اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

بچوں اور نوجوانوں کو ہونے والا لیوکیمیا (خون کا سرطان)

لیوکیمیا کیا ہے؟

لیوکیمیا خون اور ہڈی کے گودے میں ہونے والا ایک کینسر ہے۔ یہ بچوں اور نوعمروں میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے۔ امریکہ میں ہر سال تقریبا 3,500 سے 4,000 بچوں میں لیوکیمیا پایا جاتا ہے۔

لیوکیمیا، ہڈی کے گودے کے صحیح طور پر کام نہ کرنے سے ہوتا ہے۔ ہڈی کا گودا ہڈی کا اندرونی نرم حصہ ہے۔ یہ ایک خون کا خلیہ بنانے والی فیکٹری کی طرح کام کرتا ہے۔ سبھی خون کے خلیات یہاں سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ خون بنانے والے خلیات کی شکل میں شروع ہوتی ہے (ہیماٹوپوائٹک خلیات)۔ اگر ہڈی کا گودا صحیح سے کام کرتا ہے، تو یہ خون بنانے والے خلیات ایسے خلیات بن جاتے ہیں جو بلآخر خون کے سرخ خلیات، خون کے سفید خلیات، اور پلیٹلیٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

گرافک میں خون بننے کا طریق کار اور کس طرح وہ بلاسٹ خلیات کا نتیجہ بنتا ہے وہ دکھا رہا ہے۔ گرافک کی شروعات خون خام خلیہ سے ہوتی ہے۔ بائیں طرف اس کی شاخیں مائیلوئیڈ خام خلیہ میں پھیل جاتی ہیں، جو پلیٹلیٹس، خون کے سرخ خلیات، مائیلوبلاسٹ، اور مونوبلاسٹ میں پھیل جاتے ہیں۔ مائیلوبلاسٹ خون کے سفید خلیات میں بدل جاتا ہے (جسے گرانولوسائٹس بھی کہا جاتا ہے) اور مونوبلاسٹ مونوسائٹ میں بدل جاتا ہے۔ خون کے خام خلیہ کا دایاں حصہ لمفائڈ خام خلیہ میں جاتا ہے، جو لمفوبلاسٹس (جو خون کے سفید خلیات میں بدل جاتے ہیں) میں پھیل جاتاہے۔

خون بننے کا معمول کا طریق کار۔

لیوکیمیا کے شکار مریضوں میں، خون بنانے والے خلیات ٹھیک طرح سے پختہ نہیں ہوتے ہیں۔ خون کافی مقدار میں نا پختہ خون کے خلیات یا لیوکیمیا کے خلیات پیدا کرتا ہے۔

جب ایسا ہوتا ہے تو، خون صحیح طریقے سے اپنا کام نہیں کر سکتا۔ اس میں درج ذیل چیزیں کافی مقدار میں نہیں ہوتی ہیں:

  • خون کے سرخ خلیات –ان کا کام جسم کے اعضاء تک آکسیجن پہنچانا ہے۔ انیمیا کی وجہ سے فرد بہت تھک جاتا ہے۔
  • خون کے سفید خلیات – ان کا کام انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنا ہے۔ فرد بیمار پڑ جاتا ہے۔
  • پلیٹلٹس – ان کا کام خون کا چکتہ (خون جم جانا) بنانا ہے۔ فردکا خون آسانی سے بہنے لگتا ہے اور جلد خراشیں پڑ جاتی ہیں۔

لیوکیمیا یا تو شدید ہوتا ہے یا دیرینہ۔ شدید کا مطلب علامات تیزی سے فروغ پاتی ہیں۔ یہ مرض علاج کے بغیر تیزی سے بڑھے گا۔ دیرینہ کا مطلب ہے کہ مرض اور علامات دھیرے دھیرے بڑھتے ہیں۔

شدید لیوکیمیا بچوں میں زیادہ عام ہیں۔

گرافک میں خون بننے کا طریق کار اور کس طرح وہ بلاسٹ خلیات کا نتیجہ بنتا ہے وہ دکھا رہا ہے۔ گرافک کی شروعات خون خام خلیہ سے ہوتی ہے۔ بائیں طرف اس کی شاخیں مائیلوئیڈ خام خلیہ میں پھیل جاتی ہیں، جو پلیٹلیٹس، خون کے سرخ خلیات، مائیلوبلاسٹ، اور مونوبلاسٹ میں پھیل جاتے ہیں۔ مائیلوبلاسٹ خون کے سفید خلیات میں بدل جاتا ہے (جسے گرانولوسائٹس بھی کہا جاتا ہے) اور مونوبلاسٹ مونوسائٹ میں بدل جاتا ہے۔ خون کے خام خلیہ کا دایاں حصہ لمفائڈ خام خلیہ میں جاتا ہے، جو لمفوبلاسٹس (جو خون کے سفید خلیات میں بدل جاتے ہیں) میں پھیل جاتاہے۔

خون بننے کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے بلاسٹس۔

لیوکیمیا کے آثار اور علامات

آثار اور علامات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں: 

  • بخار
  • بار بار انفیکشنز کا ہونا
  • کمزوری
  • تھکاوٹ
  • آسانی سے خون بہنا اور زخم ہو جانا
  • ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ہونا

لیوکیمیا کی تشخیص

لیوکیمیا کا علاج

علاج، لیوکیمیا کی قسم اور اس کے خطرہ گروپ پر منحصر ہوتا ہے۔ سب سے عام علاج کیموتھیراپی ہے۔

دوسرے علاجوں میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

لیوکیمیا کے مرض کی آگے کی تشخیص (علاج کا نقطہ نظر)

کینسر سے بچ جانے والوں کے اعداد و شمار پر گفتگو کرتے وقت، ڈاکٹر حضرات اکثر ایک ایسا نمبر استعمال کرتے ہیں جسے پانچ سال زندہ رہنے کی شرح کہا جاتا ہے، یہ ایسے مریضوں کی شرح فیصد ہے جو کینسر کا علم ہوجانے کے بعد کم از کم پانچ سال تک زندہ رہتے ہیں۔ شدید لیوکیمیا کے معاملے میں، ایسے بچے جنہیں علاج کے بعد پانچ سالوں تک مرض دوبارہ لاحق نہیں ہوا ہے، انہیں پوری طرح صحتمند ہوجانے کا امکان ہوتا ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ اتنی طویل مدت کے بعد اس طرح کے کینسر کی واپسی کا امکان شاذونادر ہی ہوتا ہے۔ کینسر سے بچ جانے والوں کی شرحیں صرف اندازوں پر مبنی ہیں۔ آپ کے بچے کا ڈاکٹر، آپ کے بچے کے مخصوص معاملے میں اس کے زندہ رہنے کی شرح کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ 

شدید لیوکیمیا

ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا (ALL) کے شکار بچوں کے لیے پانچ سال تک زندہ رہنے کی مجموعی شرح تقریبا 90 فیصد ہے۔  

ایکیوٹ مائیلوئیڈ لیوکیمیا (AML) کے شکار بچوں کے لیے پانچ سال تک زندہ رہنے کی مجموع شرح تقریبا 65 سے 75 فیصد ہے۔ البتہ زندہ رہنے کی شرحیں AML کی ذیلی قسم اور دیگر وجوہات کے لحاظ سے الگ الگ ہیں۔ مثال کے طور پر، AML کی ذیلی قسم ایکیوٹ پرومائیلوسیٹک لیوکیمیا (APL) کے لیے صحتمند ہونے کی شرح اب 90 فیصد سے زیادہ ہے، لیکن AML کی کچھ دوسری ذیلی قسموں کے لیے یہ شرحیں کافی کم ہیں۔

دیرینہ لیوکیمیا

دیرینہ لیوکیمیاز کے لیے، پانچ سال تک زندہ رہنے کی شرحیں کم کارآمد ہیں کیوں کہ بچے واقعتا شفا پائے بغیر لیوکیمیا کے ساتھ لمبے وقت تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ ماضی میں، کرونک مائلوجینس لیوکیمیا (CML) کے لیے پانچ سال زندہ رہنے کی رپورٹ کردہ شرحیں 60 سے 80 فیصد کی حد میں تھیں، لیکن اب یہ شرحیں کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔


نظر ثانی: جون 2018