اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

کینسر کا پتہ چلنے کے بعد کی جسمانی سرگرمی

زیادہ تر لوگ جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی صحت کے لیے اچھی ہے۔ البتہ کینسر سے بچ جانے والے افراد کے لیے سرگرم رہنا کہیں زیادہ اہم ہے۔ کینسر سے بچ جانے والے افراد کو ان کے کینسر یا تھراپی کے بعد دیر سے دکھائی دینے والے اثرات کی وجہ سے صحت سے متعلق بہت سی پریشانیوں کا تجربہ ہوجاتا ہے جس میں مستقل جسمانی سرگرمی سے مدد لی جا سکتی ہے۔

جسمانی سرگرمی کے فائدے

  • جسمانی تندرستی، طاقت، جسم میں لچک اور توازن کو بہتر بناتا ہے
  • دل کی بیماری، ذیابیطس، فالج، بلند فشار خون اور کینسر جیسی بعض دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے
  • موٹاپے کے خطرے کو کم کرتا ہے اور لوگوں کو مناسب وزن قائم رکھنے میں مدد کرتا ہے
  • ہڈیوں کی تندرستی کو فروغ دیتا ہے
  • دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے ساتھ ہی تشویش اور اداسی کے خطرے کو کم کرتا ہے
  • دماغی صحت اور علمی کام (کاگنیٹیو کام) کو بہتر بناتا ہے 
  • اعتماد اور تندرستی کے احساس کو بڑھاتا ہے
  • سماجی باہمی عمل کے مواقع فراہم کرتا ہے

جسمانی سرگرمی ہر ایک عمر، صلاحیتوں، اور تندرستی کے درجوں کے لوگوں کے لیے ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمی کے فائدے عام طور پر زیادہ سرگرمی سے بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم، کچھ سرگرمی بنا سرگرمی کے بہتر ہے، اور روزمرہ کی زندگی میں جسمانی سرگرمی شامل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔

جسمانی سرگرمی کی تجاویز

تحقیق نے ان تجاویز پر رہنمائی پیش کی ہے کہ لوگوں کو صحت میں بہتری لانے اور بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کس قدر جسمانی سرگرمی کی ضرورت ہے۔

دوڑتے اور کھیلتے بچوں کا مجسمہ

کینسر سے بچ جانے والے افراد کے لیے، صحت کے کچھ مسائل اور تھراپی کے بعد دیر سے دکھائی دینے والے اثرات کے سلسلے میں جسمانی سرگرمی سے مدد مل سکتی ہے۔

بچے اور نوعمر

تمام نوجوانوں کو روزانہ 60 منٹس یا اس سے زائد جسمانی سرگرمی کی ضرورت ہے۔ جسمانی سرگرمی کم از کم معتدل شدت پر ہونی چاہئے۔ ہر ہفتے میں تین دن، جسمانی سرگرمی میں شدید جسمانی سرگرمی اور عضلات ساتھ ہی ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی سرگرمیاں شامل ہونی چاہئیں۔ یہ طرز زندگی کی سرگرمی، منظم ورزش، فعال کھیل، یا اسپورٹس کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سرگرمیاں عمر کے لحاظ سے مناسب اور پُرلطف ہونی چاہئیں۔

بالغ

سبھی بالغوں کو غیر فعالیت سے پرہیز کرنی چاہئے۔ کچھ جسمانی سرگرمی سرگرمی نہ ہونے سے بہتر ہے۔ صحت کے ضروری فائدوں کے لیے، بالغوں کو ہفتے میں 150 منٹس معتدل سے لے کر شدید جسمانی سرگرمی یا ہفتے میں 75 منٹس شدید سرگرمی کا ہدف رکھنا چاہئے۔ جسمانی سرگرمی 10 منٹ یا اس سے زیادہ وقت کے مختصر وقفوں میں کی جاسکتی ہے اور اسے پورے ہفتے کے لئے شامل کیا جاسکتا ہے۔ اضافی جسمانی سرگرمی سے صحت سے بھرپور فائدے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

ہفتے میں کم از کم 2 دن، بالغوں کو بڑے پٹھوں کے گروپوں میں کام کرتے ہوئے پٹھوں کو مضبوط کرنے والی سرگرمیاں کرنی چاہئے۔ اس میں وزن یا جسمانی وزن کی ورزشوں کے ذریعے مزاحمت کی تربیت شامل ہوسکتی ہے۔ مناسب ورزشیں ان لوگوں کے لیے اہم ہیں جن میں گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ 

صحت کے سنگین مسائل یا معذوریوں کے حامل افراد کے لیے، جسمانی سرگرمی کو ان کی تندرستی اور صلاحیتوں کے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ بحالی یا فٹنس سے متعلق ایک لائسنس یافتہ/سند یافتہ پیشہ ور کسی فرد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب سرگرمی کے منصوبوں میں مدد کرسکتا ہے۔

باغبانی ایک ایسی سرگرمی ہے جس کا انتخاب بچوں کو ہونے والے کینسر سے بچنے والے افراد جسمانی سرگرمی کو زیادہ سے زیادہ پُرلطف بنانے کے لئے کرسکتے ہیں

چونکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ جسمانی طور پر سرگرم رہنا چاہتے ہیں اگر آپ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تو ایسے مشاغل یا دیگر سرگرمیاں ڈھونڈیں جو تفریح کا باعث ہوں۔

فعال رہیں: بچ جانے والوں کے لیے مشورے

اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ زیادہ تر لوگوں کے لیے معتدل جسمانی سرگرمی محفوظ ہوتی ہے۔ تاہم، کوئی ورزش پروگرام شروع کرنے سے قبل اپنے بنیادی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر کو بتائیں۔ پوچھیں کہ کس قسم کی ترمیمات یا نگرانی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ 

آہستہ شروع کریں۔ آپ کا جسم جسمانی سرگرمی کا عادی ہو جائے گا، لیکن اس میں وقت لگے گا۔ آہستہ شروع کرنے سے چوٹ کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور آپ مایوس ہونے سے بچے رہتے ہیں۔ خودکو چیلنج کرنا ٹھیک ہے، لیکن ایک معقول مقصد پر قائم رہیں۔ جب آپ زیادہ تندرست ہو جائیں تو جسمانی سرگرمی کی مقدار یا ورزش کی شدت کو بڑھائیں۔ 

ایسی سرگرمیاں تلاش کریں جن سے آپ لطف اندوز ہوں۔ اگر آپ کو مزہ آتا ہے تو آپ کا جسمانی سرگرمی کرتے رہنے کا امکان ہے۔ فعال رہنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ ڈانس کریں، باغیچے میں کام کریں، کتے کے ساتھ چلیں، یا کوئی کھیل کھیلیں۔ اگر آپ کوئی مرتب ورزش کرتے ہیں، تو اسے پُر لطف بنانے کا طریقہ تلاش کریں۔ ورزش کرانے والا ایک دوست بنائیں، ٹی وی شو دیکھیں، یا موسیقی سنیں۔ بتائیں کہ آپ کے لیے کیا چیز بہترین کام کرتی ہے۔

مختلف اقسام کی جسمانی سرگرمیاں کریں۔ مختلف اقسام کی سرگرمیاں کرنے میں کئی فائدے ہیں۔ آپ کی جسمانی سرگرمی کے معمولات میں متعدد سرگرمیاں شامل کرنے سے اکتاہٹ اور توانائی ختم ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، فٹنس کے مختلف شعبوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہونے والی چوٹ کا خطرہ کم ہوتا ہے، اور کسی طرح کی سرگرمی دستیاب نہ ہونے پر اختیارات میسر ہوتے ہیں۔ 

مقاصد مقرر کریں، اور اپنے پیش رفت پر نظر رکھیں۔ مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے جسمانی سرگرمی کا منصوبہ بنائیں۔ اہداف کسی حد تک چیلنجنگ لیکن حقیقت پسندانہ ہونے چاہییں۔ اپنی پیش رفت پر نظر رکھیں اور ضرورت کے مطابق اپنے مقاصد کو زیادہ یا کم پر ترتیب دیں۔ جسمانی سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے سرگرمی والے جرائد، موبائل ایپس، اور ویّریبل ٹریکرز سبھی اچھے طریقے ہیں۔

بحالی فراہم کرنے والے کسی لائسینس یافتہ فرد یا فٹنس سے متعلق سند یافتہ پیشہ ور فرد سے مدد حاصل کریں۔ ایک فزیکل تھراپسٹ یا ورزشوں کا تربیت یافتہ ماہر کینسر سے بچ جانے والوں کی جسمانی سرگرمی کے اہداف تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ کچھ فٹنس سے متعلق پیشہ ور افراد کے پاس طبی حالات اور جسمانی حدود کے حامل افراد کے ساتھ کام کرنے کے معاملے میں اضافی تربیت اور سندیں ہوتی ہیں۔ یہ پیشہ ورافراد جسمانی سرگرمی کے ردعمل پر نظر رکھ کر کینسر سے بچ جانے والے افراد کی مدد کر سکتے ہیں، یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ورزشیں محفوظ طور پر کی جائیں اور صحت کی خاص ضروریات پوری کرنے کے لیے سرگرمی کو ان کے مطابق کیا جائے۔

جسمانی سرگرمی کی تجاویز پر مزید معلومات کے لیے، بچوں، بالغوں، بوڑھوں اور حاملہ یا پوسٹ پارٹم خواتین کے لیے جسمانی سرگرمی کی بنیادی چیزیں دیکھیں۔


نظر ثانی: جون 2018