ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کیا ہے؟
ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا (AML) خون اور ہڈی کے گودے میں ہونے والا ایک قسم کا کینسر ہے۔ لیوکیمیا میں، کینسر کے خلیات صحت مند خون کے خلیوں سے باہر نکال دیتے ہیں، جو بخار، تھکاوٹ، ہلکا زخم ہونے، خون بہنے، انفیکشنز اور دیگر مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایکیوٹ لیوکیمیا کا مطلب یہ ہے کہ عام طور پر علامات تھوڑے عرصے میں ہی خراب ہوجاتے ہیں۔ بچے فوری طور پر بیمار پڑ سکتے ہیں اور انہیں فوری طبی توجہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
AML خون کے خلیوں کو متاثر کرتا ہے جسے مائیلوڈ اسٹیم خلیات کہا جاتا ہے۔ عام طور پر، ہڈی کا گودا خون پیدا کرنے والا اسٹیم خلیات بناتا ہے جو یا تو مائیلوڈ اسٹیم خلیات یا لیمفوئیڈ اسٹیم خلیات بن جاتے ہیں۔ ایک مائیلوڈ اسٹیم خلیات پختہ خون کے تین قسم کے خلیوں میں سے ایک قسم بن جاتا ہے:
ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کے آثار اور علامات
AML میں، درج ذیل آثار اور علامات شامل ہو سکتی ہیں:
ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی تشخیص
ہڈی کے گودے کے ٹیسٹس میں عام طور پر لیوکیمیا کے تشخیص کی ضرورت ہوتی ہیں۔ ڈاکٹرز جسمانی معائنہ کر کے، اس سے متعلق طبّی معلومات حاصل کرکے اور خون کے ٹیسٹوں کے نتائج دیکھنے کے بعد لیوکیمیا کا شک ظاہر کر سکتے ہیں۔ لیوکیمیا کے شکار بچوں کے خون میں عام طور پر خام خون کے سفید خلیات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
Resource path: /content/web-sites/together/ur-pk/about-pediatric-cancer/types/leukemia/acute-myeloid-leukemia-aml/jcr:content/par/read_more_par
Resource metadata: {sling.modificationTime=-1, sling.characterEncoding=null, sling.parameterMap={}, sling.contentType=null, sling.creationTime=-1, sling.contentLength=-1, sling.resolutionPath=/content/web-sites/together/ur-pk/about-pediatric-cancer/types/leukemia/acute-myeloid-leukemia-aml/jcr:content/par/read_more_par}
Resource type: nt:unstructured
Resource super type: -
jcr:primaryType: nt:unstructured
اگر کینسر کا تعین ہوجاتا ہے تو، کینسر کی ذیلی قسم کی نشاندہی کرنے کے لئے مزید ٹیسٹس کیے جائیں گے۔ ان ٹیسٹوں میں شامل ہیں:
کینسر پھیل گیا یا نہیں یہ معلوم کرنے کے ٹیسٹس ان میں شامل ہیں:
ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کا علاج
علاج کا انحصار AML کی قسم پر ہوتا ہے۔ AML کی تین شکلیں ہیں - ایکیوٹ پروموئلوسیٹک لیوکیمیا (APL)، ڈاؤن سنڈروم والے بچوں میں AML، اور FLT3- تبدیل شدہAML - AML کی دوسری شکلوں سے مختلف سلوک کیے جاتے ہیں۔ کیموتھیراپی بنیادی AML علاج ہے۔ ہڈی کے گودے کی پیوندکاری بھی ایک آپشن ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹرز علاج کی اطلاع کے لیے معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔
کیموتھیراپی، سیالوں کی فراہمی اور خون کے نمونے لینے کے لئے مریض کو ایک سوراخ والی مرکزی لائن یا دیگر مرکزی وینس پر رسائی کے آلہ سے گزرنا ہوگا۔
اس مرحلے کا مقصد خون اور ہڈی کے گودے میں موجود لیوکیمیا خلیات کو ختم کرنا ہے اور مرض میں تخفیف کرنا ہے۔
چونکہ AML کے مریض انفیکشن کا شکار ہیں لہذا اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ معاون تھیراپی بھی دی جاتی ہے۔
اس دوران دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے سیال میں بقیہ لیوکیمیا خلیات ختم کرنے کے لیے مرکزی اعصابی نظام (CNS) سینکچؤری تھیراپی (جسے CNS پروفیلیکسیز بھی کہا جاتا ہے) بھی دی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹرز یہ طے کرنے کے لیے کی مریض کو ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے یا نہیں یہ دیکھتے ہیں کہ انڈکشن کیموتھیراپی نے مریض پر کتنی اچھی طرح کام کیا ہے۔ در حقیقت، اگر مریض کو ٹرانسپلانٹ کروانے کی ضرورت ہو تو اس صور میں ممکنہ عطیہ دہندگان کی شناخت کے لئے مریضوں اور فیملیوں کے لوگ HLA ٹائپنگ کرواسکتے ہیں۔
بہت سے پیڈیاٹرک مراکز کم سے کم باقی ماندہ مرض (MRD) کا پتہ لگانے کے لیے انتہائی حساس ٹیسٹس کرتے ہیں۔ مثبت MRD یہ بتاتا ہے کہ مریض کو دوبارہ مرض لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے اور اسے زیادہ شدید تھیراپی دینے کی ضرورت ہے۔
یہ استحکامی مرحلہ مریض کی مرض میں تخفیف کے بعد شروع ہوتا ہے۔ اس کا مقصد باقی رہ جانے والے کسی بھی لیوکیمیا خلیات کو ختم کرنا ہے۔
اس میں کیموتھیراپی کے 2-4 سائیکل شامل ہیں۔
کچھ مریضوں کو اس مرحلے پر ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ مل سکتا ہے۔ اگر کسی مریض کا ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے تو وہ لڑکا یا لڑکی کچھ ہفتوں تک اسپتال میں زیر علاج رہے گا/گی۔ مریض کو واپس اسکول جانے میں تقریبا ایک سال کا وقت لگ جائے گا۔
مریض ہر 4 مہینے میں ایک بار فالو اپ ملاقات کے لیے واپس جاسکتے ہیں۔
ان ملاقاتوں میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
فالو اپ ملاقاتیں ہر چھ مہینے میں ایک بار کے لئے تبدیل ہوسکتی ہیں۔
فالو اپ ملاقاتیں سال میں ایک بار کے لئے تبدیل ہوسکتی ہیں۔
.1 انڈکشن
انڈکشن مرحلہ کا مقصد خون اور ہڈی کے گودے میں موجود لیوکیمیا خلیات کو ختم کرنا اور مرض میں تخفیف کرنا ہے۔ چونکہ AML کے مریض انفیکشن کا شکار ہیں لہذا اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ معاون تھیراپی بھی دی جاتی ہے۔ اس دوران دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے سیال میں بقیہ لیوکیمیا خلیات ختم کرنے کے لیے مرکزی اعصابی نظام (CNS) سینکچؤری تھیراپی (جسے CNS پروفیلیکسیز بھی کہا جاتا ہے) بھی دی جاسکتی ہے۔ دواؤں کو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو ڈھکنے والے ٹشو کی پتلی پرتوں کے درمیان سیال سے بھری جگہ پر انجیکشن کے ذریعے لگائے جاتے ہیں (دماغ کی جھلی کے ذریعے)۔
انڈکشن تھیراپی میں عام طور پر اٹوپوسائڈ اور/یا تھیوگوانین کے مجموعہ میں سائٹرابائن اور انتھراسائکلائن دوائیں، زیادہ تر ڈونوروبیسین جیسی دواؤں کا مجموعہ شامل ہوتا ہے۔
.2 استحکام/ شدت/پوسٹ- انڈکشن
اس مرحلے کا مقصد ایسے کسی بھی باقی لیوکیمیا خلیات کا ختم کرنا ہے جو بڑھ سکتا ہے اور کینسر کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کینسر مراکز ایسے ٹیسٹ کر سکتے ہیں جو 1000 عام خلیات میں سے ایک ہی AML خلیہ کا پتہ لگانے کے اہل ہیں۔ وہ بچے جو 1000 میں ایک سے زیادہ خلیہ والے ہیں انڈکشن مرحلہ مکمل کرنے کے بعد ان میں دوبارہ بڑھنے کے مزید خطرہ بڑھ جاتے ہیں۔
یہ استحکامی مرحلہ مریض کی مرض میں تخفیف کے بعد شروع ہوتا ہے۔ اس میں کیموتھیراپی کے 2-4 سائیکلز شامل ہیں اور اس کی مدت 4 سے 6 مہینے ہوتی ہے۔ انڈکشن میں استعمال ہونے والی کچھ دوائیں بھی اس طرح کی تھیراپی میں شامل ہوتی ہیں جبکہ غیر-کراس-مزاحم دوائیں اور عام طور پر زیادہ مقدار والی سائٹرابائن کو بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔
ہیماٹوپوائٹک سیل ٹرانسپلانٹ کی تجویز (جسے ہڈی کے گودے کی پیوند کاری یا خام خلیہ کا ٹرانسپلانٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) ان بچوں کے لیے دی جا سکتی ہے جو دوبارہ مرض لاحق ہونے کے خطرے سے دو چار ہوں یا جن کے AML پر علاج کا اثر نہیں ہو پارہا ہے۔ ڈاکٹرز یہ طے کرنے کے لیے کی مریض کو ہڈی کے گودے کی پیوندکاری کی ضرورت ہے یا نہیں یہ دیکھتے ہیں کہ انڈکشن کیموتھیراپی نے مریض پر کتنی اچھی طرح کام کیا ہے۔
AML کے مریضوں کو ایلوجینیک ٹرانسپلانٹ مل سکتا ہے۔
ایک ایلوجینیک ہڈی کے گودے کی پیوندکاری میں، بچوں کو صحت مند عطیہ دہندگان کی طرف سے خون خلیہ پیدا کرنے والے خلیات ملتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کے واسطے اہل ہونے کے لئے مریضوں کے پاس موزوں عطیہ دہندگان ہونا ضروری ہے۔ عطیہ دہندگان کے خلیات حاصل کرنے سے پہلے، ہڈیوں کے گودے میں موجود مریض کے موجودہ خون کے خلیات کو کیموتھیراپی اور بعض اوقات ریڈییشن کے ذریعے ختم کیے جاتے ہیں۔ صحت مند عطیہ دہندگان کا خون اور میرو خلیات کو مریض میں انفیوژن کے ذریعے داخل کیا جائے گا۔ اگر کامیاب ہو گیا تو، اس نئے عطیہ دہندگان کے خلیات میں بڑھوتری ہوگی اور مریض کے خون اور میرو خلیات میں جگہ بنا لیں گے۔ اس کے نتیجے میں، مریض کے ہڈی کے گودے کو صحت مند خون کے خلیات کی پیداواری شروع کردینی چاہئے۔
ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی پیش گوئی
بچپن کے AML کے پانچ سال تک زندہ رہنے کی شرحیں تقریبا 70 فیصد ہے۔
ابتدائی علاج کے بعد AML والے تقریبا 90 فیصد بچوں کے خون میں کینسر کے خلیات نہیں پائے جاتے ہیں۔ AML والے تقریبا 30 فیصد بچے ایسے ہیں جنہیں دوبارہ مرض لاحق ہوجاتا ہے یا بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں جو علاج (ریفریکٹری) کے خلاف مزاحم ہے۔
ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کا تاخیر سے اثرات
تاخیر سے اثر ہونے کا مطلب کوئی صحت کا مسئلہ ہے جو بیماری کی تشخیص کے بعد یا علاج ختم ہونے کے بعد مہینوں یا سالوں میں واقع ہوتا ہے۔ تاخیر سے اثرات کا مطلب یہ کینسر یا کینسر کے علاج کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ ان میں جسمانی، ذہنی، اور سماجی مسائل اور دوسرے کینسرز شامل ہوسکتے ہیں۔
تاخیر سے اثرات میں یہ باتیں شامل ہوسکتی ہے:
موجودہ ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا تحقیق کا فوکس
موجودہ تحقیق میں ان بچوں کے لئے زیادہ موثر علاج کو بڑھاوا دینے پر توجہ مرکوز دی جاتی ہے جن کے کینسر پر اصل تھیراپی سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ہے، مزید تھیراپیز کو بڑھاوا دینے کا یہ فائدہ ہوتا کہ آس پاس کے صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنائے جاتے ہیں، اور کم مضر اثرات کے ساتھ موثر تھیراپیز ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔
—
جائزہ لیا گیا: جون 2018