اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

زبانی کیموتھراپی کی دوائیوں کا گھر پر محفوظ ہینڈلنگ

بچوں کے کینسر کے علاج کے لیے کچھ کیموتھراپی گھر پر منہ سے دی جا سکتی ہے۔ زبانی دوائیں آسان ہیں۔ تاہم، گھر میں کیموتھراپی لیتے وقت غور کرنے کے لیے یہاں کچھ اہم حفاظتی احتیاطی تدابیر ہیں۔

کیموتھراپی کینسر کے خلیات کو مارنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، لیکن یہ جسم کے عام خلیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ ادویات بعض اوقات جلد کے ذریعے جذب ہو سکتی ہیں یا پھیپھڑوں کے ذریعے سانس لی جا سکتی ہیں۔ اگر دوائیں گھر میں کھانے پینے کی چیزوں میں یا روزمرہ کی سطحوں کے ساتھ مل جاتی ہیں تو فیملی ممبران کو بھی کیموتھراپی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیملی ممبران اور نگہداشت کرنے والوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کیموتھراپی کو احتیاط سے ہینڈل کریں اور نمائش کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو ان دوائیوں سے مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے۔

کیموتھراپی کی تمام ادویات جو گھر میں لائی جاتی ہیں ان کو ممکنہ خطرہ کے طور پر گمان کیا جانا چاہیے۔ آسان مراحل مریضوں، فیملی ممبران، اور نگہداشت کرنے والوں کو نقصان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

حفاظتی یاد دہانیاں:

  • ادویات کے لیبل پڑھیں، اور اس کی خوراک کے لیے دی گئی ہدایات پر دھیان سے عمل کریں۔
  • کیموتھراپی کی ادویات کو ہینڈل کرنے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
  • ہدایت کے مطابق دستانے، ماسک، اور/یا حفاظتی چشمے پہنیں۔
  • سطحوں کو صاف کریں، اور دوا کے ساتھ استعمال ہونے والی تمام اشیاء کو دھو لیں۔
  • ادویات کو بچوں، پالتو جانوروں، اور کھانے سے دور رکھیں۔
  • ادویات کو صحیح طریقے سے ڈسپوز کریں۔
 

کیموتھراپی ادویات کو اسٹور کرنا

  • کیموتھراپی کی ادویات کو بچوں اور پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
  • گھر کے دوسرے افراد کے ذریعے استعمال کیے جانے والے کیموتھراپی کو کسی بھی کھانے یا دوا سے دور رکھیں۔
  • ادویات کو دھوپ یا نمی سے بچاکر ٹھنڈی خشک جگہ پر رکھیں۔ غسل خانہ میں نہ رکھیں۔ کچھ کیموتھراپی کو فریج میں رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کیموتھراپی کے محفوظ اسٹوریج اور ڈسپوز کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں۔

کیموتھراپی ادویات کو ہینڈل کرنا

  • کیموتھراپی کو ہینڈل کرنے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
  • دوا کو صاف سطح پر رکھیں۔
  • ادویات کو کھانے اور دیگر گھریلو اشیاء سے دور رکھیں۔
  • مریض کو گولیاں دینے سے پہلے اپنے ہاتھ میں رکھنے کے بجائے چھوٹے کپ میں ڈال دیں۔
  • ہدایت کے مطابق تجویز کردہ حفاظتی لباس (دستانے، ماسک، اور/یا چشمے) پہنیں۔

کیموتھراپی کی دوا کاٹنا یا کچلنا

  • کچھ ادویات کو لینے سے پہلے کاٹ دینا یا کچل دینا چاہیے۔ کچھ گولیاں (جیسے میرکاپٹوپورین) کو ٹیبلیٹ کٹر کا استعمال کرتے ہوئے تقسیم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کچھ جیل کیپس (جیسے آئسوٹریٹینوئن) کو قینچی کا استعمال کرتے ہوئے کاٹنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اگر کیموتھراپی کے لیے ٹیبلٹ کٹر، کینچی یا ٹیبلٹ کرشر استعمال کر رہے ہیں، تو ان مصنوعات کو کسی دوسری دوائی یا استعمال کے لیے استعمال نہ کریں۔
  • جس جگہ دوائیوں کو کاٹا یا کچلا جاتا ہے وہ جگہ صاف اور بے ترتیبی سے پاک ہونا چاہیے۔
  • اونچی جگہ پر دوا تیار کریں، جیسے کہ میز یا کاؤنٹر۔
  • چھت کے پنکھوں یا ہوادار جگہ کے قریب کیموتھراپی کو نہ کاٹیں اور نہ کچلیں۔ اس سے دوائی اڑنے سے محفوظ رہے گی۔
  • کیموتھراپی کو کاٹنے یا کچلنے سے پہلے کام کی جگہ کو ڈسپوزایبل پلاسٹک سے ڈھانپ لیں۔ یہ جگہ کو پھیلنے سے بچائے گا اور صاف کرنا آسان بنائے گا۔
  • کیموتھراپی کی خوراک دینے کے بعد:
    • دستانے کو اندرون حصہ سے باہر کی طرف موڑ کر نکالیں۔ استعمال کے بعد دستانے پھینک دیں۔ دستانے دوبارہ استعمال نہ کریں۔
    • گرم پانی، صابن والے پانی سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

پھیلے ہوئے کیموتھراپی کو صاف کرنا

  • پھیلنے والی جگہ کو بند کریں، اور بچوں اور پالتو جانوروں کو دور رکھیں۔
  • اس حصہ کو صاف کرنے سے پہلے دستانے پہن لیں۔
  • پھیلے ہوئے ما‏ئع کے لیے، مائع کو پوچھنے کے لیے جاذب کاغذ کے تولیے کا استعمال کریں۔ پوچھنا پھیلی ہوئی جگہ کے باہر سے شروع کریں اور اندر کی طرف جمع کریں۔ کاغذ کے تولیے کو پلاسٹک کے تھیلے میں رکھیں اور سیل کردیں۔
  • گرم پانی، صابن والے پانی سے اس جگہ کو دو بار صاف کریں۔
  • اس جگہ کو پانی سے دھوئیں۔
  • آلودہ کپڑے کو ہٹا دیں، پلاسٹک کے تھیلے میں رکھیں، اور سیل کردیں۔ جتنی جلدی ہو سکے ان کپڑوں کو دھو دیں۔ پھر دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے دوسری بار دھو لیں۔ دوسری لانڈری سے الگ دھوئیں۔ 
  • اگر کیموتھراپی آنکھوں میں پڑ جائے تو:
    • نل کا ٹھنڈا پانی چالو کریں، اور کم از کم 15 منٹس تک آنکھوں کو آرام سے پانی سے دھوئیں۔ اضافی ہدایات کے لیے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
  • اگر کیموتھراپی جلد پر پڑ جائے تو:
    • اس جگہ کو صاف اور زیادہ پانی سے دھونے کے بعد پھر صابن اور پانی سے 10 منٹس تک دھوئیں۔ اگر کوئی لالی یا جلن پیدا ہوجائے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اضافی وسائل


نظرثانی شدہ: جولائی 2018