آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںیہ ورک اپ کیا ہے؟
"ورک اپ" ایک عام اصطلاح ہے جو ڈاکٹر بعض اوقات تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار کے سلسلے کو بیان کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اس عمل میں وقت لگتا ہے۔
خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے جیسے متعدد طریقہ ہائے کار کلینک میں ایک ہی بار آنے پر ہوسکتے ہیں۔ کچھ ٹیسٹ جیسے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، اور بائی اوپسیز کسی اور وقت کے لیے شیڈول ہونی چاہئے۔ اہل خاندان ان کے حصول کے لئے دیگر مراکز پر جاسکتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کا انتظار تشخیصی عمل کے سب سے زیادہ دباؤ والے حصوں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹیسٹ کی قسم پر موقوف ہے، نتائج سامنے آنے میں چند گھنٹوں سے لے کر چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔
ایک ڈاکٹر معلومات پر گفتگو کرنے سے پہلے ٹیسٹ کے تمام نتائج کی واپسی تک انتظار کرسکتا ہے۔ یہ جانچ کی قسم پر موقوف ہے، نتائج تیار ہونے میں چند گھنٹوں سے لے کر چند ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
جب کوئیامیجنگ ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو، ایک ریڈیولاجسٹ کو ان تصاویر کو پڑھنا اور تجزیہ کرنا چاہیے اور ٹراہم کنندہ کو دینے کےلئے جس نے ٹیسٹس کرنے کی ہدایات دی ہوں ایک رپورٹ تیار کرنا چاہیے۔ اس عمل میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ امیجنگ ٹیسٹ کی مثالوں میں شامل ہیں ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، کمپیوٹیڈ ٹیموگرافی سی ٹی (CT) اسکین، اور میگنیٹک ریزونینس امیجنگ (MRI) ۔
اگر کوئی بائی اوپسی کی جاتی ہے تو نتائج میں کچھ دن سے لے کر چند ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ نمونہ تجزیہ کے لیے پیتھالوجی لیبارٹری میں بھیجا گیا ہے۔ بعض اوقات اسے اضافی ٹیسٹنگ کے لیے دیگر مخصوص لیبارٹریوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔
اکثر اوقات، ایک ڈاکٹر معلومات پر گفتگو کرنے سے پہلے ٹیسٹ کے تمام نتائج کی واپسی تک انتظار کرسکتا ہے۔ ایک ٹیسٹ کے نتائج اس وقت تک کئی جوابات فراہم نہیں کرسکتے جب تک کہ اس پر دیگر تمام ٹیسٹوں کے حوالے سے جو بچے کے سلسلے میں کئے گئے ہوں نظر ثانی نہ کی جائے
صرف اس وجہ سے کہ ڈاکٹر نے کینسر کی علامات معلوم کرنے کے لیے ٹیسٹوں کی ہدایات دی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کینسر کی تشخیص ہوچکی ہے۔ فراہم کنندہ کو کینسر کا شبہ ہوسکتا ہے یا امکانی طور پر اس کو مسترد کرنا چاہتا ہے۔
ٹیسٹوں سے وابستہ بے چینی اور اضطراب اور اسکین کے نتائج کا انتظار کرنے کا بھی ایک نام رکھا گیا ہے_ اسکینکسائٹی۔ اس اصطلاح نے ابھی تک اسے کسی لغت میں سرکاری طور پر جگہ نہیں بنائی ہے لیکن اس کا استعمال مریض، اہل خانہ اور طبی پیشہ ور افراد غیر رسمی طور پر کیا جاتا ہے۔
Urbandictionary.com کی یہ تعریف ہے: بے چینی اور اضطراب جو طبی معائنے سے گزرنے یا اس کا نتیجہ حاصل کرنے سے پہلے وقتا فوقتا پیدا ہوتا ہے۔ اسکینکسائٹی عام ہے اور، اگر بہت زیادہ نہیں تو، کئی مریضوں اور اہل خانہ کو اس سے سابقہ پڑتا ہے۔
‘اسکینکسائٹی’ ایک غیر رسمی اصطلاح ہے جو اس بےچینی کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے جو طبی معائنے کے نتائج حاصل کرنے سے قبل بہت سارے مریضوں اور اہل خانہ میں پائی جاتی ہے۔
‘اسکینکسائٹی’ سے نمٹنے کے طریقوں میں شامل ہوسکتے ہیں:
جن سرگرمیوں سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں ان سے ‘اسکینکسائٹی’ میں خلل پڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مفید مضامین
—
نظر ثانی شدہ: اگست 2018