اولیگوڈینڈروگلیوما کے دیگر ناموں میں شامل ہیں: ایناپلاسٹک اولیگوڈینڈروگلیوما، IDH- میوٹینٹ اولیگوڈینڈروگلیوما، اولیگوسٹروسائٹوما
اولیگوڈینڈروگلیوما کیا ہے؟
اولیگوڈینڈروگلیوما برین ٹیومر کی ایک قسم ہے جسے گلیوما کہا جاتا ہے۔ اولیگوڈینڈروگلیوما کو یہ نام ملا کیونکہ ٹیومر کے خلیات اولیگوڈینڈروسائٹس کی طرح نظر آتے ہیں، وہ خلیے جو دماغ میں اعصاب کے لیے حفاظتی حصار بناتے ہیں۔
اولیگوڈینڈروگلیوماس اکثر سیری برم کے سفید مادے میں نشو و نما پاتے ہیں۔ تقریبا نصف فرنٹل لوب میں نمودار ہوتے ہے۔
زیادہ تر اولیگوڈینڈروگلیوماس بالغوں میں پائے جاتے ہیں۔ وہ بچوں اور نوعمروں میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں میں 1% سے بھی کم برین ٹیومر اولیگوڈینڈروگلیوماس پائے جاتے ہیں۔
اولیگوڈینڈروگلیوماس کم گریڈ (گریڈ 2) یا ہائی گریڈ (گریڈ 3) ہو سکتا ہے. یہ ٹیومر اکثر پھیلتے ہیں ان کی حدود متعین نہیں ہو سکتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے عموما علاج میں سرجری شامل ہے۔ باقی خلیوں کو مارنے کے لیے ریڈی ایشن تھراپی کا اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ کیموتھراپی کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اولیگوڈینڈروگلیوما والے بچوں کی بقا کی شرح ٹیومر کے درجہ اور سرجری کی کامیابی پر منحصر ہے۔ کم گریڈ ٹیومرز والے مریض جنہیں سرجری کے ذریعہ مکمل طور پر ہٹا دیا جاتا ہے ان کی بقا کی شرح 90% سے زیادہ ہے۔
اولیگوڈینڈروگلیوما کی علامات
اولیگوڈینڈروگلیوماس اکثر آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔ ٹیومر مسائل کا سبب بننے سے پہلے برسوں تک موجود رہ سکتے ہیں۔ اولیگوڈینڈروگلیوما کی علامات اور نشانیاں کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہیں جن میں بچے کی عمر، ٹیومر کا سائز، ٹیومر کا مقام اور یہ کتنی تیزی سے بڑھتا ہے سب شامل ہوتا ہے۔
اولیگوڈینڈروگلیوما کی علامات میں شامل ہوسکتی ہیں:
تقریبا آدھے مریض تشخیص سے پہلے دوروں کا تجربہ کرتے ہیں۔ زیادہ تر مریض (تقریبا 80%) کو ان کی بیماری کے دوران کسی بھی وقت دورے پڑسکتے ہیں۔
اولیگوڈینڈروگلیوما کی تشخیص
ڈاکٹرز مختلف طریقوں سے اولیگوڈینڈروگلیوما کی ٹیسٹ کرتے ہیں۔
اولیگوڈینڈروگلیوما کی درجہ بندی اور اسٹیجنگ
اولیگوڈینڈروگلیوما ٹیومرزکی اس بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے کہ وہ خوردبین کے تحت کیسے نظر آتے ہیں۔ خلیات جتنا زیادہ غیر معمولی نظر آتے ہیں، وہ گریڈ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اولیگوڈینڈروگلیوماس عام طور پر گریڈ 2 یا 3 ہوتے ہیں۔
اولیگوڈینڈروگلیوما سے صحت یاب ہونے کے امکانات کی پیش گوئی
اولیگوڈینڈروگلیوما نوجوانوں میں بہت زیادہ عام ہے، اور مریض بچوں کے صحت یاب ہونے کے امکانات کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں ۔ مجموعی طور پر، نوجوانوں کے مقابلے میں بچوں کے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔ بچوں کو ہونے والے اولیگوڈینڈروگلیوما کے لیے، مجموعی طور پر 5 سالہ بقا کی شرح 80% سے زیادہ ہے۔ تاہم، سرجری کی کامیابی، تشخیص کی عمر، ٹیومر کی سالماتی خصوصیات اور دیگر عوامل کی بنیاد پر علاج کے نتائج بڑے پیمانے پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مرض کا دوبارہ ہونا عام ہے، یہاں تک کہ طویل عرصہ تک زندہ رہنے والوں میں بھی ۔
نتیجے کو متاثر کرنے والے عوامل میں شامل ہیں:
اولیگوڈینڈروگلیوما کا علاج
اولیگوڈینڈروگلیوما کا علاج ٹیومر کی قسم، اس کے مقام اور اس کے پھیلنے یا بار بار ہونے پر منحصر ہے۔ ناگوار ٹیومر کو زیادہ سخت علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر مریض کی عمر پر بھی غور کرتے ہیں۔ ممکنہ ضمنی اثرات کی وجہ سے بہت چھوٹے بچوں میں ریڈی ایشن تھراپی استعمال نہیں کی جاتی ہے۔
اولیگوڈینڈروگلیوما کے مریضوں کی نگہداشت میں نیورالوجی، بحالی تھراپی، اسکولی خدمات، اور نفسیات جیسی خدمات کی معاونت کے لیے مناسب حوالہ جات شامل ہونا چاہئے۔ اولیگوڈینڈروگلیوما کے علاج کے بعد، مریضوں کو دوبارہ مرض لاحق ہونے کے خطروں کی نگرانی کے لیے باقاعدہ MRI اسکین ہوں گے۔ ایک مدت کے لیے اسٹیرایڈ اور دوروں کو روکنے کی ادویات کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
پیڈیاٹرک اولیگوڈینڈروگلیوما کے بعد زندگی
بچوں اور نوعمروں میں اولیگوڈینڈروگلیوما کی بازیابی اور طویل مدتی اثرات ٹیومر کی خصوصیات اور موصولہ علاج پر منحصر ہیں۔ مریضوں میں بیماری کے بار بار ہونے یا بڑھ جانے کی نگرانی کے لئے جاری فالو اپ کیئر، لیبارٹری ٹیسٹ اور باقاعدہ MRI اسکین کی ضرورت ہوتی ہے۔ نگہداشتی ٹیم مریض کے انفرادی ضروریات پر مبنی شیڈول طے کرے گی۔
کم گریڈ گلیوماس، کچھ اولیگوڈینڈروگلیوما سمیت، اکثر دائمی یا طویل مدتی بیماری ہوتی ہیں۔ اگرچہ بقا کی شرح کم گریڈ گلیوما میں زیادہ ہے، لیکن ٹیومر اکثر اوقات دوبارہ ہوجاتا ہے یا وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔ مریض کو کئی سالوں تک فالو اپ اضافی علاج کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مریض کو زیادہ علاج یا ٹیومر سے متعلق پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔ ایسے بھی اوقات پیش آسکتے ہیں جب ٹیومر معائنہ میں نمو ظاہر کرتا ہو، لیکن نگہداشت کی ٹیم علاج کے بجائے مشاہدہ (جوکس نظر رکھنے والے) کی سفارش کرتی ہے۔ فیصلہ سازی اور بیماریوں کے انتظام میں مدد کے لیے مریض، اہل خانہ اور نگہداشت کی ٹیم کے مابین اچھا مواصلات اور اعتماد ضروری ہے۔
ایک بین الضابطہ نگہداشت ٹیم طویل مدتی صحت اور معیار زندگی کو فروغ دینے کے لیے انفرادی نگہداشتی منصوبہ فراہم کر سکتی ہے۔ علاج کے تاخیر سے اثرات، صحت کے مسائل جو تھراپی کے چند سالوں کے بعد بھی ابھر سکتے ہیں کی نگرانی کے لیے بقا کے دوران مستقل چیک اپ اور صحت کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔
—
نظر ثانی شدہ: جنوری 2020