Contact InfoAtomsEducationTrophyDocumentMicroscope
اہم مواد پر جائیں

والدین کے لیے امدادی نیٹ وکس

جب آپ کے بچے کو کینسر کا مرض لاحق ہو، آپ کی زندگی کو دوسرے والدین سے بہتر جو ایسی ہی صورت حال سے گزر رہے ہوں نہیں سمجھ سکتا۔

کینسر کے شکار دیگر بچوں کے والدین سے تعلق پیدا کرنا جذباتی، جسمانی، اور روحانی چیلنجوں سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے جو بچے کے کینسر کی تشخیص کے وقت پیش آسکتا ہے۔ والدین اکثر خود کو الگ تھلگ اور بے بس محسوس کرتے ہیں۔

اچانک، والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ کینسر کی نئی زبان سیکھیں، روزمرہ کے معمولات کو تبدیل کریں اور ایسے اہم فیصلے کریں جن کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ وہ افراد جو ایسی صورت حال سے نہ گزرے ہوں واقعی نہیں جانتے کہ والدین کیسا محسوس کرتے ہیں، خواہ ان کا مطلب اچھا بھی ہوسکتا ہے۔

اینڈریو کی ماں ہیتر کے قول کے مطابق، "دوسرے لوگ ہماری کوششوں اور جدوجہد کو نہیں سمجھ سکتے"۔ "کچھ لوگوں کے متعلق مجھے لگا کہ وہ ہونگے مگر نہیں تھا حتیٰ کہ خاندان کے ارکان بھی۔ لیکن میرے امدادی گروپ کے لوگ وہاں موجود ہیں۔ اگرچہ وہ بھی اسی دور سے گزر رہے ہیں، لیکن ان کے دل میں اتنی وسعت ہے کہ وہ محبت اور سمجھ بوجھ بڑھاسکتے ہیں۔"

امدادی گروپ اور/یا والدین کے مابین مینٹور (معلم) پروگرام میں شرکت کرنا دوسرے والدین کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لئے کارآمد ہوسکتا ہے۔

امدادی گروپ – ایک امدادی گروپ ذاتی طور پر یا آن لائن ملاقات کر سکتا ہے۔ کچھ گروپس کی سربراہی صحت سے متعلق پیشہ ور کرتا ہے۔ دیگر گروپس میں والدین کے ذریعہ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔

والدین کے مابین مینٹور پروگرام – اس قسم کے پروگرام میں عام طور پر حالیہ تشخیص شدہ مریضوں کے والدین کا زیادہ تجربہ کار والدین کے ساتھ جوڑ ملایا جاتا ہے۔ وہ عام طور پر ایک دوسرے سے (ایک سے ایک) ملتے ہیں۔

والدین:

  • اپنے احساسات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں
  • ایک دوسرے کی بات سن سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں
  • صلاح و مشورے کا تبادلہ کر سکتے ہیں
  • مخصوص حالات سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں نئے خیالات حاصل کر سکتے ہیں
  • ذرائع اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں

کیٹی کی ماں کرسٹین کے لیے، تبادلہ خیال اور سماعت کا موقع انمول تھا۔

دوسرے والدین سے تعلق قائم کرنے کے فوائد

  • ہم خیال لوگوں سے بات چیت تھراپی کی ایک قسم ہوسکتی ہے جو کسی شخص کی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے۔
  • والدین معاشرے کا ایک حصہ محسوس کرسکتے ہیں اور زیادہ تجربہ کار ماؤں اور باپوں سے نکات اور صلاح و مشورے حاصل کرسکتے ہیں۔
  • والدین دیگر لوگوں کو جوسمجھ نہ سکتے ہوں پریشان ہونے کا احساس دلائے بغیر آزادانہ طور پر اپنے جذبات اور کوششوں پر تبادلہ خیال کرسکتےہیں۔
  • کمیونٹی میں رہنے سے تناؤ، افسردگی، اور اضطرابی کیفیت میں کمی آ سکتی ہے۔

پروگرام کیسے تلاش کریں

والدین مختلف طریقوں سے امدادی گروپس اور مینٹور پروگرام تلاش کر سکتے ہیں:

  • دوسرے والدین سے پوچھیں – زیادہ تر والدین دوسروں کے لیے ذرائع تلاش کرنے کے لئے مدد کرنے پر خوش ہوتے ہیں۔ ان لوگوں سے پوچھنے میں کوئی ڈر محسوس نہ کریں جب آپ اپوائنمنٹس اور طریقہ جات کے منتظر ہوں۔
  • نگہداشت کرنے والی ٹیم سے پوچھیں – ہسپتال میں سائٹ پر امدادی گروپس اور مینٹور پروگرامز ہو سکتے ہیں۔ سماجی کارکنان، ماہرین نفسیات، اور/یا پادریوں سے کمیونٹی میں گروپس کے بارے میں نام اور رابطے کی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔
  • آن لائن امدادی گروپس اور مینٹور پروگرامز – کینسر سے متعلق کچھ تنظیمیں والدین گروپس کی کفالت کر سکتی ہیں۔ کسی مشہور تنظیم کے ذریعہ کفالت کئے گئے کو تلاش کرنا بہتر ہے۔ کینسر کے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد کو سائٹ کی معلومات کے معیار اور سائٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سائٹ کی نگرانی کرنی چاہئے۔ مشہورسائٹوں میں شامل ہیں:
  • سماجی میڈیا - سماجی میڈیا جیسے لپ فیس بک میں بچپن کے کینسر کے مریضوں کے والدین کے لئے گروپس ہوتے ہیں، لیکن صرف اس صورت میں شرکت کرتے ہیں جب اس کا انعقاد کسی ذمہ دار کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ مخصوص محافظ کے بغیر، لوگ غلط معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں یا نا مناسب مواد شائع کرسکتے ہیں۔ ان گروپوں سے گریز کریں جو انتہائی منفی ہوں۔
  • مقامی غیر منافع جات -- کچھ کمیونٹیز میں مقامی تنظیمیں ہوتی ہیں جو کینسر یا بچوں کی صحت کے معاملات پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جن کے اپنے پروگرامز ہوتے ہیں۔

امدادی گروپس اور مینٹور پروگرامز والدین میں قوت پیدا کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جب وہ ایک ساتھ بچپن کے کینسر کا سامنا کررہے ہوں۔


نظر ثانی شدہ: جون 2018

اوپر سکرال