اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

کسی بچے کی وفات کے بعد

کسی بچے کی موت سے زیادہ تباہ کن اور کوئی بات نہیں ہے۔ اہل خانہ حیران ہوتے ہیں کہ وہ اس نقصان سے کیسے بچ پائیں گے۔ اگرچہ والدین اپنے بچے کے بارے میں کبھی بھی سوچنے یا یاد رکھنے سے باز نہیں آتے، وقت کے ساتھ ساتھ غم میں تبدیلی آجاتی ہے۔ والدین بیان کرتے ہیں کہ شروع دنوں کی شدید، غم و اندوہ کی سخت کیفیت کو نرم تر پڑجاتی ہے اور زیادہ قابل انتظام ہوجاتی ہے۔ تاہم، ہر فرد کا غم کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔ غم کسی پیش قیاسی کورس یا نمونے پر نہیں چلتا۔ ایک دن ترقی کی طرح محسوس ہوسکتا ہے۔ اگلے دن آسان ترین کام بھی بہت بے بس کردیتے ہیں۔ بعض اوقات خاندان کے ارکان حیران رہ جاتے ہیں اور جب وہ دوبارہ ہنسنے کے قابل ہوجاتے ہیں تو خود کو تھوڑا سا قصوروار بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ یہ احساسات اور رد عمل معمول کے ہیں۔

غم کے احساسات

کسی عزیز کے ضائع ہونے پر غم ایک عام ردعمل ہے، اور یہ ایک بہت ہی انفرادی عمل ہے۔ ہر شخص مختلف ادوار میں، اور مختلف شدت کے ساتھ مختلف طور پر رنجیدہ اور غمگین ہوتا ہے۔ کسی بچے کو کھو جانے کے بعد احساسات کا کوئی معیار متعین نہیں ہے۔ کچھ عام احساسات اور ردعمل میں شامل ہیں:

  • صدمہ
  • اداسی
  • خوف
  • غصہ
  • قصور
  • افسوس
  • تنہائی
  • مستقل بے چینی یا اضطراب
  • دوسروں کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش میں کمی
  • بار بار ایک جیسے خیالات کا پیش آنا، ذہن میں خاکے بننا اور بچے کی یادیں
  • بچے کے ساتھ زیادہ وقت کی آرزو کرنا اور ضائع ہونے والے وقت کے لیے ترسنا
  • نیند آنے میں یا سوتے رہنے میں مشکل پیش آنا
  • معمول سے زیادہ سونا
  • بھوک میں تبدیلی
  • خوشگوار سرگرمیوں میں کم دلچسپی
  • توجہ دینے میں دشواری

جب ہر ایک افسردہ ہو، لوگوں کو غم کا مختلف انداز میں تجربہ ہوتا ہے۔ ایک خاندان میں، زوجین کے بہت مختلف ردعمل ہوسکتے ہیں۔ بچے اور نوعمر افراد بھی غم کے اپنے اپنے راستوں پر چلتے ہیں، اور انہیں اسی طرح سے نقصان کا تجربہ ہوتا ہے جس میں رونے اور اداسی سے لے کر بد سلوکی اور یہاں تک کہ قصوروار ہونے کے احساسات بھی شامل ہیں۔ یہ سب عام احساسات ہیں۔

کب مدد طلب کریں

دماغی صحت سے متعلق پیشہ ور افراد بشمول ماہر نفسیات، مشیران، اور سماجی کارکنان، غم و اندوہ کے دوران مدد کا ایک اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔ مدد مانگنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی شخص کے بارے میں یہ غلط ہے کہ وہ کس طرح غمگین اور ملول ہے۔ کچھ خاندانوں کے لئے، دماغی صحت سے متعلق پیشہ ور فرد محض اضافی مدد فراہم کرسکتا ہے۔ غم زدہ والدین اور بہن بھائیوں کو اکثر یہ فکر رہتی ہے کہ دوست اور خاندان کے ارکان ان کے غم کا سن سن کر اکتا جائیں گے۔ کسی مشیر کے ساتھ، وہ بلاخوف اپنے غم ہوکر تبادلہ کرسکتے ہیں۔ دماغی صحت سے متعلق ایک پیشہ ور احساسات و جذبات کے بارے میں بات کرنے کے لئے ایک محفوظ جگہ پیش کرسکتا ہے اور والدین اور بہن بھائیوں کو غم سے زیادہ موثر انداز میں نمٹنے میں مدد کے لئے وسائل مہیا کرسکتا ہے۔ 

خاندانی افراد میں بعض اوقات دماغی صحت کی خرابی کی علامات ہوسکتی ہیں جیسے پریشانی، افسردگی، یا تکلیف دہ تناؤ (PTSD)۔ مخصوص خیالات اور جذبات جن پر دماغی صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے:

  • مرنے کے بعد بچے سے ملنے کے خیالات
  • اپنے آپ کو یا کسی اور کو تکلیف پہنچانے کے خیالات
  • نکمے پن کا احساس
  • نقل و حرکت میں آہستگی
  • ایسی باتیں سننا یا دیکھنا جو دوسرے لوگ نہیں سن پاتے یا دیکھ پاتے
  • شدید تکلیف یا اضطراب
  • نیند کے مسائل، ڈراؤنے خواب
  • روزمرہ کے کاموں میں پریشانی
  • موت کے متعلق انکار
  • بچے کی یاد دلانے سے گریزکرنا
  • آزردگی
  • یہ محسوس کرنا کہ بچے کو کھونے کے بعد سے زندگی کا کوئی مقصد یا معنی نہیں
  • لاتعلقی کا احساس
  • اچانک پریشان کن یادیں جن سے محسوس ہوتا ہو کہ آپ کو ان کا دوبارہ تجربہ ہورہا ہے۔

اگر آپ کو خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے خیالات کا سامنا ہو تو فورا مدد حاصل کریں:

  • 911 پر کال کریں اور ان خیالات کی اطلاع دیں۔
  • نیشنل سوئیسائڈ پریونشن لائف لائن سے رابطہ کریں - یا تو 8255-273-800-1پر فون کے ذریعے یا آن لائن https://suicidepreventionlifeline.org کے ذریعے۔
  • قریبی ایمرجنسی روم میں جائیں۔
دوپہر کے آخرکی دھوپ میں جاپانی باغ میں سرخ پُل

کسی عزیز کے ضائع ہونے پر غم فطری ردعمل ہے، اور یہ ایک بہت ہی انفرادی عمل ہے۔ سب لوگ مختلف ادوار میں، اور مختلف شدت کے ساتھ مختلف طور پر رنجیدہ اور غمگین ہوتےہیں۔


نظر ثانی: جون 2018