اہم مواد پر جائیں

بہتر تبادلہ خیالات کا قیام

تبادلہ خیالات معلومات، خیالات، نظریات یا احساسات میں اشتراک ہے۔ اچھے تعلقات استوار کرنے اور روزمرہ کے خدشات دور کرنے کے لئے تبادلہ خیالات کی صلاحیتیں اہم ہیں۔ 

کینسر کے دوران تبادلہ خیالات سے متعلق چیلنجز

نازک بیماری کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے لیے، تبادلہ خیالات کی ضروریات بہت زیادہ اور تکلیف دہ ہوسکتی ہیں۔
روزمرہ کی ضروریات اور زندگی کے تقاضوں میں، اہل خانہ پہلی ترجیح ہیں:

  • طبی ٹیم سے بات کرنا اور ان کے ساتھ منصوبہ سازی کرنا
  • ادویات اور طبی نگہداشت کے بارے میں جاننا
  • بحیثیت خاندان معلومات کا تبادلہ کرنا اور فیصلے کرنا
  • دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور کمیونٹی کی حمایت کرنا
  • اسکولوں اور اساتذہ کو تازہ صورت حال سے آگاہ رکھنا
  • جائے ملازمت، انشورنس اور عملی خدشات پر صحیح راستہ تلاش کرنا
زندگی کی روز مرہ کی ضروریات اور تقاضوں کے علاوہ، بچپن کے کینسر کا سامنا کرنے والے افراد کے اہل خانہ کو طبی ٹیم کے ساتھ بات کرنا اور منصوبہ بندی کرنا اور ادویات اور طبی نگہداشت کے بارے میں بھی سیکھنا ہوتا ہے۔ اس تصویر میں، ایک خاندان ڈاکٹر سے کلینک میں مل رہا ہے۔ جس وقت ڈاکٹر نتائج کا جائزہ لے رہا ہے نوجوان مریض کا باپ اس کو ویگن سے گرنے سے بچاتا ہے۔

زندگی کی روز مرہ کی ضروریات اور تقاضوں کے علاوہ، بچپن کے کینسر کا سامنا کرنے والے افراد کے اہل خانہ کو طبی ٹیم کے ساتھ بات کرنا اور منصوبہ بندی کرنا اور ادویات اور طبی نگہداشت کے بارے میں بھی سیکھنا ہوتا ہے۔

اہل خانہ کو بچپن کے کینسر کے دوران تبادلہ خیالات کی بہت سی ضرورتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  اس میں کچھ رکاوٹیں بھی ہیں: 

  • طبی معلومات کو سمجھنا مشکل ہے
  • ذہنی تناؤ اور جذبات، معلومات پر کارروائی اور ان میں اشتراک مشکل بنا دیتے ہیں
  • خاندان کے ارکان (والدین، ​​مریض اور بہن بھائی) مختلف ضروریات اور تبادلہ خیالات کے مختلف طرزوں کے حامل ہیں
  • اکثر ایسی پریشانیاں ہوجاتی ہیں کہ اچھے طور پر تبادلہ خیال کرنا مشکل ہوجاتا ہے

بہتر تبادلہ خیالات کے لئے آسان حکمت عملیاں

عام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے، اس پر غور کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ لوگ معلومات کا تبادلہ کس طرح کرتے ہیں۔ بنیادی سطح پر، تبادلہ خیال میں لوگ (بھیجنے والے اور وصول کنندہ)، ایک پیغام (معلومات، خیال، نظریہ یا جذبات)، اور ایک طریقہ (معلومات کا تبادلہ کرنے کا طریقہ) شامل ہوتا ہے۔ اس عمل کے کسی بھی حصے میں، تبادلہ خیالات کا رابطہ منقطع ہوسکتا ہے۔ تبادلہ خیالات کی کچھ بنیادی حکمت عملیاں خاص طور پر تناؤ کے اوقات میں مدد کرسکتی ہے۔

بہتر تبادلہ خیالات: زیادہ موثر طریقے سے پیغامات بھیجنا

  • پیغام کو آسان رکھیں۔ واضح اور ضرورت کے عین مطابق ہوں۔
  • ایماندار رہیں۔ تبادلہ خیال کو عمر کی مناسبت سے رکھیں، لیکن یہ واضح رہے کہ نہ جھوٹ بولیں یا نہ اہم معلومات چھپائیں۔ یہ کہنا ٹھیک ہے کہ "مجھے نہیں معلوم" اور سوالات کے جواب دینے سے پہلے مزید معلومات حاصل کریں۔
  • اپنے جذبات و احساسات سے آگاہ رہیں۔ یہاں تک کہ یہ بتانے میں بھی مدد مل سکتی ہے کہ اپنے پیغام کا تبادلہ کرنے سے پہلے آپ کیسا محسوس کررہے ہیں۔
  • بات چیت کا بہترین طریقہ منتخب کریں۔ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں اور صورت حال کے اعتبار سے کیا طریقہ صحیح ہے (ای میل، فون کال، ذاتی طور پر موجودگی)۔ اگر آپ کو کسی خاص ردعمل کی توقع ہے تو سامنے والے کو بتائیں۔ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں یا کہنا چاہتے ہیں، اس کی وضاحت کریں۔
  • یہ دیکھنے کے لئے چیک کرلیں کہ سامنے والے نے اسے سمجھ لیا ہے۔ سوالات کے لئے موقع دیں۔ یہ خاص طور پر اس وقت بہت اہم ہے اگر ہدایت یا طبی ضروریات کے بارے میں بات کی جارہی ہو۔
  • ضرورت پڑنے پر کسی اور طرح کے تبادلہ خیال پر عمل کریں۔ یاد دہانی کے لئے کوئی پیغام یا ای میل بھیجیں، خاص طور پر اس وقت اگر اس سے تبادلہ خیال کا ریکارڈ رکھنے میں مدد ملتی ہو۔

پیغام بھیجنے کے طریقے:

  • روبرو گفتگو میں
  • فون کال
  • ای میل
  • متن پر مبنی پیغام
  • سماجی ذرائع ابلاغ یا آن لائن کمیونٹی
  • دیگر لوگوں کے ذریعے

تبادلہ خیالات کا منصوبہ بناتے وقت، کن امور پر غور کریں:

  • آپ کو کتنا وقت دستیاب ہے
  • اگر آپ کو دور دراز گفتگو کرنے کی ضرورت ہے
  • چاہے آپ کو تبادلہ خیالات کا ریکارڈ رکھنے کی ضرورت ہو
  • اگر ذاتی طبی معلومات کا تبادلہ کیا جارہا ہو
  • اگر بہت سارے سوالات ہیں
  • جذباتی تعاون کی کتنی ضرورت ہے
 
خلفشاریوں کو محدود رکھیں تاکہ دیکھ بھال فراہم کرنے والی ٹیم آپ کے ساتھ جن معلومات پر تبادلہ خیال کرتی ہے آپ اس پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ کسی کو کہیں کہ وہ چھوٹے بچوں کا دھیان رکھے۔ اس تصویر میں، جس دوران والدین پس منظر میں ڈاکٹر کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں ایک نرس بچپن کے کینسر کے مریض کو گلے لگانے پہنچتی ہے ۔

خلفشاریوں کو محدود رکھیں تاکہ دیکھ بھال فراہم کرنے والی ٹیم آپ کے ساتھ جن معلومات پر تبادلہ خیال کرتی ہے آپ اس پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ کسی کو کہیں کہ وہ چھوٹے بچوں کا دھیان رکھے۔

بہتر تبادلہ خیال: معلومات حاصل کرنا اور انہیں سمجھنا

  • خلفشاریوں کو محدود رکھیں تاکہ آپ توجہ مرکوز کرسکیں۔ طبی بات چیت کے لیے یہ خاص طور پر اہم ہے۔ ایک پرسکون جگہ تلاش کریں اور کسی کو چھوٹے بچوں کا دھیان رکھنے کے لئے کہیں۔
  • اپنے احساسات و جذبات سے آگاہ رہیں اور وہ کیسے اثرانداز ہوسکتے ہیں کہ آپ کسی پیغام کی ترجمانی کیسے کرتے ہیں۔
  • اہم تفصیلات پر توجہ دیں۔ نوٹ اور پیغامات کو ایک مخصوص جگہ پر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت آپ انہیں پا کرسکیں۔
  • سوالات پوچھیں، اور یقینی بنائیں کہ آپ سمجھتے ہیں۔
  • سوچ سمجھ کر جواب دیں، خاص طور پر جب آپ جذباتی ہو رہے ہوں۔

بچپن کے کینسر کے تبادلہ خیال کے چیلنجز کے لئے کوئی اہل خانہ تیار نہیں ہے۔ طبی ٹیم کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو آزادانہ اور ایماندار رہیں۔ جدوجہد اور خدشات کے بارے میں بات چیت کریں اور مدد حاصل کریں۔ تبادلہ خیال کے لئے تعاون بہت سارے ذرائع سے دستیاب ہے جن میں نفسیات، بچے کی زندگی، سماجی کام، اور روحاجی دیکھ بھالشامل ہیں۔


نظر ثانی: جون 2018