دوسرے نام/ذیلی قسم: آپٹک اعصابی ٹیومر، چیاسمیٹک گلیوما، آپٹک گلیوما
آپٹک پاتھ وے ٹیومر کیا ہے؟
آپٹک پاتھ وے ٹیومر گلیوما کی ایک قسم ہے، ایک ایسا ٹیومر جو گلیل سیلز سے بڑھتا ہے جو اعصابی خلیوں کو گھیرتا اور سپورٹ کرتا ہے۔ بچوں میں آپٹک پاتھ وے ٹیومر عام طور پر کم گریڈ والےٹیومرز ہوتے ہیں۔ وہ بصری نظام کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں، بشمول بصری اعصاب، بصری ٹریکٹ، اور/یا بصری چیاسمیٹک۔
جیسے جیسے ٹیومر بڑھتا ہے، بصری نظام کے ڈھانچے پر دباؤ بینائی کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ آپٹک پاتھ وے گلیوماس پیٹیوٹری گلینڈ اور ہائپو تھیلمس کے قریب بھی بڑھ سکتا ہے۔ مقام پر منحصر ہے، ٹیومر اینڈوکرائن فنکشن اور ہارمون کی پیداوار کو متاثر کرسکتا ہے۔
آپٹک پاتھ وے ٹیومر تمام بچوں کو ہونے والے مرکزی اعصابی نظام (CNS) کے ٹیومر کا 5 فیصد تک شمار کیا جاتا ہے۔ وہ چھوٹے بچوں اور نیوروفیبروومیٹوسس ٹائپ 1 (NF1) والے بچوں میں سب سے زیادہ عام ہیں۔
آپٹک پاتھ وے ٹیومر کا علاج عمر، بصارت، NF1 کی حیثیت، اور ٹیومر کا مقام جیسےعوامل پر منحصر ہوتا ہے۔ سرجری، کیموتھراپی، اور/یا ریڈی ایشن تھراپی آپٹک پاتھ وے ٹیومر کے علاج کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ تاہم، بصارت اور اینڈوکرائن فنکشن میں ممکنہ نقصان کی وجہ سے اس کا علاج پیچیدہ ہے۔ کچھ مریضوں کو مشاہدے کی مدد سے پرکھا جاتا ہے تاکہ یہ دیکھیں کہ بیماری کیسے بڑھتی ہے۔
آپٹک پاتھ وے ٹیومر کی علامات کئی عوامل پر منحصر ہیں جن میں یہ شامل ہیں:
آپٹک پاتھ وے ٹیومر میں درج ذیل علامات اور نشانیاں شامل ہو سکتی ہیں:
ڈاکٹرز کئی طریقوں سے آپٹک پاتھ وے ٹیومرز کا جائزہ لیتے ہیں۔
آپٹک پاتھ وے ٹیومرز کو اس بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے کہ وہ خوردبین کے نیچے کیسے نظر آتے ہیں۔ ٹیومر کے خلیات جتنے زیادہ غیر معمولی نظر آتے ہیں، اس کا درجہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ بچوں میں زیادہ تر آپٹک پاتھ وے ٹیومرز کم درجہ کے پائے جاتے ہیں۔ خلیات عام خلیوں سے زیادہ مختلف نظر نہیں آتے ہیں اور آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔ CNS کے دوسرے حصوں میں ان کے پھیلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
شاذ و نادر ہی، بچوں کو ہونے والے آپٹک پاتھ وے ٹیومر زیادہ درجہ کے ہوسکتے ہیں ۔ یہ ٹیومرز زیادہ جارحانہ ہوتے ہیں، تیزی سے بڑھتے ہیں، اور پورے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں پھیل سکتے ہیں۔
بچوں میں ہونے والے آپٹک پاتھ وے ٹیومر کی طویل مدتی بقا کی شرح (>90%) سے زیادہ ہے۔ NF1 والے بچوں میں آہستہ آہستہ بڑھنے والے ٹیومر ہوسکتے ہیں جن کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ بقا کی شرح کے باوجود، ان ٹیومرز کا علاج اور انتظام پیچیدہ ہے۔ آپٹک پاتھ وے گلیوما سے بچنے والوں میں بصارت کے مسائل عام ہیں۔ ٹیومر کے مقام پر منحصر ہونے کی وجہ سے اینڈوکرائن فنکشن بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ علاج اور زندگی کے معیار کو متوازن کرنے کے لیے علاج کی منصوبہ بندی کے لیے ایک کثیر الشعبہ نگہداشتی ٹیم کی ضرورت ہے۔
تشخیص کو متاثر کرنے والے عوامل میں شامل ہیں:
ابتدائی تشخیص بینائی اور آنکھوں کی صحت کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ بصری نظام کے ڈھانچے پر جتنی جلدی دباؤ کو دور کیا جائے، بصارت کے بہتر ہونے کا اتنا ہی زیادہ امکان بڑھ جاتا ہے۔
آپٹک پاتھ وے ٹیومر کے علاج کا کوئی واحد منصوبہ نہیں ہے۔ چونکہ یہ عام طور پر کم درجہ والے ٹیومرز ہوتے ہیں، لہٰذا معنی خیز بصارت کو محفوظ رکھنا ایک اہم تشویش ہے۔ آپٹک اعصاب گلیوما کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی تھراپیز بچے کی عمر، بینائی کے ضائع ہونے کی حد، ٹیومر کے مقام اور سائز پر منحصر ہے، اور یہ بھی کہ کہیں بچہ NF1 کا شکار ہو۔
علاج کے آپشنز میں یہ شامل ہیں:
ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ اور متواتر MRI اسکین کے ذریعے مریضوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ بیماری کے بڑھنے کی علامتوں میں بینائی کی خرابی، ٹیومر کے سائز میں اضافہ، یا بیماری کا پھیلاؤ شامل ہیں۔
متواتر امیجنگ ٹیسٹ اور آنکھوں کا طویل مدتی جامع معائنہ مریضوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہیں۔ کثیر الشعبہ نگہداشت میں کئی مخصوص شعبے شامل ہو سکتے ہیں جن میں بحالی، اعصابی اور اینڈوکرینولوجی شامل ہیں۔ خاص طور پر آپٹک پاتھ وے ٹیومر سے بچنے والے تمام افراد کے لیے آنکھوں کی تندرستی اہم ہے۔ ایک ماہر امراض چشم سے کم از کم سال میں ایک بار آنکھوں کے معائنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ بہت سے بچوں کو تاحیات بینائی کا نقصان ہوتا ہے، اور بینائی کے حوالے سے مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کم بینائی کے علاج کے ماہرین اور اسکول انتظامیہ بچوں کو بینائی کے نقصانات کے مطابق ڈھالنے میں مدد دے سکتے ہے۔ آنکھوں کی چوٹ سے بچنے کے لیے حفاظتی آنکھوں کا چشمہ بھی پہننا چاہئے۔
—
نظر ثانی شدہ: جون 2018