سماعت میں کمی کچھ پیڈیاٹرک کینسرز یا کینسر کے علاج سے ہونے ممکنہ مضر اثرات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ریڈی ایشن اور سرجری سمیت کینسر کی کچھ دوائيں اور دیگر علاجوں سے کان کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے سماعت میں کمی آسکتی ہے۔ کچھ معاملات میں، ٹیومر کی وجہ سے سماعت میں کمی آ سکتی ہے۔
جن بچوں کو اوٹوٹوکسک تھراپیاں (علاج جو کان کو نقصان پہنچانے کے نام سے معروف ہے) دی جاتی ہیں انہیں پریشانیوں پر نظر رکھنے کے لیے مستقل آلہ سماعت کی جانچ کرواتے رہنی چاہئے۔ سماعت کی کمی سے بول چال، سماجی تعلقات، سیکھنے، تعلیمی حصولیابی، اور کیریئر کے اہداف متاثر ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی تشخیص اور مداخلت سے مریضوں اور خاندانوں کو کینسر سے ٹھیک ہونے کے بعد کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سماعت کی کمی کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کچھ معاملات میں، دیکھ بھال ٹیم سماعت میں کمی کی بنیاد پر ادویات یا دیگر علاج میں تبدیلیوں کی سفارش کر سکتی ہے۔
بچوں اور چھوٹے بچوں میں سماعت اور مواصلت سے متعلق مزید معلومات تلاش کریں۔
بچپن میں ہونے والے کینسر مریضوں میں سماعت کی کمی سے متعلق پر خطر عوامل میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
کم عمری میں علاج کروانے اور/یا کیموتھراپی یا ریڈی ایشن کی زیادہ خوراک سے بھی سماعت میں ہونے والے نقصان کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔
کان میں تین اصل پارٹس ہوتے ہیں:
مختلف اقسام کی سماعت میں کمی بچپن میں ہونے والے کینسر مریضوں اور اس سے بچ جانے والے افراد میں پائے جا سکتے ہیں۔ کیموتھراپی کی وجہ سے سماعت میں ہونے والی پریشانیاں دونوں کانوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ بہر حال، مخصوص قسم کے نقصان کے لحاظ سے سرجری یا ریڈی ایشن کے بعد سماعت میں کمی ایک یا دونوں کانوں میں ہوسکتا ہے۔ کچھ مریضوں کی سماعت میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آ سکتی ہے۔ بسا اوقات بہت سے مریضوں میں سماعت میں کمی مستقل رہتا ہے اور عمر کے ساتھ بدتر ہو سکتا ہے۔ علاج ختم ہونے کے مہینہوں یا سالوں بعد اس بیماری سے زندہ بچ جانے والے افراد میں سماعت کی پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔ یہ پریشانیاں دیر سے دکھائی دینے والے اثرات کے طور پر معروف ہے۔ نگہداشت اور نگرانی کی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے سماعت کی کمی کی قسم کو سمجھنا ضروری ہے۔
ایصالی سماعت میں نقصان
اس قسم کی سماعت میں کمی اس وقت ہوتی ہے جب بیرونی یا درمیانی کان میں رکاوٹ یا خرابی ہو۔ سیال، موم، یا سوجن عموما آواز کو نکلنے سے روک سکتی ہے، جس کی وجہ سے آوازیں "مفلڈ" لگتی ہیں۔ کان کا پردہ یا درمیانی کان کی ہڈیاں بھی سخت یا خراب ہو سکتی ہیں۔ انفیکشن ایصالی سماعت میں نقصان کی عام وجہ ہو سکتا ہے۔ ریڈی ایشن تھراپی سے ایک یا دونوں کانوں میں سننے کی صلاحیت میں کمی بھی آ سکتی ہے۔
حسی سماعت میں نقصان
حسی سماعت سے محرومی اندرونی کان کے بالوں کے خلیات (حساسی) یا سمعی اعصاب یا دماغ (عصبی) کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
پیڈیاٹرک کینسر والے مریضوں میں قوت سماعت سے محرومی ایصالی، حسی، یا مواصلاتی ہو سکتے ہیں۔ اگر سیال یا سوجن جیسی پریشانی کی وجہ ختم ہوجاتی ہے تو ایصالی قوت سماعت میں کمی وقت کے ساتھ بہتر ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر بالوں کے خلیات یا اعصاب کو کیموتھراپی یا ریڈی ایشن کی وجہ سے نقصان پہنچا ہو تو حسی قوت سماعت سے محرومی دائمی ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
آڈیولوجسٹ کے ذریعے قوت سماعت سے محرومی پر خطرہ رکھنے والے مریضوں کو جانچ کروانی چاہئے۔ سماعت کی جانچ کی ایک عام قسم ایک آڈیولاجیکل تشخیص ہے جس میں مریض ایئرفون کے ذریعے مختلف آوازیں سنتا ہے۔ آڈیولوجسٹ ریکارڈ کرتا ہے کہ ہر کانوں کو کس قسم کی آوازیں اور پچز سنی جا سکتی ہیں۔ یہ نتائج ایک آڈیوگرام پے ریکارڈ کیے جاتے ہیں اور عام سماعت کے لیے متوقع سطحوں سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ اس جانچ کا استعمال وقت کے ساتھ سماعت کی نگرانی کے لیے کیا جاتا ہے۔ آواز کے رد عمل میں دماغی لہروں کی نگرانی کرکے سماعت کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ اس جانچ کو آڈیٹری برین اسٹیم ریسپونس (ABR) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ خطرے کے عوامل اور سماعت می کمی کی علامات کی بنیاد پر، آڈیولوجسٹ فالو اپ جانچ اور نگرانی کی سفارش کرے گا۔
سماعت کے عوارض میں مدد کے لیے مختلف اقسام کی سروسز اور معاون آلات دستیاب ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
ایک آڈیولوجسٹ مریضوں کو اپنی ضروریات پورا کرنے کے لیے بہترین سروسز اور آلات سے میچ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے اپنی سماعت کے آلات کو صحیح طریقے سے استعمال کریں اور سماعت کی نگرانی کے لیے اپوائنٹمنٹ فالو کرتے رہیں۔ سماعت میں کمی اسکول، کام، اور تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں پیش آنے والے مسائل سے وابستہ ہے۔ بہر حال، آلات سماعت یا دیگر آلات پہننے یا دستیاب آلات (جیسے انفرادی تعلیمی منصوبے - IEP) کا استعمال کرنے سے مطابقت رکھنے سے بچوں کو کینسر سے ٹھیک ہونے کے بعد کی زندگی میں کامیابی کا بہترین موقع فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اپنے خطرے کو جانیں۔ اپنے کینسر کے علاج (بشمول لی جانے والی خوراک) اور سماعت میں کمی سے متعلق خطرات کے دیگر عوامل کے بارے میں اپنے دیکھ بھال ٹیم سے بات کریں۔
شروع کریں اور ظاہر ہونے والی علامات پر نظر رکھیں۔ سماعت میں ہونے والی تبدیلیوں کو ابتداء پکڑنے کے لیے بنیادی سماعت کی ایک جانچ کروائیں اور مستقل نظر رکھیں۔ سماعت کی کمی میں ظاہر ہونے والے علامات کو یاد کرنا آسان ہو سکتا ہے۔ اس بات سے باخبر رہیں کہ کیا دیکھنا ہے اور اپنے ڈاکٹر یا آڈیولوجسٹ کو کسی بھی تشویشات کے بارے میں اطلاع دیں۔
سننے والے معاون آلات اور سروسز کا استعمال کریں۔ سماعت میں ہونے والی کمی کے کچھ منفی اثرات کو مناسب آلات اور سروسز کی مدد سے روکا جا سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مستقل اپنے آڈیولوجسٹ سے ملتے ہیں اور ان کی تجاویز پر عمل کرتے ہیں۔
اپنی سماعت کی حفاظت کریں۔ ہردن کے شور سے اندرون کان کے بالوں کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تیز آوازیں بڑی تیزی سے سماعت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اور کم آوازیں بھی وقت کے ساتھ نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ تیز آوازوں جیسے موسیقی، ٹریفک، کھیلوں کی تقریبات، اور گیاہ تراش کی آواز یا تعمیراتی سامان کی نمائش کو محدود کرنے کا خیال رکھیں۔
ایک فوری فہرست پیش خدمت ہے تاکہ آپ کو سماعت میں کمی کے خطرات کے بارے میں آپ کے ڈاکٹر سے بات کرنے میں مدد کی جا سکے۔ تجویز کے مطابق جن بچوں کو سسپلٹین، کاربوپلاٹن، یا سر یا گردن میں ریڈی ایشن دی جاتی ہے ان کا علاج مکمل ہونے کے بعد کم از کم ایک بار سماعت کی جانچ کروا لینی چاہیے۔
✔ | پرخطر عوامل |
---|---|
میرے بچے کو سسپلٹین یا کاربوپلاٹن کیموتھراپی دی جاتی ہے۔ | |
میرے بچے کے سر یا گردن میں ریڈی ایشن تھراپی دی جاتی ہے۔ | |
میرے بچے کو امینوگلائکوسائیڈ اینٹی بائیوٹکس (امیکاسن، جینٹامسن، ٹوبرامائسن) یا اریتھرومائسن دی جاتی ہے۔ | |
میرے بچے کو کچھ ڈائیوریٹکس جیسے فروسیمائڈ یا اتھاکرینک ایسڈ دی جاتی ہے۔ | |
جب میرے بچے کی کینسر کا علاج شروع کیا گیا تھا تب اس کی عمر 4 سال سے بھی کم تھی۔ | |
میرے بچے میں خطرے کے دیگر عوامل موجود ہیں جیسے قبل از وقت پیدائش، پیدائش کے وقت کم وزن، قبل از وقت سماعت میں ہونے والی پریشانیاں، کان میں بار بار ہونے والا انفیکشنز، دماغ کی جھلیوں کا ورم، سرخ رنگ کا بخار، یا گردے کی خراب کارکردگی۔ |
بچپن میں ہونے والے کینسر سے بچ جانے والے جن افراد میں سماعت میں کمی سے متعلق خطرات کے عوامل ہوتے ہیں انہیں سال میں ایک مرتبہ اپنے پرائمری ڈاکٹر سے چیک اپ کروانی چاہئے اور یقینی بنائيں کہ سننے والی اسکرینیں مستقل فالو اپ کیئر کا حصہ ہیں۔
—
نظر ثانی شدہ: اگست 2018