اہم مواد پر جائیں

ہمارا مشن

جب والدین کو پتہ چلتا ہے کہ ان کے بچے کو کینسر ہوگیا ہے، تو ان کے ذہن میں کئی سوالات ہوتے ہیں۔

اکثر لوگ جوابات حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ انہیں بہت ساری معلومات اور آراء دستیاب ہوجاتی ہیں۔ جن میں سے کچھ صحیح اور مفید ہوتی ہیں۔ کچھ نہیں۔

سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہاسپیٹل کی طرف سے پیش کردہ، ٹوگیدر ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں والدین اور دیگر افراد بچپن میں ہونے والے کینسر کے بارے میں قابل اعتماد معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ ان لوگوں سے بھی مدد حاصل کر سکتے یں جو اسی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

ٹوگیدر میں شامل ہیں:

  • ماہرانہ، طبی معلومات۔
  • بچپن میں ہونے والے کینسر کے مریضوں کے خداندانوں کی کہانیاں اور تجربات۔
  • ماہرین کی عملی تجاویز۔
  • معلومات تلاش کرنے کے عمل کو آسان تر بنانے کے لیے سائٹ کو ذاتی بنانے کی صلاحیت۔

ٹوگیدر سینٹ جوڈ کے بانی ڈینی تھوماس کے خواب کا ایک اضافی حصّہ ہے۔ انہوں نے 1962 میں اسپتال قائم کیا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ "کسی بھی بچے کو زںدگی کے ابتدا کرتے ہی مرنا نہیں چاہیے"۔ امریکی خبروں اور عالمی رپورٹ کی درجہ بندی کے مطابق، سینٹ جوڈ کو مستقل طور پر امریکہ کے  پیڈیاٹرک کینسر کے سر فہرست ہاسپیٹلوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ واحد قومی کینسر انسٹی ٹیوٹ نامزد جامع (کمپریہینزیو) کینسر سینٹر ہے جو مکمل طور پر بچوں کے لئے وقف ہے۔