آپ کا خیر مقدم ہے
ٹوگیدر، بچوں کو ہونے والے کینسر کے شکار کوئی بھی شخص - مریضوں اور ان کے والدین، اراکین اہل خانہ، اور دوستوں کے لیے ایک نیا وسیلہ ہے۔
مزید جانیںامیونوتھیراپی
برانڈ کے نام:
Intron A®
دیگر نام:
INF-alpha 2
انٹرفیرون الفا-2b دوائی کی ایک قسم ہے جسے امیونوتھراپی کہا جاتا ہے۔ یہ کینسرخلیات پر حملہ کرنے کے لیے مریض کا مدافعتی نظام استعمال کرتی ہے۔
مریضوں کا بلڈ کاوٴنٹس اور جگر اور گردے کے فعل کی نگرانی کے لیے باقاعدگی سے خون نکالنا پڑے گا۔ مریضوں کی آنکھوں کے مسائل اور مزاج یا طرز عمل میں تبدیلیوں پر بھی مریضوں کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔
انجیکشن کے ذریعہ رگ میں مائع کی طرح دی جاسکتی ہے
جلد کے نیچے مائع کی طرح دی جا سکتی ہے
سیال مادہ کے طور پر کسی پٹھے میں بھی دی جا سکتی ہے
انٹرفیرون الفا-2b لینے والے مریضوں میں سب کو ان ضمنی اثرات کا سامنا نہیں ہو گا۔ عام مضر اثرات جلی حروف میں ظاہر ہوتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ دیگر اور بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کو سبھی مشتبہ مضر اثرات کے بارے میں بتائيں۔
اپنے ڈاکٹر یا فارماسیسٹ کے ساتھ ان پر اور دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کو یقینی بنائيں۔