نیز یہ بھی کہا جاتا ہے: سیربری گلیومیٹوسس ملٹی فارم
گلیومیٹوسس سیربری کیا ہے؟
گلیومیٹوسس سیربری دماغ کا ایک بہت ہی نایاب، تیزی سے بڑھنے والا کینسر ہے۔ کچھ کینسروں کے برعکس جو الگ الگ، اچھی طرح متعین ٹیومرز بناتے ہیں، گلیومیٹوسس دماغ میں منتشر ہوتا پھیلتا ہے اور دماغ کے ٹشو میں پھیل جاتا ہے۔ یہ کینسر گلیوما کی ایک قسم ہے، لیکن اس میں دماغ کے کم از کم 3 حصے شامل ہوتے ہیں۔
گلیومیٹوسس سیربری ایک جارحانہ کینسر ہے اور علاج میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ انتہائی تھراپی کے باوجود، صحتیاب ہونے کے امکانات بُرے ہوتے ہیں ۔ گلیومیٹوسس سیربری کے علاج میں عام طور پر ریڈی ایشن تھراپی اور کیموتھریپی شامل ہوتی ہے۔ چونکہ یہ کینسر وسیع پیمانے پر ہوتا ہے اور دماغ کے ٹشو میں داخل جاتا ہے، لہذا سرجری کے ذریعے کینسر کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔
گلیومیٹوسس سیربری کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔ بچپن میں، یہ اکثر بڑے بچوں اور 10-20 سال کی عمر کے نوعمروں میں پایا جاتا ہے۔ تشخیص کی اوسط عمر 12 سال ہے۔
گلایومیٹوسس سیریبری کی علامات اور نشانیاں ، بچے کی عمر اور ٹیومر کے مقام کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہیں۔ کینسر کے بڑھنے اور دماغ کے ٹشو میں پھیلنے کے طریقے کی وجہ سے علامات کا اندازہ لگانا مشکل ہوسکتا ہے۔
گلیومیٹوسس سیریبری علامات میں شامل ہوسکتا ہے:
ڈاکٹرز مختلف طریقوں سے برین ٹیومر کے ٹیسٹ کرتے ہیں۔
تشخیص کے وقت گلیومیٹوسس سیریبری منتشر یا پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ یہ عام کینسر اسٹیجنگ کی پیروی نہیں کرتا ہے۔ تاہم، خوردبین (ہسٹالاجی) کے تحت خلیات کیسے دکھائی دیتے ہیں اس سے بیماری کے گریڈ میں معلومات مل سکتی ہیں۔ ٹیومر کے خلیات جتنا زیادہ جارحانہ نظر آتے ہیں، اس کا گریڈ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اعلی گریڈ کے ٹیومرز تیزی سے بڑھتے ہیں اور پھیلنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ گلیومیٹوسس سیربری کو اکثر WHO گریڈ III گلیوما کے طور پر درجہ بند کرتا ہے لیکن یہ گریڈ II یا IV بھی ہوسکتا ہے۔
گلیومیٹوسس سیربری کو امیجنگ کی بنیاد پر دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
ٹیومر کیسے بڑھتے ہیں اسے سمجھنے اور علاج کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کے لیے سائنسدان کینسر کے خلیوں میں جین کی تبدیلیوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ بعض پیڈیاٹرک گلیوماس میں چند جینیاتی خصوصیات پائی گئی ہیں، بشمول گلیومیٹوسس سیریبری۔ جن جینوں کا مطالعہ کیا جا رہا ہے ان میں IDH1R132H, H3F3AG34, CDKN2A، اور PDGFRA شامل ہیں۔
گلیومیٹوسس سیریبری ایک جارحانہ، تیزی سے بڑھنے والا کینسر ہے۔ ٹیومر موجودہ علاج کے خلاف مزاحم ہے، اور بہتری کے امکانات ناقص ہے۔ تشخیص کو متاثر کرنے والے عوامل میں شامل ہیں:
اعلی گریڈ ٹیومرز اور زیادہ بڑھی ہوئی بیماری ، بدتر نتائج سے وابستہ ہیں۔
مریض بچوں میں گلیومیٹوسس سیربری کی تشخیص کے بعد اوسطا بقا کا دورانیہ 17 ماہ ہے۔
گلیومیٹوسس سیربری ایک نایاب، جارحانہ کینسر ہے، اور اس کے علاج کا کوئی معیاری منصوبہ نہیں ہے۔ علاج کے اختیارات کو متاثر کرنے والے عوامل میں بیماری کی حد، ٹیومر کا مقام، بچے کی عمر، اور نگہداشت کے اہداف شامل ہیں۔ مریضوں کو کلینکل ٹرائل کے اندر علاج کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔
تقریبا آدھے مریضوں میں تھراپی کے مثبت ردِعمل نظر آئیں گے۔ علاج کے ردعمل میں ٹیومر سائز میں کمی اور/یا علامات میں کلینیکل بہتری اور معیار زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔
اگرچہ مریض تھراپی سے عارضی بہتری دکھا سکتے ہیں، مگر گلیومیٹوسس سیریبری تیز اور ترقی پسند ہے۔ بیماری کے بڑھنے سے وہ کن مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں اہل خانہ کو اس بارے میں اپنی نگہداشت ٹیم سے بات کرنی چاہئے۔ گلیومیٹوسس سیربری کے بہت سے مریض اپنی بیماری کے دوران دوروں میں مبتلاء ہوتے ہیں۔ دوروں کو روکنے کی ادویات کا مناسب استعمال اس علامت کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اعصابی ماہرین بھی دوروں کے انتظام میں مدد کرتے ہیں۔ سر درد ایک اور عام علامت ہے جو دماغ کے اندر ، اندرونی دباؤ یا دباؤ میں اضافے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ اس کا انتظام سٹیرایڈ ادویات یا شنٹ کی سرجیکل پلیسمنٹ سے کیا جا سکتا ہے۔ شینٹ ایک چھوٹی نالی جیسا ہوتا ہے جو سیروبروسفینل سیال کو کھینچ لیتا ہے تاکہ اسے دماغ سے نکالا جا سکے۔ شنٹ عارضی یا مستقل ہو سکتا ہے، اس بات پر منحصر ہے کہ مریض کو علامات پر قابو پانے کی کتنی ضرورت ہے۔
گلیومیٹوسس سیربری سے صحت یابی کے ناقص امکانات کے پیش نظر، تھراپی کے اہداف اور معیار زندگی کے بارے میں بات چیت کرنا بھی اہم ہے۔ نگہداشت کے عمل سے یہ گفتگو جلد شروع ہونی چاہئے۔ راحت بخش نگہداشت یا معیار زندگی کی خدمات کو شامل کرنے سے مریضوں اور اہل خانہ کو علامات کا انتظام کرنے، معیار زندگی کو فروغ دینے، اور نگہداشت کے فیصلوں میں مدد مل سکتی ہے۔
—
نظر ثانی شدہ: جون 2018