اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

G ٹیوب، GJ ٹیوب، اور J ٹیوب لگانا

پیٹ میں چھوٹا سا سوراخ کر کے جسے اسٹوما کہا جاتا ہے، G ٹیوب، GJ ٹیوب، اور J ٹیوب لگایا جا تا ہے۔ سوراخ کرنے کے طریقے کو اوسٹومی کہا جاتا ہے۔ خوراک پہنچانے والی ٹیوب کا اوسٹومی پروسیجر 3 بنیادی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:

  1. تصویری رہنمائی کے ذریعے
  2. جراحی کا پروسیجر
  3. انڈوسکوپی کا پروسیجر

پروسیجرکی قسم بشمول ہسپتال کے وسائل، طبی ٹیم کی مہارت، مریض کی صحت سے وابستہ عوامل، اور آیا مریض دیگر پروسیجروں یا سرجری سے گزر رہا ہے، کئی عوامل پر منحصر ہو گی۔

اگر خوراک پہنچنے والی ٹیوب کو عام انستھیزیا کا استعمال کر کے لگایا جاتا ہے، تو مریضوں کو پروسیجر سے قبل ایک مخصوص وقت کے لیے منہ کے ذریعے کچھ بھی نہ کھانے یا پینے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ منہ کے ذریعے کچھ بھی نہ کھانے پینے (NPO) کی ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

مریضوں کو عام طور پر دیکھ بھال اور درد پر قابو پانے کے لیے پوری رات ہاسپیٹل میں رہنا پڑتا ہے۔ دیکھ بھال کرنے والی ٹیم خوراک پہنچانے والی ٹیوب لگانے کے بعد مخصوص NPO ہدایات دے گی۔ ٹھیک ہونے کے دوران اور/یا گیسٹروسٹومی کے بعد دواؤں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اہل خانہ کو انتظام یا شیڈیول میں دوا میں کسی بھی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ خوراک پہنچانے والی ٹیوب ٹھیک طور پر کام کررہی ہے اور ہاضمے کے نظام کو ترتیب دینے میں مدد کرنے کے لیے سیال مادہ اور آنت کے ذریعے خوراک دینا دھیرے دھیرے شروع کردیا جائے گا۔

گیسٹروسٹومی، گیسٹرو جیجونوسٹومی، اور جیجونوسٹومی کے بعد ہونے والی پیچیدگیاں

کینسر کے علاج کے دوران خوراک پہنچانے والی ٹیوب لگانا ایک عام عمل ہے۔ البتہ، انستھیزیا اور جراحی پروسیجرز میں ہمیشہ خطرات شامل ہوتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر پروسیجر کے بارے میں تفصیل سے بتائے گا اور ساتھ ہی خطرے اور فوائد پر تبادلہ خیال کرے گا۔ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور خوراک پہنچانے والی ٹیوب کو صحیح طور پر کام کرنے کے لیے دیکھ بھال کی سبھی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ٹیوب لگانے کے دوران اصل خطرات میں انستھیزیا یا آس پاس کے اعضاء کو نقصان پہنچانے والی ضرب شامل ہیں۔ خوراک پہنچانے والی لگائے جانے کے بعد، سب سے عام پیچیدگیوں میں ٹیوب کا اپنی جگہ سے ہلنا، ٹیوب میں رکاوٹ یا رساؤ، ہاضمے سے متعلق مسائل، ٹیوب کے آس پاس جلد کے مسائل اور انفیکشن شامل ہیں۔

سنگین نوعیت کی پیچیدگیاں بہت ہی کم ہوتی ہیں، لیکن یہ پیدا ضرور ہوتی ہیں۔ سوالات ضرور کریں اور دیکھ بھال فراہم کرنے والی ٹیم کی دی گئی سبھی ہدایات پر عمل کریں۔ خوراک پہنچانے والی ٹیوب لگانے کے بعد دواؤں میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔

تصویری ہدایات والی گسٹروسٹومی اور گیسٹرو جیجونوسٹومی

تصویری ہدایت والی گیسٹروسٹومی میں آنتوں کے ذریعے پیٹ میں فیڈنگ ٹیوب لگانے کے لیے فلوروسکوپی کا استعمال ہوتا ہے۔ اس طریقہ کو پرکیوٹینیئس ریڈیولاجک گیسٹروسٹومی (PRG) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس پروسیجر میں، پیٹ اور آنت کا لائیو ایکسرے ویڈیو مانیٹر پر دکھایا جاتا ہے تاکہ پروسیجر کے دوران ریڈیولاجی ٹیم بھی اس عمل کو دیکھ سکے۔ ابتدائی طور پر یہ عموماً ایک لمبی ٹیوب ہوتی ہے، لیکن بہتر صحت ہونے کے بعد اسے کم پروفائل ڈیوائس کے لیے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کبھی کبھار، کم پروفائل ڈیوائس ابتدائی طور پر بھی لگائی جاسکتی ہے۔

سرجیکل گیسٹروسٹومی، گیسٹروجیجونوسٹومی، اور جیجونوسٹومی

خوراک پہنچانے والی سرجیکل ٹیوب لگانے کا عمل (G ٹیوب، GJ ٹیوب، یا J ٹیوب) آپرپٹنگ کمرے میں انجام دیا جاتا ہے، اس دوران مریض کو عام انستھیزیا دیا جاتا ہے۔ خورک پہنچانے والی ٹیوب کو براہ راست پیٹ کی دیوار کے ذریعے پیٹ (G ٹیوب) یا چھوٹی آنت (GJ ٹیوب) میں پہنچایا جاتا ہے۔ ایک جیجونوسٹومی (J) ٹیوب براہ راست آنت کی دیوار کے ذریعے اندر پہنچایا جاتا ہے۔ یہ ٹیوبز عام طور پر کم پروفائل یا بٹن والے آلات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اگر ابتدائی طور پر لمبی ٹیوب لگائی جاتی ہے تو اسے 6 ہفتوں میں نالی کے ٹھیک ہونے کے بعد لو پروفائل آلہ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سرجری کئی چھوٹے شگافوں کا استعمال کر کے کم سے کم مداخلت والی (لیپروسکوپک) ہوسکتی ہے یا بڑے شگاف کا استعمال کر کے اوپن سرجری ہو سکتی ہے۔ لیپروسکوپک سرجری میں پروسیجرمیں رہنمائی کے لیے ایک چھوٹا کیمرہ اندر داخل کیا جاتا ہے۔ کھلے پروسیجر میں، پیٹ یا آنت تک رسائی کے لئے پیٹ کی دیوار کے کے ساتھ ایک بڑا شگاف کیا جاتا ہے۔

عام طور پر، اوپن سرجری کے مقابلے میں لیپروسکوپک G ٹیوب لگانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ البتہ، اگرزخم چپکتے ہوں، کسی داغ کا ٹشو ہو یا مرض سے متعلق عوامل ہوں تو اوپن سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انستھیزیا اور طبیعت بہتر ہونے کا وقت ملاکر پروسیجر میں تقریباً کل 1 سے 2 گھنٹے لگتے ہیں۔

پرکیوٹینئیس اینڈوسکوپک گیسٹروسٹومی (جلد میں مصنوعی خوراک کی رسائی) (PEG)

پرکیوٹینئیس اینڈوسکوپک گیسٹروسٹومی (جلد میں مصنوعی خوراک کی رسائی) (PEG) میں انڈوسکوپ کے استعمال سے خوراک پہنچانے والی ٹیوب لگائی جاتی ہے۔ انڈوسکوپ کیمرے اور لائٹ کے ساتھ ایک پتلا، لمبا، لچکدار آلہ ہوتا ہے جو اس کے آخری حصے پر لگے ہوئے ہوتےہیں۔ انڈوسکوپ کو منہ اور غذائی نالی سے ہوتے ہوئے پیٹ میں لے جایا جاتا ہے۔ ویڈیو مانیٹر پیٹ کے اندر کی تصویر دکھاتا ہے تاکہ خوراک پہنچانے والی ٹیوب کو صحیح جگہ پر لگایا جا سکے۔ پیٹ میں ایک چھوٹے شگاف کے ذریعے خوراک پہنچانے والی ٹیوب کو پیٹ سے ہوتے ہوئے جلد سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ یہ پروسیجر عام طور پر عام انستھیزیا کے تحت کیا جاتا ہے۔ انستھیزیا اور طبیعت بہتر ہونے کا وقت ملاکر پروسیجر میں تقریباً کل 1 سے 2 گھنٹے لگتے ہیں۔ پرکیوٹینئیس اینڈوسکوپک گیسٹروسٹومی (جلد میں مصنوعی خوراک کی رسائی) PEG عام طور پر ایک لمبی ٹیوب ہوتی ہے، لیکن لگائی گئی جگہ کے ٹھیک ہونے کے بعد اسے کم پروفائل ڈیوائس سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔


جائزہ لیا گیا: دسمبر 2018