معاون تھراپی
برانڈ کے نام:
Actiq®; Duragesic®; Sublimaze®
اکثر کے لئے استعمال کیا:
درد
فینٹائل ایک اوپی آئڈ دوا ہے جس کا استعمال درد پر قابو پانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ فینٹائل مختلف شکلوں میں آتی ہے۔ اس کا استعمال ان مریضوں میں شدید یا جاری درد سے راحت حاصل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے جنہیں ابھی بھی درد کی دوسری دوا لینے کے باوجود درد ہو رہا ہو۔ فینٹائل کا استعمال سرجری کے دوران اور بعد میں درد سے راحت حاصل کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
فینٹائل کی کچھ اقسام شکلیں فوری طور پر کام کرتی ہیں۔ تیزی سے عمل کرنے والی شکلوں میں سبلنگول(زبان کے نیچے) گولیاں اور اسپرے، اورل لوزینجز (زبان کے نیچے رکھ کر لی جانے والی میٹھی ٹکیاں)، بکل ٹیبلیٹس (گال میں رکھ کر لی جانے والی گولیاں)، ڈیژول ایبل فلم (حل ہوجانے والا پتلا پلَستَر)، اور ناک کے ذریعے دیا جانے والا اسپرے شامل ہیں۔ ان دواؤں کا استعمال اکثر ایسے درد سے راحت حاصل کرنے کے لے کیا جاتا ہے جو دوسری اوپی آئڈ درد کی دوا (پیش رفت دوا) لینے پر ہوتا ہے۔
فینٹائل جلد پر ایک پیچ کے ذریعے بھی دیا جا سکتا ہے۔ جلد کا پیچ وقت کے ساتھ بہت دھیرے دھیرے دوا چھوڑتا ہے اور اسے دائمی درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فینٹائل نسخے کا انتظام حفاظتی مقاصد سے کیا جاتا ہے۔ فینٹائل کا لمبے عرصے تک استعمال کرنے پر اس کی عادت پڑ سکتی ہے۔ دیکھ بھال کرنے والی ٹیم فینٹائل کے غلط استعمال یا اس کی عادت ہونے کے علامات پر نظر رکھے گی۔ اہل خانہ سے دوا کی خوراک کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے کہا جا سکتا ہے تاکہ ڈاکٹر درد پر قابو پانے کے لیے بہترین دوا بتا سکے۔
فینٹائل دیے جانے والے مریضوں کی سانس لینے، قلب کی رفتار کی شرح اور آکسیجن کی سطحات میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔
فینٹائل تیز درد سے راحت پہنچانے والی دوا ہے۔ بہت زیادہ دوا کھانا ہلاکت کا سبب ہو سکتا ہے۔ احتیاط کے ساتھ خوراک لیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں، اور بچوں اور پالتو جانورں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
منہ کے ذریعے حل ہونے والی گولی، فلم (پتلا پلَستَر)، یا لوزینج (زبان کے نیچے رکھ کر لی جانے والی میٹھی ٹکیا)کے طور پر لی جا سکتی ہے
جلد پر پیچ کی صورت میں یا آلہ کے طور پر دی جا سکتی ہے
منہ یا ناک میں اسپرے کے طور پر دی جا سکتی ہے
انجیکشن کے ذریعے سیال مادے کے طور پر دی جا سکتی ہے
فینٹائل لینے والے سبھی مریضوں کو ان مضر اثرات کا تجربہ نہیں ہوا ہو گا۔ عام مضر اثرات جلی حروف میں ظاہر ہوتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ دیگر اور بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کو سبھی مشتبہ مضر اثرات کے بارے میں بتائيں۔
اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کے ساتھ ان پر اور دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کو یقینی بنائيں۔