکٹر یا مشق کرنے والی نرس ہوتی ہے جو سنگین بیماریوں کے شکار مریضوں کی ضروریات پورا کرتے ہیں۔ پلییٹیو دیکھ بھال میں مصیبت کو کم کرنے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے معاون دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ماہرین درد اور جسمانی علامات کا انتظام کرنے میں مریضوں کی مدد کرتے ہیں اور پوری فیملی کے لیے اس کے علاوہ اور بھی تعاون فراہم کرتے ہیں۔ اس پلییٹیو دیکھ بھال ٹیم میں مریض کی جسمانی، جذباتی، سماجی، اور روحانی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی صحت کی دیکھ بھال فراہم کنندگان شامل ہو سکتے ہیں۔
ماہر نفسیات (سائیکولوجسٹ)
ماہر نفسیات (سائیکولوجسٹ) ایک دماغی صحت کا ماہر ہوتا ہے جو مریضوں اور اہل خانہ کو جذباتی، چال چلن، سماجی، اور کاگنیٹیو معاملات سے نپٹنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین نفسیات (سائیکولوجسٹ) نفسیاتی تشخیص، مشاورت، طرز عمل کی مداخلت، اور تناؤ یا درد کے انتظام سمیت کئی ذہنی صحت کے وسائل فراہم کرتے ہیں۔
اصلاح کے ماہر
اصلاح کے ماہر غیر مختاری اور زندگی کے معیار کو فروغ دینے کے لیے فنکشن اور صلاحیتوں کی تشخیص کرتے ہیں اور تھیرپیز کا منصوبہ بناتے ہیں۔ وہ حرکت اور جسمانی سرگرمی، روز مرہ کی زندگی کے کام، قوت سماعت، بولنے، مواصلات، ساتھ ہی اسکول اور کام کی جگہ میں کام کرنے جیسے جگہوں میں توجہ رکھتے ہیں۔ اصلاح میں خصوصیت رکھنے والے دیکھ بھال ٹیم کے اراکین میں جسمانی تھیرپیز (PT)، پیشہ ورانہ تھیرپی (OT)، ببولنے والی زبان کی پیتھالوجی (SLP)، آڈیولوجسٹ (AuD)، اور سیکھنے کے کام کو آسان بنانے والے ماہرین شامل ہیں۔
سماجی کارکن
سماجی کارکن صحت سے متعلق پیشہ ور ہوتے ہیں جو عملی، سماجی، اور جذباتی معاملات میں فیملیز کی مدد کرتے ہیں۔ سماجی کارکنان کینسر کے علاج کے مختلف پہلؤں پر مشاورت اور تعاون فراہم کرتے ہیں۔ وہ اہل خانہ کو فیملی کی تعلیم، مالیاتی معاملات، اور ہاؤسنگ جیسی مختلف چیلنجز سے نپٹنے میں مدد کرنے کے لیے وسائل کی شناخت کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
دوسرے صحت سے متعلق دیکھ بھال فراہم کنندگان علاج کے دوران مختلف پوائنٹس پر دیکھ بھال ٹیم کے حصہ بن سکتے ہیں۔ ان میں معالج اور تربیت مکمل کرنے والے طبی طالبعلم، کینسر کے علاج میں اہل خانہ کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرنے والے نمائندے اور وہ دوسرے لوگ شامل ہیں جن کا کام مریضوں اور اہل خانہ کو دیکھ بھال فراہم کرنا اور تجربہ کو بہتر بنانا ہے۔
طبی طالبعلم
ایک طبی طالبعلم وہ ہے جو ایک فزیشن بننے کی تربیت لے رہا ہے۔ طبی طالبعلم اپنے طبی اسکول کا تیسرا اور چوتھا سال مکمل کرنے کے ساتھ متعدد مضامین کا تواتر کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں۔
رہائشی ڈاکٹر (فزیشن)
میڈیکل رہائشی فزیشن وہ ڈاکٹر ہوتا ہے جس نے طبی اسکول سے گریجویٹ کی سند حاصل کی ہے اور جو بچوں کو ہونے والے امراض جیسے ادویات شعبہ میں خصوصیت حاصل کرنے کے لیے پروگرام میں شامل ہوتے ہیں۔ رہائشی ڈاکٹر دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔
کینسر کے ماہر ہم رتبہ
ہم رتبہ وہ ڈاکٹر ہے جس نے ریسیڈینسی مکمل کرلی ہے اور جو کسی خاص شعبہ میں مزید تربیت لینا چاہتے ہیں۔ ہم رتبہ ڈاکٹر، کینسر کے ماہر ڈاکٹر جیسے مخصوص شعبے میں سند اور مہارت حاصل کرنے کے لیے کئی سالوں کے پروگرام کے حصے کے طور پر ہاسپیٹل میں طبی اور تحقیقی تربیت حاصل کرتے ہیں۔
لائسینس شدہ پریکٹیکل نرس
لائسینس شدہ پریکٹیکل نرس (LPN) مریضوں کی عملی ضروریات پر نظر رکھتے ہیں۔ یہ نرسیں بستر پر یا علاج کیے جانے والے کلینکوں میں رہنے والے مریضوں کی روز مرہ کی دیکھ بھال کی سرگرمیوں اور نرس والے کام کی مہارتوں میں مدد کرتی ہیں۔
نرسنگ معاون/مریض کی دیکھ بھال کرنے والا معاون/طبی دیکھ بھال معاون
دیکھ بھال معاونین مریضوں کے لیے یومیہ دیکھ بھال کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے RN یا LPN کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔
آنکولوجی کلینیکل نرس کے ماہر
کلینیکل نرس کے ماہرین، آنکولوجی (OCNS) جیسے مخصوص شعبے میں اعلی تربیت یافتہ رجسٹرشدہ نرسز ہیں۔ وہ مریض کے سنگین مسائل پر نرسنگ اسٹاف کے لیے طبی ماہر اور مشاورت کے طور پر کام انجام دیتی ہیں اور دیکھ بھال کی کارکردگی اور رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ دیتی ہیں۔
مریض کا نمائندہ
اگر فیملی کو حاصل ہونے والی دیکھ بھال کے بارے میں کوئی شکایت یا پریشانی ہو اور وہ اپنی طبی ٹیم سے بات نہ کر پا رہے ہوں تو مریض کے نمائندے ان کی مدد کرتے ہیں۔ یہ نمانئندے، کلینکل ٹرائل عمل کے ذریعے سوالوں کا جواب دے کر، یقینی بناکر کہ معلومات واضح ہیں، اور مریض کے حقوق کو محفوظ کرتے ہوئے اہل خانہ کی مدد کر سکتے ہیں۔
مریض کے نمائندے/رجسٹریشن کلرک/مریض کاروبار کے نمائندے
مریض کے نمائندے یا رجسٹریشن کلرکس مختلف انتظامی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ مریضوں کے آنے کے اعتبار سے اندراج کرتے ہیں، فائدے اور بیمہ کووریج کی تصدیق کرتے ہیں، ساتھ ہی ہاسپیٹل کی پالیسیوں اور بلنگ کارروائیوں کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔
کینسر کا دیکھ بھال کرنا بہت نازک مسئلہ ہے، اور دیکھ بھال ٹیم کے اراکین، مریضوں، اور اہل خانہ کے درمیان بات چیت کرنا بہت اہم ہے۔ اس بات چیت کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے:
یہ بھی ہونا اہم ہے:
—
نظر ثانی: جون 2018