اہم مواد پر جائیں

Amoxicillin

اینٹی بائیوٹیکس

برانڈ کے نام:

Moxatag®, Amoxil®

دیگر نام:

p-Hydroxyampicillin

اکثر کے لئے استعمال کیا:

انفیکشنز

کلپ بورڈ کی شبیہ

اموکسلین کیا ہے؟

اموکسلین ایک اینٹی بائیوٹک ہے۔ یہ انفیکشنز کا باعث بیکٹریا کو ختم کرنے کا کام کرتی ہے۔ اموکسلین کا تعلق اینٹی بائیوٹکس کی پینسلین فیملی سے ہے۔ اموکسلین مختلف شکلوں میں آتی ہے۔ اس کی خوراک کے لئے دی گئی ہدایات پر احتیاط سے عمل کریں۔

گولی اور کیپسول کی شکل

چبانے والی گولی کی طرح منہ سے لی جاسکتی ہے

 
گولی اور کیپسول کی شکل

کیپسول کی طرح منہ سے لی جا سکتی ہے

 
مائع ڈراپر آئکن

منہ سے مائع کی طرح لی جاسکتی ہے

 
گول شکل میں استعجاب کا نشان

ممکنہ مضر اثرات

الرجی کے رد عمل کی علامات میں شامل ہیں: خارش، جلدی بیماری، کھجلی، سردی، بخار، سر درد، اعصاب میں درد، سانس میں کمی، کھانسی، گلے میں جکڑن، چہرے یا گردن کی سوجن

اموکسلین لینے والے تمام مریضوں کو ان ضمنی اثرات کا سامنا نہیں ہو گا۔ عام مضر اثرات جلی حروف میں ظاہر ہوتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ دیگر اور بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کو سبھی مشتبہ مضر اثرات کے بارے میں بتائيں۔

اہل خانہ کی شکل

اہل خانہ کے لیے مشورے

اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کے ساتھ ان پر اور دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کو یقینی بنائيں۔

  • اگر اس دوا کے لیتے ہوئے مریض کو شدید اسہال کا سامنا ہوتا ہے تو ڈاکٹر کو بتائیں۔
  • یہ دوائی کھاتے وقت، کافی مقدار میں سیال مادے کا پینا ضروری ہے۔ سیال مادے کی مناسب خوراک لینے کے لیے نگہداشت کرنے والی ٹیم کی ہدایات پر عمل کریں۔
  • اموکسلین کچھ لیبارٹری ٹیسٹوں کو متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر خون میں بہت زیادہ شوگر (ذیابطیس) والے مریضوں میں۔ پیشاب میں گلوکوز کی ٹیسٹ اسٹرپس کے طریقہ استعمال اور شناخت کے بارے میں کسی ڈاکٹر یا فارماسیسٹ سے بات کریں۔
  • اموکسلین دیگر ادویات کے کام کرنے کے طریقے کو متاثر کرسکتی ہے۔ تمام ادویات کے بارے میں ڈاکٹروں یا فارماسیسٹ سے بات کریں، خاص طور پر جب مریض میتھوٹریکزیٹ یا پروبینسیڈ لے رہے ہوں۔
  • اگر مریضہ حاملہ ہے یا بچے کو دودھ پلاتی ہے تو اسے اپنے ڈاکٹر کو بتانا چاہئے۔
  • اموکسلین پیدائشی کنٹرول کی گولیوں اور دیگر ہارمون پر مبنی پیدائشی کنٹرول کے طریقوں اثر انداز ہوسکتی ہے۔ جنسی طور پر متحرک مریضوں کو یہ دوا لینے کے دوران حمل کی روک تھام کے لیے پیدائش پر کنٹرول کی کوئی اور شکل جیسے کہ کنڈوم کا استعمال کرنا چاہئے۔
  • ڈاکٹر یا فارماسسٹ کی ہدایات کے مطابق دوا کی تمام خوراکیں مکمل کریں۔

گھر پر اموکسلین لینا:

  • روزانہ ایک مقررہ وقت پردوا لیں۔
  • جسم میں آہستہ آیستہ کام کرنے والی (ایکسٹنڈڈ ریلیز)گولیاں: مکمل طور پر نگل لیں۔ نگلنے سے پہلے نہ ان کو توڑیں نہ چوسیں یا چبائيں۔ ایکسٹنڈڈ ریلیز کھانے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر گولیاں لیں۔
  • اموکسلین کی دوسری شکلیں کھانے کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی لی جا سکتی ہیں۔ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں، اسے کھانے کے ساتھ لیں۔
  • سیال دوا: اچھی طرح سے ہلائیں، اور دوائی کے ساتھ فراہم کردہ پیمائشی آلے کا استعمال کریں۔ سیال دوا دودھ، جوس، پانی یا دیگر کولڈ ڈرنکس میں شامل کی جاسکتی ہے۔ فوری طور پر لیں۔
  • نگلنے سے پہلے چبانے والی گولیاں کو چبائیں یا مسل لیں۔
  • جتنی جلد ہو سکے چھٹی ہوئی خوراک لے لیں۔ اگر چھٹی ہوئی خوراک کا وقت اگلی خوراک کے وقت سے قریب ہے، تو اسے چھوڑ دیں۔ ایک ہی وقت میں 2 خوراکیں نہ دیں۔
  • اموکسلین کو کمرے کی درجہ حرارت پر رکھیں۔
  • سیال اموکسلین کمرے کی درجہ حرارت پر یا ریفریجریٹر میں رکھی سکتی ہے۔ 14 دنوں کے بعد بقیہ دوا پھینک دیں۔
  • تاریخ اختتام کے بعد والی دوا کا استعمال نہ کریں۔
  • محفوظ ذخیرہ اور ‎ضیاع کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔