اہم مواد پر جائیں

بچپن میں ہونے والے کینسر کے لیے کیموتھراپی

کیموتھراپی کیا ہے؟

طاقت ور دواؤں کے استعمال سے کینسر کا علاج کرنا کیموتھراپی یا ”کیمو“ کہلاتا ہے۔ یہ ادویات کینسر کے خلیات کو مارنے یا انہیں بڑھنے سے روکنے کا کام کرتی ہیں۔ خاص قسم کی دوا اور یہ کیسے دی جاتی ہے، یہ کئی عوامل پر منحصر ہے۔ کینسر کی نوعیت اور اس کے مرحلے، علاج کے مقاصد اور دیگر تھراپیوں جو استعمال کی جاتی ہیں، ان سب کی بنیاد پر کیموتھراپی کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

کیموتھراپی، تیزی سے بڑھنے والے اور فوری طور پر دوگنے ہونے والے خلیات پر حملہ کرکے اپنا کام کرتی ہے، جیسے کہ کینسر کے خلیات۔ ہر دوا مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔ لیکن، عام طور پر کیموتھراپی دوائیں پھیلنے والی خلیات پر کام کرتی ہیں۔

کیموتھراپی کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

کیموتھراپی کا استعمال کینسر کو ٹھیک کرنے، کینسر پر قابو پانے یا کینسر کے علامات کم کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ یہ تنہا یا سرجری اور ریڈییشن تھراپی جیسے دوسرے علاجوں کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ مریضوں کو سرجری یا ریڈییشن تھراپی سے قبل رسولی کو چھوٹا کرنے کے لیے کیموتھراپی دی جاتی ہے۔ سرجری یا ریڈییشن کے بعد کسی بچے ہوئے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے لیے بھی کیموتھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیموتھراپی کے اثرات بڑھانے کے لیے ریڈییشن تھراپی کے ساتھ بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کیموتھراپی، تیزی سے بڑھنے والے اور فوری طور پر دوگنے ہونے والے خلیات پر حملہ کرکے اپنا کام کرتی ہے، جیسے کہ کینسر کے خلیات۔ اس ویڈیو میں، ایک کیموتھراپی ایجنٹ کینسر کے خلیات (نیلا) پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے خلیات ختم ہو جاتے ہیں اسے اپوپٹوسس (خلئے کے سکڑنے سے اس کی موت واقع ہونا) کہتے ہیں۔

کیموتھراپی کیسے دی جاتی ہے؟

کیموتھراپی کئی طریقوں سے دی جا سکتی ہے۔ یہ طریقہ، کینسر کی نوعیت، کینسر کے مقام، اور استعمال کی جانے والی خاص دوا پر منحصر ہے۔ 

زیادہ تر، کیموتھراپی منہ یا کسی نس کے ذریعے دی جاتی ہے۔ اسے سسٹمیٹک کیموتھراپی کہا جاتا ہے کیوں کہ دوائیں پورے جسم میں جاتی ہیں۔ کیموتھراپی کینسر کے ان خلیات کو ختم کر سکتی ہے جو اصل رسولی سے دور چلی گئی ہیں۔

  • نسوں کے ذریعے (IV) کیموتھراپی – کیموتھراپی IV کے ذریعے نسوں میں دی جاتی ہے۔ بچپن میں ہونے والے کینسر کے لیے یہ کیموتھراپی کی سب سے عام شکل ہے۔
  • اورل (منہ کے ذریعے) کیموتھراپی – کیموتھراپی ایک گولی یا مائع (سیال مادہ) کے ذریعے دی جاتی ہے جسے آپ نگلتے ہیں۔

کبھی کبھار، دوا رسولی کے قریب دی جاتی ہے۔ مثالوں میں ریڑھ کی ہڈی کے سیال یا پیٹ کے خلا میں دی جانے والی کیموتھراپی ہے۔

کیموتھراپی کب دی جاتی ہے؟

کیموتھراپی میں عام طور پر وقتی مدت میں علاج کی متعدد خوراکیں شامل ہوتی ہیں۔ یہ علاج ایک مخصوص متعینہ وقت میں کئے جاتے ہیں۔ شڈیول کا مقصد دوا سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے اور جسم کو ٹھیک ہونے کا موقع دینا ہے۔

ہاسپیٹل کے کمرے میں کرسی پر بیٹھے مریض کی ایک تصویر جس میں اسے کیموتھراپی دی جارہی ہے۔

طبی ٹیم یہ فیصلہ کرے گی:

  • دوا لگاتار کتنے دنوں تک دی جائے گی
  • کیموتھراپی کی خوراکوں کے درمیان ”بنا دوا والے دنوں“ کی تعداد
  • کامل ادوار کی تعداد (سائیکل کی تعداد)

کیموتھراپی کے ایک دور (سائیکل) میں دو باتیں شامل ہوتی ہیں، لگاتار جتنے دنوں تک علاج چلتا ہے اور جتنے دنوں تک آرام کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ جتنی بار یہ دور دوہرانے کے لیے کہا جاتا ہے، وہی کیموتھراپی کا ایک کورس بنتا ہے۔

کیموتھراپی کس قسم اور مریض کی صحت کے لحاظ سے کیموتھراپی ہسپتال، کلینک، یا گھر پر دی جا سکتی ہے۔

کیموتھراپی کے مضر اثرات

مضر اثرات، کینسر کے علاج سے ہونے والی مسائل ہیں۔ کیموتھراپی کے کئی مضر اثرات علاج کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔ لیکن، کبھی کبھار مضر اثرات کافی عرصے تک ختم نہیں ہوتے یا زندگی میں بعد میں بھی بڑھ جاتے ہیں۔ انہیں طویل المدت مضر اثرات یا دیر سے ظاہر ہونے والے اثرات کہا جاتا ہے۔

کیموتھراپی، تیزی سے بڑھنے والے اور فوری طور پر دوگنے ہونے والے خلیات کو نشانہ بناتی ہے، جیسے کہ کینسر کے خلیات۔ لیکن، یہ جسم میں تیزی سے بڑھنے والے دیگر خلیات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان میں وہ خلیات شامل ہیں جو منہ اور آنتوں کو جوڑتے ہیں اور وہ خلیات جن کی وجہ سے بال بڑھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منہ کے چھالے، متلی اور بالوں کا جھڑنا جیسے مضر اثرات عام ہیں۔ 

کیموتھراپی بون میرو کے خلیات کو بھی، جہاں خون کے خلیات بنتے ہیں، نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ خون کے خلیات کی تعداد کم ہونے سے انفیکشن، نیل پڑنا اور تھکاوٹ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دواؤں کے الگ الگ مضر اثرات ہو سکتے ہیں اور سبھی بچوں پر دواؤں کا اثر ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔ دیکھ بھال کرنے والی ٹیم عام مضر اثرات پر، وہ کب ہو سکتے ہیں اور انہیں منظم کرنے کے کچھ طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔

بائيں طرف کھڑے مریض کی ایک تصویری مثال، ساتھ ہی دائیں طرف اسی مریض کے چہرے کی تین اشکال۔ اوپر والی شکل میں مریض کے منہ کا کلوز اپ ہے جو منہ کے چھالے دکھاتا ہے۔ درمیانی شکل مریض کے چہرے پر سبز رنگ دکھاتی ہے جو متلی آنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ نیچے والی تصویر مریض کا گنجا سر دکھاتی ہے۔

کیموتھراپی ان خلیات کو نشانہ بناتی ہے جو کینسر کی طرح بڑھتی ہیں اور تیزی سے پھیل جاتی ہیں۔ لیکن، یہ جسم میں دوسری تیزی سے بڑھنے والے خلیات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان میں وہ خلیات شامل ہیں جو منہ اور آنتوں کو جوڑتی ہیں اور جن خلیات کی وجہ سے بال بڑھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منہ کے چھالے، متلی اور بالوں کے جھڑنے جیسے مضر اثرات عام ہیں۔


نظر ثانی: جون 2018