ریان این جیمز PhD کی تحریر۔ اس مضمون کو عربی، برمی، چینی، فرانسیسی، ہندی، پولش، پرتگالی، روسی، ہسپانوی، یوکرینی، یا اردو میں پڑھیں۔
جنگ اور دیگر پریشان کن عالمی واقعات سے پریشانی ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کو اپنی مقامی کمیونٹی یا بیرون ملک تحفظ کے بارے میں خدشات ہیں۔ یہ احساسات عام اور درست ہیں اور ان میں جذبات کی حد شامل ہو سکتی ہے۔ آپ یا آپ کے بچے کو غصہ، خوف اور افسوس ہو سکتا ہے۔
لوگ پریشان کن واقعات پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ کچھ براہ راست متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ تنازعات سے بچنے یا دوسروں کو راحت پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیرون ملک رہنے والے خاندان زبانی جارحیت، نفرت انگیز جرائم، یا دیگر خطرات سے پریشان ہو سکتے ہیں۔ نقصان یا دوسرے واقعات کے زد میں آنے والے کچھ خاندانوں کو جنگیں یا تنازعات والی جگہوں کو چھوڑنے سے پہلے، اس کے دوران یا بعد میں تکلیف ہو سکتی ہے۔
اگرچہ جنگ کا معاملہ بعد میں ہو، لیکن میڈیا کوریج یا سوشل میڈیا پوسٹس پر قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے۔ خبر پریشان کن ہو سکتی ہے اور اس سے کسی شخص کے خوف یا اضطراب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس ڈر سے بچوں کی سوچ پر اثر پڑتا ہے کہ وہ ان واقعات اور اس کے بعد ٹھیک ہونے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
والدین اور نگہداشت کنندگان صدمے کی انتباہی آثار اور علامات کو جان کر تعاون کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ علامات مختلف ہو سکتی ہیں اور شیرخوار بچوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی عمر کے بچوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ تکلیف دہ واقعات پر بچوں کے ردعمل میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
بچوں میں یہ علامات اس وقت نظر آ سکتی ہیں جب انہیں کوئی چیز خطرناک واقعہ کے بارے میں یاد دلاتے ہوں۔ علامات سے بچے کے روزمرہ کے کام یا دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت میں مداخلت ہو سکتی ہیں۔ تکلیف دہ تناؤ کے رد عمل والے شخص میں یہ تمام علامات نظر نہیں آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ان میں سے ایک یا زیادہ علامات پائے جانے والے کسی بھی شخص میں تکلیف دہ تناؤ نہیں ہوتا ہے۔
اگر آپ کسی تکلیف دہ واقعے کے بعد اپنے بچے یا نوعمر کی ذہنی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، تو ڈاکٹر، دماغی صحت فراہم کنندہ، معالج، مشیر، سماجی کارکن، یا دیگر نگہداشت فراہم کنندہ سے بات کریں۔ آپ صدمے سے متعلقہ عوارض کے علاج میں تربیت یافتہ دماغی صحت فراہم کنندہ کو تلاش کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کے خاندان کو صحت یاب ہونے اور دماغی صحت کی دیگر سروسز پیش کرنے کے لیے ایک محفوظ جگہ فراہم کر سکتے ہیں۔
بہت سے اقسام کی تھراپی صدمے سے متعلقہ مسائل کے علاج میں کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
ادویات سے بعض صورتوں میں صدمے سے متعلقہ عوارض کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہیں۔
آپ اپنے بچوں کی بات چیت میں رہنمائی کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے احساسات اور ان پر قابو پانے کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔ عالمی واقعات یا جنگ کے بارے میں آپ کے بچے کی رائے معلوم کرنے سے انہیں شیئر کرنے اور درست محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اپنے بچوں سے بات کرنے سے پہلے، پریشان کن واقعات سے متعلق اپنے جذبات کے بارے میں سوچ کر بتائیں۔ جنگ اور تنازعات ایسی یادیں لا سکتے ہیں جن میں صدمے یا نقصان شامل ہوں۔ یہ مشکل جذبات جیسے اداسی، خوف اور بے بسی کا سبب بن سکتا ہے۔ جب آپ پہلے اپنے جذبات کو سمجھتے ہیں تو آپ ان کے ذریعے کام کر سکتے ہیں اور مزید مددگار بن سکتے ہیں۔
آپ کے بچے سے بات کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے یہاں چند تجاویز دی گئی ہیں:
آپ کا بچہ کتنی میڈیا کوریج دیکھتا ہے یا جنگ اور پریشان کن واقعات کے بارے میں جو تبادلہ خیال سنتا ہے اسے محدود کرنا مفید ہوتا ہے، خاص طور پر چھوٹے بچوں کیلئے۔
نیوز کوریج کو اپنے نگہداشت کرنے والوں کے ساتھ دیکھنے اور اس پر تبادلہ خیال کرنا نوعمر بچوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ نیوز کوریج ختم ہونے کے بعد بھی وہ سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
واقعات کے متعلق معلومات دریافت کرنا فیملی ممبرز کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ بحران میں پھنسے دیگر لوگوں کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کرنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنا فیملیز کیلئے آسان ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر فیملیز ان علاقوں کے متعلق تاریخ کا مطالعہ کر سکتی ہے یا کسی خیراتی ادارے کو عطیہ کر سکتی ہے۔
نگہداشت کرنے والے اور فیملیز ایک باقاعدہ معمول کو برقرار رکھ کر بچوں کو اس سے نمٹنے اور محفوظ محسوس کرانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اگرچہ آپ خبروں کے متعلق باخبر رہنا چاہتے ہیں، خبروں سے وقفہ لیں اور دوسروں کے ساتھ جڑیں یا تفریحی سرگرمیاں کریں۔ سرگرمیاں بچے کی عمر اور دلچسپیوں کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن ان میں چہل قدمی کرنا، گیم کھیلنا، یا ساتھ مل کر کتابیں پڑھنا شامل ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ کا بچہ فیملی، دوستوں، ان کے اسکول اور کمیونٹی سے تعاون حاصل کرتا ہے تو وہ بہتر طریقے سے اس کا مقابلہ کر سکے گا۔ اپنے بچے کی مظبوطی پر توجہ مرکوز کریں، مسائل کو حل کرنے کی ان کی صلاحیت کی تعریف کریں اور مقابلہ کرنے کیلئے ایک آسان نقطہ نظر بنائیں۔ پریشان کن عالمی واقعات کسی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے صبر سے کام لینا اور اپنے بچے اور خود کا دونوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
مزید معلومات کیلئے
انسٹرکٹر، سائیکالوجی اور بائیو بہیویورل سائنسز
سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپٹل
ریان این جیمز، PhD، سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل میں سائیکالوجی اور بائیو بہیویریل سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں انسٹرکٹر ہیں۔ اس کی طبی دلچسپیوں میں بچوں کا درد، صدمے سے متعلق معلومات کی نگہداشت، اور نوعمروں اور نوجوان بالغوں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ وہ الاباما یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں، انہوں نے لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے اپنی کلینکل انٹرنشپ واشبرن سنٹر فار چلڈرن منیاپولس، مینیسوٹا میں مکمل کی اور فلوریڈا کے گینس ویلا میں یونیورسٹی آف فلوریڈا ہیلتھ شینڈز چلڈرن ہاسپیٹل میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ مکمل کی۔