آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںبچپن میں ہوئے کینسر سے بچنے والے زیادہ تر لوگوں کو اپنی تھیراپی کی وجہ سے ہڈی سے متعلق پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ لیکن بچپن میں ہوئے کینسر کے کچھ علاج ہڈیوں کو کمزور بنا سکتے ہیں۔
ہڈیوں کا کمزور ہونا فکر کی بات ہے کیوں کہ عام طور پر بچپن اور نوعمروں میں ہی ہڈیاں بڑھتی اور بھاری ہوتی ہیں۔
ہڈی کے کمزور ہونے سے بڑی عمر میں جو کیفیت ہوتی ہے اسے اوسٹیوپوروسس (تصلب العظام) کہا جاتا ہے۔ اوسٹیوپوروسس ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈی کی کثافت اور ہڈی کی کوالٹی میں کمی آجاتیہے۔ ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور جلد ہی ٹوٹ جاتی ہیں۔
خطرے کے دیگر عوامل
ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں کیوں کہ جسم ہڈی کے نئے نسیج بہت کم بناتا ہے یا ہڈیاں بہت کمزور ہو جاتی ہیں۔ ہڈیاں پتلی ہوسکتی ہیں اور بہت آسانی سے ٹوٹ سکتی ہیں۔ اوسٹیوپوروسس کسی بھی ہڈی میں ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ کلائی، کولہے، ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں کی ہڈیوں پر سب سے زیادہ اثر ڈالتے ہیں۔
20 سال کے بعد والی عمر میں زیادہ تر لوگوں میں ہڈیوں کی کثافت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے بعد، لوگوں کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں۔ بچپن میں ہونے والے کینسر کے کچھ مریضوں میں کچھ علاج کے بعد وقت سے پہلے ہی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں۔
اوسٹیوپوروسس کو کبھی کبھار ”خاموش“ مرض بھی کہا جاتا ہے۔ کئی سالوں تک اس مریض میں کوئی صاف نشانیاں یا علامات نظر نہیں آتے ہیں۔ بہر حال، ان نشانیوں اور علامات میں مندرجہ ذیل علامات شامل ہو سکتے ہیں:
کینسر کے علاج اور پہلے سے موجود دوسری بیماریوں کی وجہ سے بچپن میں ہونے والے کینسر سے بچنے والے لوگوں کی ہڈی کمزور ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، اسی لیے انہیں کم از کم ایک بار ہڈی کی معدنی کثافت (بون منرل ڈینسیٹی) جانچ کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اس جانچ کو کینسر سے متعلق طویل مددت تک صحتمند رہنے اور اس کے علاج کی تشخیص کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ عام طور پر زیادہ استعمال کی جانے والی ہڈی کی معدنی کثافت (بون منرل ڈیسٹینی) جانچ در اصل ایک دوہری ایکسرے ایبزوپٹومیٹری ہے، جسے DXA (یا DEXA) بھی کہا جاتا ہے۔ اس جانچ میں ہڈی کی دبازت اور مریض کی ہڈی ٹوٹنے کے خطرہ کی پیمائش کرنے کے لیے خاص ایکسرے تکنیکس (طریق عمل) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جانچ کے نتائج دیکھنے کے بعد، ڈاکٹر ہڈیوں کی طاقت میں بہتری لانے کے طریقے کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ مشورہ بھی دے سکتے ہیں کہ اگلی جانچ کب کروانی ہے۔
اوسٹیوپوروسس کے خطرہ کو کم کرنے میں لوگ مدد کر سکتے ہیں۔
—
ساتھ ہی اس مضمون میں مذکور کسی بھی برانڈڈ پروڈکٹ کی توثیق نہیں کرتا ہے۔
—
نظرثانی: جون 2018