آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںپیڈیاٹرک کینسر کا علاج کروانے والے زیادہ تر بچوں کو IV کے ذریعے کچھ دوائیں دی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دوا نس (IV) انجیکشن یا انفیوژن کے طور پر نس میں دی جاتی ہے۔ کچھ مریضوں کے لیے، IV دوائیں گھر پر دی جا سکتی ہیں۔ چونکہ یہ دوائيں خون کے گردشی نظام میں دی جاتی ہیں، اس لیے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ گھر پر IV دوائیں دینے سے پہلے، نگہداشت کنندگان کو اچھے سے ہاتھ دھونا اور اسپٹک تکنیک، انفیوژن آلے کا استعمال کرنا، اور الرجک رد عمل یا انفیکشن کی علامات کو شناخت کرنے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ کچھ دوائیں نگہداشت کنندگان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، ساتھ ہی دوا منتخب کرنے اور ڈسپوز کرنے کے دوران اضافی دیکھ بھال کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
عام طور پر، جن بچوں کو کینسر کے علاج کے دوران گھر پر IV دوائیں دی جاتی ہیں ان میں سینٹرل وینس کیتھیٹر ہوتا ہے، لیکن کچھ دوائیں پیریفرل IV کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔ IV دوائیں گھر پر مختلف طریقوں سے دی جا سکتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
گھر پر IV دوائیں دینے کے لیے نیچے دیے گئے عام مراحل ہیں۔ مخصوص طریقہ کار استعمال ہونے والی دوا اور آلے کی قسم پر منحصر ہے۔ ہمیشہ اپنی نگہداشت ٹیم کے ذریعے بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
نوٹ: دوا کو تیار کرنے کا عمل دوائی کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ اس میں مائع کی تحلیل جیسے جراثیم سے پاک پانی کو پاوڈر والی دوا میں شامل کرنا، شیشی سے خوراک نکالنا، یا انفیوژن بیگ میں دوا ملانا شامل ہو سکتا ہے۔
IV پمپس مینوفیکچرر کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، لیکن کچھ مسائل کو کچھ آسان خرابیوں کی جانچ کرکے حل کیا جا سکتا ہے:
اگر کوئی مسئلہ حل کرنے میں یہ مراحل نا کام ہوجاتے ہیں، تو مزید ہدایات کے لیے اپنے طبیب سے رابطہ کریں۔
گھر IV کے سامانوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مریض، نگہداشت کنندگان اور دیگر افراد انفیکشن اور چوٹ سے محفوظ رہیں۔
—
نظر ثانی شدہ: اگست 2018