آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںلمبر پنکچر ایک عام طبی طریقہ کار ہے جو کبھی کبھار بچپن میں ہونے والے کینسر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ایک "LP" یا "اسپائنل ٹیپ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
طریقہ کار کے دوران، ایک ڈاکٹر، مشق کرنے والی نرس، یا دیگر مستند طبی پیشہ ور افراد ایک پتلی سوئی کے ذریعے ریڑھ کی ہڈی کے ارد گرد سے سیال مادے کا ایک چھوٹا سا نمونہ نکالے گا۔
اس سیال کو دماغی نخالی سیال یا CSF کہا جاتا ہے۔ یہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو گھیرتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے۔ CSF کی جانچ سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ آیا مریض کو کوئی بیماری یا انفیکشن ہے یا نہیں۔ جسم مسلسل CSF تیار کرتا ہے۔ لمبر پنکچر کے دوران نکالی گئی چھوٹی مقدار کو مریض کا جسم بڑی تیزی سے بدل دیتا ہے۔
—
نظر ثانی شدہ: جون 2018