آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںسرجری بچپن میں ہونے والے کینسر کے کئی اقسام کی تشخیص، علاج، اور امدادی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کینسر کی سرجری میں خصوصیت حاصل کرنے والے ڈاکٹر کو سرجیکل کینسر کا ماہر کہا جاتا ہے۔
کینسر کی دیکھ بھال میں سرجری کے کئی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں شامل ہیں:
سرجری کے لحاظ سے، ممکن ہے طریقہ کار خارجی مریض یا داخلی مریض کے طور پر انجام دیا جائے۔ بحالی کا وقت اور بعد میں درکار نگہداشت ہر معاملے میں مختلف ہوگی۔ کسی بھی طبی طریقہ کار میں خطرات شامل ہیں۔ نگہداشت ٹیم وضاحت کرے گی کہ کیا توقع کرنی ہے۔ سرجری سے پہلے اور بعد میں کیا کرنا ہے اس بارے میں ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اینستھیزیا مریضوں کو سرجری کے دوران درد محسوس کرنے سے روکنے کے لیے ادویات کا استعمال کرتا ہے۔ سرجری کی قسم کے لحاظ سے، ڈاکٹرز مقامی اینستھیزیا یا عام اینستھیزیا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مقامی یا علاقائی اینستھیزیا جسم کے کسی مخصوص حصے میں عارضی بے حسی یا احساس کم ہونے کا سبب بن کر کام کرتا ہے۔ عام اینستھیزیا گہری نیند کا سبب بنتا ہے تاکہ سرجری کے دوران کوئی احساس یا بیداری نہ ہو۔ اینستھیزیا کے تحت نیند صرف عارضی ہوتی ہے اور اس وقت تک رہتی ہے جب تک کہ سرجری کی ضرورت ہو۔ انستھیزیولاجسٹ ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جسے یہ دوائیں دینے اور سرجری کے دوران مریضوں کی نگرانی کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
اینستھیزیا کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں
—
نظر ثانی شدہ: جون 2018