اہم مواد پر جائیں

آپ کا خیر مقدم ہے

ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔

مزید جانیں

رازداری پالیسی

لاگو ہونے کی تاریخ جون 2018 • اپ ڈیٹ کی تاریخ جولائی 2020

ٹوگیدر ایک آن لائن ذریعہ ہے جو سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل (سینٹ" جوڈ"، "ہم،" "ہمارا،" یا "ہمارے") کی طرف سے ہر اس فرد کے لیے ہے جو بچپن میں ہونے وانے کینسر سے متاثر ہے۔ اس میں معتبر معلومات، عملی وسائل، اور شیئر کردہ کہانیاں پیش کی جاتی ہے۔ یہ رازداری پالیسی ("پالیسی") وضاحت کرتی ہے کہ سینٹ جوڈ کیسے ٹوگیدر ویب سائٹ https://together.stjude.org، ٹوگیدر آن لائن کمیونٹی، اور کسی بھی متعلقہ ڈیجیٹل سروسز کے صارفین، ("صارف،" "آپ،" یا "آپ کے") کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے، استعمال کرتا ہے، انکشاف کرتا ہے جو سینٹ جوڈ ٹوگیدر ("ٹوگیدر") کے حوالہ سے فراہم کرتا ہے، جس میں کوئی بھی دوسری ویب سائٹس، لنک شدہ صفحات، خصوصیات، مواد، اور موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں (مجموعی طور پر، ذیل میں "سروسز" کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے)۔

سروسز پر رسائی کرکے یا اس کا استعمال کرکے، آپ اس پالیسی میں وضاحت کے مطابق اپنی معلومات کی پروسیسنگ سے اتفاق کرتے ہیں، اور وہ ہماری شرائط استعمال میں شامل ہے۔ اگر آپ شرائط نہیں سمجھ پاتے ہیں، تو براہ کرم ذیل میں دی گئی معلومات کی مدد سے ہم سے رابطہ کریں۔ اگر آپ ان شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو، آپ سروسز کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

ہیلتھ انشورنس پورٹیبلٹی اور اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ

یہ رازداری پالیسی محفوظ صحتی معلومات ("PHI") پر لاگو نہیں ہوتی ہے جو سینٹ جوڈ 1996 کے ہیلتھ انشورنس پورٹیبلٹی اور اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ کے متعلق کسی محیط ادارہ یا بزنس ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کرتے وقت جمع کرسکتا ہے، جیسا کہ اس میں ترمیم کی گئی ہے ("HIPAA")۔ سینٹ جوڈ PHI کو اپنی رازداری کے طریقوں کی نوٹس کے مطابق قابل اطلاق حد تک برقرار رکھتا ہے، یہ معاہداتی ذمہ داریاں ہیں جو بزنس ایسوسی ایٹ ايگریمینٹس میں مذکور ہیں۔ اگر آپ کے پاس سروسز سے متعلق سینٹ جوڈ کے استعمال یا PHI کے انکشاف کے بارے میں کوئی سوالات ہوں، تو براہ کرم رازداری پالیسی کے اختتام میں "ہم سے رابطہ کریں" سیکشن میں موجود معلومات کی مدد سے رابطہ کریں۔

معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں

ہم مختلف طریقوں سے آپ کے بارے میں معلومات جمع کر کے محفوظ کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم وہ معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں، وہ معلومات جو ہم خودکار طور پر آپ کی سروسز کے استعمال کے ذریعہ جمع کرتے ہیں، اور عوامی طور پر دستیاب ذرائع یا غیر منسلک فریق ثالث سے معلومات جمع کرتے ہیں۔

وہ معلومات جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں

جب آپ سروسز تک رسائی کرتے یا استعمال کرتے ہیں تو، آپ کو معلومات فراہم کرنے یا اپ لوڈ کرنے کے لیے مدعو کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اطلاع نامہ حاصل کرنے کی درخواستوں سمیت اپنے ذریعے بھرے جانے والے فارمز پر معلومات فراہم کر سکتے ہیں یا سروسز کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں یا سروسز کے ذریعے ہمارے یا دیگر صارفین کے ساتھ بات چیت کر کے وہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ سینٹ جوڈ آپ کے سروسز استعمال کرنے پر ذاتی معلومات کی درج ذیل اقسام کو جمع کرسکتا ہے:

  • ذاتی شناخت کنندگان، جس میں صارف نام، پاس ورڈ، ای میل پتہ، اور تصاویر یا ویڈیوز کے ذریعے لی گئی ملتی جلتی شکلیں شامل ہیں؛
  • آبادیاتی معلومات، جس میں نام، شہری سطح کی معلومات، تعلیمی پس منظر، خاندانی معلومات شامل ہیں؛
  • طبی معلومات، جس میں آپ کی تشخیص، سابقہ علاج، عام صحت، اور صحتی انشورنس کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

اگر آپ کسی دوسرے فرد سے متعلق کوئی ذاتی معلومات براہ راست ہمارے پاس جمع کرواتے ہیں تو، اس کا مطلب آپ نمائندگی کرتے ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے کا اختیار ہے اور ہمیں اس رازداری کی پالیسی کے مطابق معلومات استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

وہ معلومات جو خودکار طور پر اور/یا غیر فعال طور پر جمع کی جاتی ہے

جو معلومات آپ ہمیں براہ راست فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ، ہم آپ کی سروسز کے استعمال کے بارے میں درج ذیل معلومات خودکار طور پر اکٹھا کرسکتے ہیں:

  • انٹرنیٹ نیٹ ورک کی سرگرمی۔ جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، تو ہم آپ کا IP پتہ، براؤزر کی اقسام، براؤزر کی زبان، آپریٹنگ سسٹم، وہ ریاست یا ملک جہاں سے آپ نے سروسز، سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی صفات پر رسائی کی ہے (بشمول آلہ کی قسمیں اور IDs)، صفحات اور URLS کا ملاحظہ کرنے اور باہر نکلنے، پلیٹ فارم کی قسم، کلکس کی تعداد، آپ کی ڈاؤن لوڈ کردہ فائلوں، ڈومین نام، صفحات میں جانے، دیکھے گئے صفحات اور ان صفحات کی ترتیب، خاص صفحات پر گزارے گئے وقت کی مدت، وہ اصطلاحات جو آپ ہماری سائٹس پر تلاشوں میں استعمال کرتے ہیں، آپ کے ذریعے استعمال کی تاریخ اور وقت، غلط لاگز، اور اسی طرح دوسری تمام معلومات کو اکٹھا اور تجزیہ کرسکتے ہیں۔ ہم یہ معلومات (جس میں ہمارے فریق ثالث سروس کے فراہم کنندگان کے ذریعے جمع کردہ معلومات شامل ہیں) تجزیات کے لیے (بشمول اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ سروس کے کون سے حصے اکثر استعمال ہوتے ہیں اور ہمارے صارفین کیا پسند کرتے ہیں یا کیا پسند نہیں کرتے ہیں) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مزید برآں، اگر آپ کو ہماری طرف سے کوئی ای میل موصول ہوتا ہے تو، ہم اس کے متعلق معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں کہ آیا آپ ای میل کھولتے ہیں یا نہیں، اور آپ ای میل کے ذریعہ کون سا مواد دیکھنے کے لیے منتخب کرتے ہیں۔
  • جیو لوکیشن۔ ہم جیو لوکیشن کی معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں، جیسے کے سروسز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کے ذریعے استعمال کیے جانے والے آلے کے IP پتہ سے متعلقہ شہر اور ریاست۔

تیسری پارٹی کے ذرائع سے معلومات

قانون کے ذریعے دی گئی اجازت کے مطابق ہم عوامی اور تجارتی طور پر دستیاب ذرائع سے آپ کے بارے میں کچھ مخصوص قسم کی ذاتی معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں اور اسے ہم آپ کی طرف سے یا آپ کے بارے میں موصول ہونے والی دوسری معلومات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

وہ معلومات جو ہم سوشل میڈیا اور دوسرے مواد کے پلیٹ فارم سے جمع کرتے ہیں

اگر آپ کسی فریق ثالث کنیکشن کے ذریعے سروسز تک رسائی کرتے ہیں یا (کسی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے) ("فریق ثالث پلیٹ فارم") کے ذریعے لاگ ان کرتے ہیں، تو آپ ہمیں اپنے فریق ثالث کے پلیٹ فارم پروفائل پر رسائی کرنے اور اس کی کچھ مخصوص معلومات محفوظ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں اس میں آپ کا نام، صنفیت، پروفائل تصویر، آپ کی "پسند" اور چیک-انز، آپ کا مقام، اور آپ کے دوستوں کی فہرست شامل ہوسکتی ہے، اور یہ سب اس طرح کے فریق ثالث پلیٹ فارم پر موجود آپ کی ترتیبات پر منحصر ہوتی ہیں۔ اگر آپ یہ معلومات شیئر نہیں کرنا چاہتے ہیں تو، سروسز پر رسائی کرنے کے لیے فریق ثالث پلیٹ فارم کا استعمال نہ کریں۔ فریق ثالث پلیٹ فارم کے ذریعے آپ کی معلومات کو سنبھالنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے، براہ کرم ان کی متعلقہ رازداری پالیسیاں اور شرائط استعمال ملاحظہ کریں، اور انہی کی وجہ سے آپ کو اپنی رازداری کی ترتیبات میں ترمیم کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

جب آپ ہمیں Facebook، Instagram، Twitter یا دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر "پسند" کرتے ہیں یا "پیروی" کرتے ہیں تو، ہم آپ کی کچھ معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں جس میں آپ کا نام، ای میل پتہ، اور ہم سے متعلق آپ کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تبصرے یا مواد شامل ہوتے ہیں۔

کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز

ہم اور ہمارے فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان کوکیز، صاف GIFs، پکسل ٹیگز، بیکنز، اور دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کرسکتے ہیں جن سے ہمیں صارف کے سلوک کو بہتر طور پر سمجھنے، ترجیحات کو ذاتی نوعیت بنانے، تحقیق اور تجزیات انجام دینے، اور ہمارے ذریعے فراہم کی جانے والی سروسز میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہیں۔ ہمارے ای میل کے جواب کی شرح کو جانچنے میں مدد کرنے، ہمارے مواد کب دیکھے گئے ہیں اس کی نشاندہی کرنے، اور آیا ہمارے ای میلز آگے بھیج دیئے گئے یا نہیں جاننے کے لیے ہم یا ہمارے فریق ثالث کے سروس فراہم کنندگان بھی ان ٹیکنالوجیز میں سے کچھ کو آپ کے ای میلز میں استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کچھ خاص کوکیز کو قبول کرنے یا رد کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ زیادہ تر ویب براؤزرز خود بخود کوکیز کو قبول کر لیتے ہیں، لیکن اگر آپ چاہیں تو آپ کا براؤزر کچھ مخصوص کوکیز کو رد کرنے کے لیے آپ کے براؤزر کی سیٹنگز میں ترمیم کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ اگر آپ کوکیز کو غیر فعال کر دیتے ہیں تو، آپ کو سروس پر رسائی کرنے یا اس کا پورا فائدہ اٹھانے سے روکا جاسکتا ہے۔ کوکیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم http://allaboutcookies.org ملاحظہ کریں۔

ہم ایڈوب فلیش ٹکنالوجی (بشمول فلیش لوکل شیئرڈ آبجیکٹس ("فلیش LSOs")) اور دیگر ٹیکنالوجیز بھی استعمال کرسکتے ہیں، دوسری چیزوں کے علاوہ، ہم آپ کے سروسز کے استعمال کے بارے میں معلومات جمع اور اسٹور کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر فلیش LSOs محفوظ نہیں رکھنا چاہتے ہیں تو، آپ جو ویب براؤزر (براؤزرز) استعمال کرتے ہیں اس کی سروس پر رسائی کے لیے ویب سائٹ اسٹوریج سیٹنگ پینل میں موجود ٹولز کا استعمال کرکے فلیش LSO اسٹوریج کو بلاک کرنے کے لیے آپ کو فلیش پلیئر کی سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ آپ ایڈوب عالمی اسٹوریج سیٹنگز پینل میں جاکر اور ہدایات پر عمل کرکے بھی فلیش LSOs کو کنٹرول کرسکتے ہیں (جس میں وضاحت کرنے والی ہدایات شامل ہوسکتی ہیں، مثال کے طور پر، موجودہ فلیش LSOs کو کیسے حذف کیا جائے، (میکرومیڈیا سائٹ پر "معلومات" کا حوالہ دیا گیا)، آپ سے پوچھے بغیر فلیش LSOs کو آپ کے کمپیوٹر پر رکھنے سے کیسے بچایا جائے، اور جس وقت آپ کسی صفحہ پر ہوتے ہیں تو جو صفحہ آپریٹر کے ذریعہ فراہم نہیں کیے جارہے ہیں اسے (فلیش پلیئر 8 اور بعد کے لیے)) فلیش LSOs کو کیسے بلاک کیا جائے)۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ فلیش پلیئر کی سیٹنگ کرکے فلیش LSOs کی منظوری کو محدود یا پابندی عائد کرنے کے لیے کچھ فلیش ایپلیکیشنز کی فعالیت کو کم یا روکا جاسکتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر، سائٹ پر یا ہمارے آن لائن مواد کے سلسلے میں استعمال ہونے والی فلیش ایپلیکیشنز شامل ہیں۔

ویب لاگز

کوکیز کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ، ویب سرور ریکارڈز کو لاگ کرسکتے ہیں جیسے آپ کے آلے کی قسم، آپریٹنگ سسٹم کی قسم، آلہ اشتہار شناخت کنندہ، براؤزر کی قسم، ڈومین، اور دیگر سسٹم سیٹنگز، اسی طرح آپ کا سسٹم جس زبان کا استعمال کرتا ہے اور ملک اور ٹائم زون جہاں آپ کا آلہ واقع ہے سب کے ریکارڈز کو لاگ کرسکتے ہیں۔ ویب سرور لاگز ویب صفحہ کا پتہ بھی ریکارڈ کرسکتے ہیں جس نے آپ کو سروسز کا حوالہ دیا ہے، انٹرنیٹ سے جوڑنے کے لیے آپ جس آلہ کا استعمال کرتے ہیں اس کا IP پتہ (اور اس IP پتہ سے منسلک شہر اور ریاست یا صوبہ)، اور سروسز کے آپ کے تعامل کے بارے میں ڈیٹا، جیسے آپ کون سے صفحات ملاحظہ کرتے ہیں سب ریکارڈز کرسکتے ہیں۔

آن لائن تجزیات

ہم فریق ثالث کی ویب تجزیاتی سروسز استعمال کرسکتے ہیں، جیسے کہ جو Google تجزیات کے ذریعہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ صارفین ان سروسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں ان کا تجزیہ کرنے میں مدد کے لیے یہ سروس فراہم کنندگان اس پالیسی میں مذکور کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ٹکنالوجی کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کا انکشاف کیا جائے گا یا براہ راست ان سروس فراہم کنندگان کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔ Google اینالیٹکس کو تجزیات کی معلومات کا استعمال کرنے سے روکنے کے لیے، صارف Google اینالیٹکس آپٹ آؤٹ براؤزر ایڈ آن تنصیب کرسکتے ہیں۔ Google اینالیٹکس کے بارے میں مزید معومات کے لیے، https://support.google.com/analytics ملاحظہ کریں۔

ہم اڈوب کی تجزیاتی سروس بھی استعمال کرتے ہیں، جو ہماری ویب سائٹوں کے استعمال کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کے لیے کوکیز اور ویب بیکنز کا استعمال کرتا ہے، تاکہ ہم ان کو بہتر بناتے رہیں۔ آپ ایڈوب کی سروس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اور آپ آپٹ آؤٹ کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔

"ٹریک نہ کریں" سگنلز اور مماثل میکانزمز

کچھ ویب براؤزر میں "ٹریک نہ کریں" والی خصوصیت ("DNT") شامل ہوتی ہے جو آپ کے ملاحظہ کردہ ویب سائٹوں کا اشارہ کرتی ہے جبکہ آپ اپنی آن لائن سرگرمی کا ٹریک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ہم DNT سگنلز سے شروع ہونے والے کو نہیں پہچانتے اور نہ ہی ان کا جواب دیتے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ انڈسٹری ابھی بھی DNT کے معیار، نفاذ اور ان کے حل پر کام کر رہی ہے۔ DNT کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور اہدافی تشہیر سے کس طرح آپٹ آؤٹ کریں اس بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم www.aboutads.info/choices کو کلک کریں۔

ہم جمع کردہ معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو مندرجہ ذیل مقاصد میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں:

  • آپ جن مقاصد کے لیے معلومات فراہم کرتے ہیں؛
  • آپ کو سروس کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لیے، بشمول جب آپ اپنے اکاؤنٹ پر رسائی کرتے ہیں تو اپنی شناخت کی تصدیق کرنے اور اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے؛
  • کسٹمر تعاون اور آپ کے سوالات کا جواب دینے، آپ کے تبصروں یا سوالات کے جوابات دینے، آپ کو ای میل بھیجنے کے لیے؛
  • اندرونی ریکارڈ کے مقاصد کے لیے؛
  • سروسز کا تجزیہ، بہتری اور برقرار رکھنے اور مصنوعات کی ترقی کے لیے؛
  • دھوکہ دہی یا حفاظت سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے، یا شکایات یا مشتبہ دھوکہ دہی یا غلط کاموں کی تحقیقات کرنے کے لیے؛
  • سروسز پر ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے؛
  • آپ کی رضامندی سے، جن سروسز یا معلومات کی آپ نے درخواست کی ہے اس کے بارے میں ٹیلیفون کے ذریعے آپ سے رابطہ کرنے کے لیے؛
  • آپ کی سروسز کے استعمال کے بارے میں معلومات کے ساتھ آپ سے رابطہ کرنے کے لیے؛
  • دیگر تحقیقی اور تجزیاتی مقاصد کے لیے؛ اور
  • سینٹ جوڈ اور سینٹ جوڈ کے ملازمین یا ایجنٹس، یا دوسرے صارفین کے قانونی حقوق، رازداری، تحفظ، سیکیورٹی یا املاک کی حفاظت، نفاذیا دفاع کے لیے اور قابل اطلاق قانون کی تعمیل کرنے کے لیے، جس میں آپ کے رہائشی ملک سے باہر کے قوانین شامل ہیں؛ قانونی عمل کی تعمیل کرنے کے لیے؛ عوامی اور سرکاری حکام کی درخواستوں کا جواب دینے کے لیے، جس میں آپ کے رہائشی ملک سے باہر کے عوامی اور سرکاری حکام شامل ہیں؛ ہماری شرائط استعمال کو نافذ کرنے کے لیے؛ ہمارے آپریشنز یا ہم سے وابستہ افراد کے آپریشنز کی حفاظت کرنے کے لیے؛ ہمارے حقوق، رازداری، حفاظت، یا ملکیت، اور/یا ہمارے وابستگان، آپ، یا دوسروں کے حقوق، رازاداری، تحفظ یا ملکیت کے تحفظ کے لیے؛ اور ہمیں دستیاب علاج کی پیروی کرنے یا ان نقصانات کو محدود کرنے کی اجازت دینے کے لیے جو ہمیں ہو سکتے ہیں۔
  • آپ کی ضروریات اور ترجیحات کو سمجھنے اور سروسز کے مواد اور فعالیت کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کے لیے، ہم رضاکارانہ سوالنامہ یا سروے کر سکتے ہیں اور آپ کے ردعمل کو شماریاتی معلومات کے طور پر اکٹھا کرسکتے ہیں جو آپ کو ذاتی طور پر شناخت نہیں کرتی ہے۔
  • سرو‎سز پر، آپ کی رضامندی سے، آپ کا نام اور تصویر سمیت کوئی ذاتی تعریف شائع کرنے کے لیے۔ اگر آپ اپنی تعریف کو اپ ڈیٹ یا غیر فعال کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم ہم سے together@stjude.org پر رابطہ کریں۔

ہم سرو‎سز کے ذریعہ آپ سے جو معلومات جمع کرتے ہیں وہ ان معلومات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں جو ہم وابستہ اور غیر منسلک فریق ثالث سے حاصل کرتے ہیں، اور ہم فراہم شدہ کسی بھی دوسرے پروڈکٹ یا سروسز کے حاصل کردہ معلومات کو بھی جوڑ سکتے ہیں۔ ہم سروسز کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کو مجموعی اور/یا غیر-شناخت بھی کرسکتے ہیں اور کسی بھی مقصد کے لئے غیر-شناخت شدہ یا مجموعی ڈیٹا کا استعمال کرسکتے ہیں، بشمول بغیر کسی تحقیقی اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے حد کے اور اس طرح کے ڈیٹا کو کسی فریق ثالث کے ساتھ اشتراک بھی کیا جا سکتا ہے۔

ہم معلومات کا اشتراک کس طرح کرتے ہیں

مندرجہ ذیل ان اداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جن کے ساتھ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کرسکتے ہیں۔ ہمارے طریق کار معلومات کی قسم پر منحصر ہو سکتے ہیں۔

  • وابستہ افراد۔ ہم معلومات کا اشتراک اپنے وابستہ افراد کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
  • سروس فراہم کنندگان۔ ہم فریق ثالث کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرسکتے ہیں جو ہمارے کاروبار کو چلانے اور اپنی سروسز مہیا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، جیسے ٹھیکیدار جو ہمیں ٹیکنالوجی، سروسز، ڈیٹا یا مواد فراہم کرتے ہیں۔ یہ سروس فراہم کنندگان صرف ذاتی معاہدوں میں بیان کردہ مقصد (مقاصد) کے لیے ان کے ساتھ اشتراک کردہ ذاتی معلومات کو استعمال کرنے تک محدود ہیں۔
  • جب دوسری پارٹیاں قانون کے ذریعہ درکار ہوں یا بطور ہماری ذمہ داری ہمارے صارفین اور سروسز کی حفاظت کریں۔ ہم معلومات کا اشتراک اس وقت کر سکتے ہیں جب ہمیں یقین ہوجائے کہ سینٹ جوڈ ہمارے ملازمین یا ایجنٹس یا صارفین کے قانونی حقوق، رازداری، حفاظت، یا املاک کے تحفظ، نفاذ، یا دفاع کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے یا قابل اطلاق قانون یا قانونی عمل کی تعمیل کرنے کے لیے، جس میں عوامی اور سرکاری حکام کی درخواستوں کا جواب دینا شامل ہے۔
  • کاروباری منتقلی کیلئے پارٹیاں۔ ہم اپنے کاروبار یا اثاثوں کے کسی حصے یا سبھی (جیسے انضمام، حصول، تنظیم نو، تحلیل یا تصفیہ کے سلسلے میں) بیچنے یا منتقل کرنے کی صورت میں یا ایسے اقدامات کے سلسلے میں جو ہم اس طرح کے لین دین کی توقع میں کرتے ہیں ان سب صورتوں میں ہم اپنی موجود معلومات کو منتقل کرسکتے ہیں۔
  • مجموعی یا غیر شناخت شدہ معلومات۔ ہم بغیر کسی پابندی کے مجموعی یا غیر شناخت شدہ ڈیٹا کا اشتراک کرسکتے ہیں۔
  • بصورت دیگر آپ کی رضامندی کے ساتھ یا آپ کی ہدایت پر۔ اس پالیسی میں بیان کردہ شیئرنگ کے علاوہ، جب بھی آپ اس طرح کے اشتراک سے رضامندی یا رہنمائی کرتے ہیں تو ہم فریق ثالث کے ساتھ معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

بچوں کی رازداری

ہم جان بوجھ کر 13 سال سے کم عمر کے بچوں سے والدین کی رضامندی کے بغیر کوئی ذاتی معلومات اکٹھا نہیں کرتے، جب تک کہ قانون کے ذریعہ اس کی اجازت نہ مل جائے۔ اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ 13 سال سے کم عمر کے کسی بچے نے ہمیں ذاتی معلومات مہیا کی ہیں (جیسا کہ بچوں کے آن لائن رازداری کے تحفظ کے قانون کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے)، تو ہم اسے حذف کرسکتے ہیں۔ اگر والدین یا سرپرست کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس نے یا اس کے بچے نے ہمیں براہ راست ذاتی معلومات فراہم کی ہیں، تو براہ کرم ذیل میں رابطہ معلومات کا استعمال کرکے ہم سے رابطہ کریں۔

تحفظ

معلومات کو غیر مجاز رسائی سے بچانے میں مدد کے لیے، ہم انتظامی، تکنیکی، اور جسمانی حفاظتی اقدامات کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے پاس جمع کردہ معلومات کی حساسیت پر منحصر یہ اقدامات مختلف ہوتے ہیں۔ بہر حال، انٹرنیٹ پر یا موبائل آلہ کے ذریعہ منتقلی کا کوئی طریقہ، یا الیکٹرانک اسٹوریج کا طریقہ پورے طور پر محفوظ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے، جب ہم آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے تجارتی طور پر قابل قبول طریقے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم اس کی بالکلیہ سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

اگر آپ ایک رجسٹر شدہ صارف ہیں، تو براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ آپ کی رازداری اور سیکیورٹی کے لیے پاس ورڈ کے ذریعہ محفوظ ہے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے پاس ورڈ کا مناسب انتخاب اور ان کی حفاظت کرکے، ساتھ ہی اپنے اکاؤنٹ تک رسائی ختم کرنے کے بعد سائن آف کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر اور براؤزر تک رسائی کو محدود کر کے اپنے اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی سے بچائيں۔

برقراری

سروسز کے ذریعے جمع کردہ معلومات ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مبنی سرورز پر موجود ہمارے بھروسہ مند فریق ثالث فراہم کنندگان کے زیر انتظام اور اسٹور ہوتی ہے (جس میں CareHubs/Accountable CareCareHubs/Accountable Care Transactions, Inc.; ActiveCampaign; Amazon Web Services شامل ہیں لیکن یہ یہیں تک محدود نہیں ہے)۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات تبھی تک برقرار رکھیں گے جب تک آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات بحال رہیں گے یا جب تک صحیح کاروباری مقاصد کے لیے معقول حد تک ضرورت ہو۔

فریق ثالث لنکس اور سروسز اور دیگر سینٹ جوڈ ویب سائٹس

سروسز میں فریق ثالث کی ویب سائٹس یا سروسز کی لنکس شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ یہ سائٹیں یا سروسز استعمال کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں، تو آپ اپنی معلومات نہ صرف فریق ثالث بلکہ ان کے صارفین اور عوام کے سامنے بھی خوب عام انداز میں انکشاف کر سکتے ہیں جو ان کی سروسز کے طریقہ کار پر منحصر ہیں۔ کیوں کہ یہ فریق ثالث ویب سائٹس اور سروسز سینٹ جوڈ کے ذریعے نہیں چلائی جاتی ہیں، سینٹ جوڈ ان ویب سائٹوں یا سروسز کے مواد یا طریقہ کار کا ذمہ دار نہیں ہے۔ آپ کی ذاتی معلومات اور دیگر معلومات کا جمع کرنا، استعمال اور انکشاف فریق ثالث کی ویب سائٹس یا سروسز کی رازداری کی پالیسیوں کے تابع ہوگا، نہ کہ اس پالیسی کے۔ ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ان فریق ثالث کی رازداری اور سیکیورٹی کی پالیسیوں کو پڑھیں۔

نیز آپ سروسز کے ذریعے یا سروسز (مثلا، سینٹ جوڈچلڈرنز ریسرچ ہاسپٹل سے مربوط) سے فراہم کردہ لنکس کے ذریعے دوسرے سینٹ جوڈ ویب سائٹس تک رسائی کر سکتے ہیں۔ آپ کی معلومات ان دوسری سینٹ جوڈ کی ویب سائٹس پر پوسٹ کردہ رازداری پالیسی کے تحت ہوگی۔

آپ کے لیے دستیاب آپ کی معلومات اور دوسری رازداری انتخابات تک کس طرح رسائی یا انہیں اپ ڈیٹ کیا جائے

ہم آپ کی معلومات کس طرح استعمال کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کی ترجیحات ہمارے لیے بہت ہی اہم ہیں۔ ہم مندرجہ ذیل انتخابات پیش کرتے ہیں جنہیں آپ اپنی ذاتی معلومات کے اعتبار سے استعمال کر سکیں:

  • رکنیت ختم کریں۔ جب آپ نے ہمارے کسی پروگرام یا سروسز میں شرکت کرنے یا ہم سے مارکیٹنگ کے مواصلات حاصل کرنے کا انتخاب کیا ہے، تو ہم آپ کی شراکت موقوف کرنے یا مواصلات میں ہی ان مواصلات کو حاصل کرنے سے آپٹ آؤٹ کرنے کی اہلیت پیش کرتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ اس رازداری پالیسی کے اختتام میں "ہم سے رابطہ کریں" سیکشن میں پائے جانے والی رابطہ معلومات کی مدد سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
  • اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کا نظم کریں۔ اگر آپ کے پاس ایک اکاؤنٹ ہے، تو اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کر کے کسی بھی وقت اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی معلومات تک رسائی، تبدیلی، یا انہیں صحیح کر سکتے ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل رابطے کی تفصیلات کی مدد سے ہم سے بھی درخواست کرسکتے ہیں، ایسی صورت میں ہمیں آپ کی معلومات تک رسائی دینے یا تبدیل کرنے یا انہیں صحیح کرنے کی اجازت دینے سے قبل آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ یہ بھی درخواست کر سکتے ہیں کہ آپ together@stjude.org پر ہم سے رابطہ کر کے اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ، صحیح یا ان میں ترمیم کریں۔ آپ کے تحفظ کے لیے، ہمیں آپ کی درخواست پر عمل درآمد کرنے سے قبل آپ کی شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی۔
  • اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کریں۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ مندرجہ ذیل رابطے کی تفصیلات کی مدد سے ہم سے درخواست کر سکتے ہیں۔ ہم عام طور پر آپ کے بارے میں معلومات تبھی تک بر قرار رکھتے ہیں جب تک کہ آپ کو سروسز فراہم کرنے کے لیے ضروری ہو۔ تاہم، اگر آپ اس کے باوجود اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کرتے ہیں، تو ہم آپ کے بارے میں معلومات کی محفوظ شدہ کاپیوں کو ایک وقت تک برقرار رکھ سکتے ہیں جو قابل اطلاق قانون کے مطابق ہوں۔
  • کوکیز اور دوسری ٹیکنالاجیز۔ کوکیز اور دوسری خودکار ٹیکنالوجیز (جیسے، تجزیوں کے لیے) کی مدد سے جمع شدہ ڈیٹا کے متعلق آپٹ آؤٹ اختیارات کے بارے میں معلومات کے لیے، براہ کرم اس رازداری پالیسی کی "کوکیز اور دوسری ٹیکنالوجیز،" اور "آن لائن تجزیات" سیکشنز میں موجود معلومات اور ہائپرلنکس کا جائزہ لیں، جیساکہ اوپر بتایا گيا ہے۔

بین الاقوامی صارفین اور رضامندی برائے منتقلی

سروسز ریاستہائے متحدہ امریکہ سے کنٹرول اور آپریٹ کی جاتی ہیں۔ اگر آپ ہماری سروسز ملاحظہ کرتے ہیں یا ریاستہائے متحدہ امریکہ کے باہر سے ہم سے رابطہ کرتے ہیں، تو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ (1) آپ کی طرف سے ہمیں فراہم کردہ کوئی بھی معلومات یا خودکار طورپر ہمارے ذریعے جمع کردہ معلومات ریاستہائے متحدہ امریکہ میں حاصل کی جائیں گی اور انہیں دیگر دائرہ اختیار میں منتقل کیا جائے گا؛ (2) ہماری سروسز استعمال کر کے یا معلومات جمع کر کے، آپ اس رازداری پالیسی کے مطابق واضح طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اس کی کارروائی اور اس کے بعد ریاستہائے متحدہ امریکہ سے باہر کی منتقلی کی اجازت دیتے ہیں؛ اور یہ کہ امریکی قانون شاید آپ کے دائرہ اختیار کے قانون کی طرح رازداری سے متعلق تحفظات کی پیش کش نہیں کرے گا۔

اس پالیسی میں کی جانے والی ترمیمات

پالیسی میں کی جانے والی ترمیمات یا تبدیلیوں کا اظہار حالیہ ترین رازداری پالیسی میں کیا جائے گا، جو سروسز کے ذریعے دستیاب ہے۔ ہم اس پالیسی میں کسی بھی وقت ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اس لیے ہم بار بار اس کا جائزہ لینے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنی رازداری پالیسی میں کوئی اہم تبدیلی کرتے ہیں، تو ہمیں تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنانے سے قبل قانون کے مطابق ضرورت پڑنے پر آپ کو اطلاع دینے کے لیے معقول اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ کسی بھی تبدیلیوں کے بعد آپ کی مسلسل سروسز کے استعمال سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ہماری ترمیم شدہ رازداری پالیسی قبول کی ہے۔

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ سروسز کے لحاظ سے ہمیں تاثرات دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم together@stjude.org پر ہم سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل یا ہماری رازداری کے تحفظ کے بارے میں کوئی سوالات ہوں، تو براہ کرم hippaprivacy@stjude.org پر ہم سے رابطہ کریں۔