تحریر بقلم جیمز آر ڈاؤننگ MD کی تحریر۔ اس مضمون کو عربی، برمی، چینی، فرانسیسی، ہندی، پولش، پرتگالی، روسی، ہسپانوی، یوکرینی، یا اردو میں پڑھیں۔
بچوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد، سوالات اور معلومات سے مغلوب ہونا آسان ہے۔ والدین حیران ہیں کہ کون سی سائٹیں قابل اعتبار، متعلقہ اور اپ ٹو ڈیٹ ہے۔ سوالات اور تشویشات پورے علاج کے دوران اور زندہ بچ جانے تک برقرار رہتے ہیں۔
سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل کے CEO اور صدر کی حیثیت سے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے بات چیت کرنے کے بعد، مجھے یہ احساس ہوا کہ ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں وہ بچوں کے کینسر، اس کی تشخیص اور علاج، دیکھ بھال اور مدد، یا کینسر کے بعد کی زندگی کے متعلق جان سکیں۔ میں ایک جامع ویب سائٹ تیار کر کے ان تمام فیملیز کی مدد کرنا چاہتا تھا جو بچوں کے کینسر سے جوجھ رہے ہیں جہا ان کی ساری ضرورتیں پوری ہوں۔
آپ کے جیسے مریضوں اور فیملیز کی رائے سے ہدایت حاصل کر کے ہم نے 2018 میں Together by St. Jude™ آن لائن وسائل کی شروعات کی۔ فیملیز اس میں ہر قدم پر شامل تھیں۔ انہوں نے اس بارے میں اپنی رائے پیش کی کہ انہیں کس معلومات کی ضرورت تھی اور وہ اسے کس طرح حاصل کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے ان دیگر فیمیلیز کے ساتھ بھی اپنے تجربات شیئر کئے جو یکساں حالات سے دوچار ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ، سائٹ ایک ویڈیو ہب، ایک معاون کمیونٹی، نوعمروں اور نوجوان بالغوں کے لیے وقف ایک سیکشن اور ایک بلاگ شامل کرنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ یہ بڑھ کر ہزاروں پیج کی ہو گئی ہے جہاں کئی موضوعات پر معلومات پیش کی جا رہی ہے— جس میں مخصوص کینسر کے متعلق جاننے سے لے کر کلینکل ٹرائل تلاش کرنا شامل ہے۔
جب بات بچوں کے کینسر کی ہوتی ہے تو تمام فیملیز کو مختلف چیلنجز پیش آتے ہیں، چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں۔ اس لئے ہم تشخیص، علاج اور زندہ رہنے کے متعلق معلومات 12 زبانوں—عربی، برمی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، ہندی، پولش، پرتگالی، روسی، ہسپانوی، یوکرینی اور اردو میں دستیاب کراتے ہیں۔
اس کے آغاز سے اب تک 200 ممالک اور علاقوں کے 10 ملین صارفین نے together.stjude.org کو وزٹ کیا ہے۔ نئی خصوصیات اور مزید مواد کے ساتھ، اگلے سال تک ہم مزید فیملیز تک رسائی کی امید رکھتے ہیں۔
چوں کہ ہم اپنی 5ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ہم اس بارے میں مزید معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے کس طرح Together by St. Jude سائٹ میں اضافہ کیا ہے اور یہ آپ کی اور آپ کی فیملی کی کس طرح مدد کر سکتی ہے۔
آپ کی کہانیاں، آپ کے تاثرات، اور آپ کے بچپن کے کینسر کے سفر کے دوران Together نے آپ کی کس طرح مدد کی ہے، آپ مستقبل میں بچوں کے کینسر کی دیکھ بھال سے متعلق تشکیل دینے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ علم ہی طاقت ہے، خاص طور پر صحت کے بحران کے دوران، اور ہم کینسر سے دوچار فیملیز کو درکار معلومات اس وقت فراہم کرنا چاہتے ہیں جب انہیں اس کی ضرورت ہو۔
مجھے امید ہے کہ آپ Together کے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کر کے جڑے رہیں گے۔ ہم سائٹ کو وسعت دینے کے منتظر ہیں اور together@stjude.org پر ہمارے ساتھ آپ کے خیالات، کہانیاں اور تجاویز شیئر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل کے صدر اور
CEO
جیمز آر ڈائننگ، MD سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل کے صدر اور چیف ایگزی کیٹیو آفیسر ہیں۔ بچوں میں کینسر کی تحقیق کے نامور رہنما ڈاؤننگ، کینسر کی جینیاتی بنیاد کو سمجھنے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور علاج کو بہتر بنانے کیلئے اس معلومات کا استعمال کر رہے ہیں۔ سینٹ جوڈ کلینیکل کیئر اور سائنٹیفک پروگرام کو امریکہ اور دنیا بھر میں فروغ دے کر بچوں کے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کی تحقیق اور علاج کے عمل کو تیز کرنے کیلئے وہ 12.9 بلین ڈالر کے عہد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے انڈرگریجویٹ اور میڈیکل کی ڈگریاں مشی گن یونیورسٹی سے حاصل کی ہیں۔