آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںجب ڈاکٹرز کو بچپن میں ہونے والے کینسر کے مریض میں کسی انفکشن کا شبہ ہو، تو انہیں وہ جراثیم تلاش کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کی وجہ سے انفکشن ہورہا ہے۔ انفکشن کے ماخذ کو جاننے سے ڈاکٹروں کو مناسب علاج کی تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کوئی بھی انفکشن مریضوں کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے۔ کچھ کینسرز اور علاج مدافعتی نظام کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس سے مریض شدید انفیکشنز کے شکار ہوسکتے ہیں۔
انفکشن کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے مخصوص جانچوں اور طریقہ کار کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مخصوص قسم کا انحصار مریض کی نشانیوں اور علامات پر ہوتا ہے اور اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز کو کس قسم کے انفکشن کا شبہ ہے۔
انفکشنز کے نازک مرحلے کی وجہ سے، ڈاکٹرز فوری طور پر ایک وسیع اسپیکٹرم اینٹی مائیکروبیل علاج منصوبے کی شروعات کر سکتے ہیں جس کی مدد سے وہ جراثیم کو وسیع حد تک بڑھنے سے ختم یا روک سکتے ہیں – اس سے قبل کہ دیکھ بھال ٹیم انفکشن کے وجہ کی نشاندہی کرنے کے لیے جانچ اور اس کے طریقہ کار کی شروعات کریں۔
صحت کی دیکھ بھال فراہم کنندگان عام طور پر تفصیلی طبی معلومات حاصل کر کے اور جسمانی جانچ کر کے شروع کرتے ہیں۔ وہ انفکشن کی جگہ کی نشاندہی کرنے والی نشانیوں اور علامات تلاش کررہے ہیں۔ ان میں شامل ہو سکتے ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ہو سکتے ہیں:
جانچ ہونے کے بعد، معاون معالج مزید معلومات جمع کرنے کے لیے مخصوص جانچوں کا حکم دے سکتے ہیں۔
جانچ اور طریقہ کار
بلڈ کلچر انفکشن کی تشخیص کرنے کی سب سے عام جانچ ہے۔ اس میں مریض کا خون نکالنا اور خون کا نمونہ لیبارٹری میں بھیجنا شامل ہے۔
مریض کی نشانیوں اور علامات کے لحاظ سے اضافی جانچ کی جا سکتی ہیں۔
اگر پیشاب میں انفکشن کا شبہ ہو، تو دیکھ بھال ٹیم مریض سے پیشاب کا نمونہ لیں گے اور پیشاب کے کلچر اور/یا پیشاب کا تجزیہ کرنے جیسی پیشاب جانچیں کریں گے۔
اگر مریض میں کھانسنے یا ناک بہنے کے ساتھ تنفسی نظام کی علامات ہیں، تو ڈاکٹرز ناسوفرینگیل (nay zo fa RIN jee ul) واش یا سواب انجام دے سکتے ہیں۔ اسے ناک کے راستے سے منسلکہ گلے کے پچھلے حصہ سے خلیات اور رطوبت کے نمونے حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس جگہ کو ناسوفرینکس کہا جاتا ہے۔
کچھ معاملات میں، ڈاکٹرز انفکشن کے مآخذات کی جانچوں کے لیے سینے کا ایکسرے، CT اسکین یا برونکوسکوپی جیسی اضافی جانچیں اور طریقہ کار کا بھی حکم دے سکتے ہیں۔
اگر ڈاکٹرز کو چمڑے میں انفکشن کے علامات ںظر آتے ہیں، تو وہ انفکشنز کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے غیر معمولی چمڑے کی جگہ پر چمڑے کی بایوپسی انجام دے سکتے ہیں۔
اگر کسی زخم میں انفکشن کے علامات دکھائی دیتی ہیں، تو ڈاکٹرز زخم کا سیال مادہ لے کر جانچ کرنے کے لیے لیب میں بھیج دے گا۔
زخم کے کلچر پر عملدرآمد کرنے کے لیے، دیکھ بھال ٹیم کا ایک رکن زخم کو صاف کرے گا، روئی کے ذریعے زخم کا سیال مادہ لے گا، اسے ایک کلچر کی تیاری میں ڈال دے گا، اور لیب بھیج دے گا۔
اگر کسی مریض میں دست جیسی علامات دکھائی دیں، تو کلچر یا دوسرے اقسام کی جانچ کے لیے پاخانہ کا نمونہ لیا جا سکتا ہے۔
تازہ پاخانہ کا نمونہ ایک ایسے صاف کنٹینر میں لیا جانا چاہئے جو پیشاب، پانی جیسے دیگر مادے یا ٹوائلٹ یا ڈائپر چھوکر آلودہ نہ کیا گیا ہو۔ نمونہ لیے جانے کے بعد، اسے لیبارٹری میں لے جایا جائے گا۔ نیز پاخانے کا نمونہ مقعد سے روئی کے ذریعے بھی لیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹرز انفکشن کے علامات تلاش کرنے کے لیے پیٹ اور پیڑو کا CT کرانے کا حکم دے سکتے ہیں۔
اگر ڈاکٹرز کو CNS انفکشن کا شبہ ہوتا ہے، تو انہیں دماغ کے MRI کے ساتھ لمبر پنکچر کی جانچ امیجنگ جانچ کا حکم دے سکتے ہیں۔
بسا اوقات، سبھی جانچ کے نتائج بطور منفی آسکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انفکشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی جراثیم کی شناخت نہیں ہو سکتی ہے۔ اگر ابھی بھی کسی انفکشن کا شبہ ہو، تو ڈاکٹرز جائزے کے مطابق اینٹی مائیکروبیل علاج منصوبہ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں جو انفکشن کی سب سے زیادہ ممکنہ وجوہات کے خلاف مؤثر ہے۔
اگر کلچرز پر انفکشن کی وجہ سے ہونے والے جراثیم کے بڑھنے کا پتہ چل جائے، تو حساسیت کی جانچ کی جا سکتی ہے۔ اس جانچ سے یہ تعین کیا جاتا ہے کہ کیا جراثیم مختلف اینٹی بائیوٹکس کے لیے حساس یا مزاحم ہوگا۔ دیکھ بھال ٹیم انتہائی مناسب علاج کی تعین کرنے کے لیے ان جانچوں کے نتائج دیکھیں گی۔
جانچ کی قسم کے لحاظ سے نتائج حاصل کرنے کے لیے کم از کم 24 گھنٹے اور شاید 2 سے 3 دن (یا اس سے زیادہ) لگتے ہیں۔
دیکھ بھال ٹیم اہل خانہ کے ساتھ نتائج کا اشتراک کریں گی اور علاج کے اختیارات پر اپنی رائے پیش کریں گی۔