گردے میں ہونے والی رسولیاں کیا ہیں؟
گردے سے متعلق گردے کی رسولیاں اس وقت ہوتی ہیں جب کینسر کے خلیے گردے کے ٹشوز میں بنتے ہیں۔ ان رسولیوں کو بچپن میں ہونے والے سبھی کینسر میں سے تقریبا %7 تک شمار کیا جاتا ہے۔
بچوں کے گردے میں ہونے والی رسولیوں کی مختلف قسمیں ہیں۔ ولمس رسولی (نیفروبلاسٹوما) بچے کے گردے میں ہونے والے رسولی کی ایک قسم ہے۔
گردے پیٹ کے پچھلے حصے میں ریڑھ کی ہڈی کے دونوں طرف موجود اعضاء کے جوڑے ہوتے ہیں۔ وہ خون کو فلٹر اور صاف کرتے ہیں۔ گردے بھی پیشاب تیار کرتے ہیں۔
ولمس رسولی کو نیفروبلاسٹوما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بچوں میں گردے کا سب سے عام کینسر ہے۔ امریکہ میں ہر سال تقریبا 500 بچوں میں ولمس رسولی کی تشخیص ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں پایا جاتا ہے۔
گردے سے متعلق سیل کارسنوما 15–19 سال کی عمر کے نوجوانوں میں گردے کی سب سے عام رسولی ہے۔
دوسرے گردے میں ہونے والی رسولیوں میں شامل ہیں:
- گردے کا واضح سیل سارکوما
- مہلک ریبڈائیڈ رسولی
- میسوبلاسٹک نیفروماس
بسا اوقات کینسر کی تشخیص کیے جانے سے پہلے ہی وہ جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل چکا ہوتا ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کے بچے کو کس ٹائپ کی رسولی ہے۔ مثال کے طور پر ولمس رسولی دماغ میں شاذ ہی پھیلتی ہے۔
بدن کے جس حصے میں کینسر پھیل سکتا ہے اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
زیادہ تر گردے میں ہونے والی رسولیوں کے علاج کا انحصار رسولی پر ہوتا ہے۔ اس میں شامل ہو سکتا ہے:
علاج اور مرض کی پیش گوئی گردے کی رسولیوں کا علاج اس کی قسم اور اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آیا یہ جسم کے دیگر اعضاء تک پھیل چکا ہے یا نہیں۔ آپ کے بچے کا ڈاکٹر، آپ کے بچے کے معاملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
گردے میں ہونے والی رسولیوں کی علامات
گردے کی رسولیوں کی عام نشانیاں اور علامات میں درج ذیل شامل ہیں:
- پیٹ میں گانٹھ یا سوجن ہونا
- پیشاب میں خون آنا
- پیٹ میں درد
- بلند فشار خون
- بخار
- بھوک نہ لگنا
- وزن میں کمی
- قبض جو علاج سے ختم نہیں ہوتا
- تھکاوٹ
- الجھاؤ
- بے حد پیاس
- قے
گردے میں ہونے والی رسولیوں کے لیے خطرے کے عوامل
کچھ جینیاتی سینڈرومز یا دوسرے حالات کی وجہ سے گردے میں ہونے والی رسولی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لیکن زیادہ تر گردے میں ہونے والی رسولیواں جینیاتی نہیں ہوتی ہیں۔
خطرے کو بڑھانے والے جینیاتی حالات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- WAGR سینڈروم
- ڈینس ڈراس سینڈروم
- حد سے زیادہ بڑھنے والا سینڈروم (جیسے بیک وِتھ-وڈیمن سنڈروم)
اگر آپ کے بچے کی نگہداشت ٹیم کو لگتا ہے کہ آپ کے بچے کو رسولی جینیاتی حالت کی وجہ سے ہے، تو شاید وہ جینیاتی جانچ کی تجویز دیں۔
گردے میں ہونے والی رسولیوں کی تشخیص
گردے میں ہونے والی رسولیوں کی تشخیص کی جانچوں میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
- مریض کی طبی سرگزشت
- خاندانی صحت کی سرگزشت، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ کینسر نسل در نسل آپ کے خاندان میں منتقل تو نہیں ہو رہا۔
- جسمانی معائنہ
- خون اور پیشاب کی جانچ کرنے کے لیے لیب مطالعات میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:
- خون کا مکمل شمار
- اعضاء کس طرح کام کررہے ہیں اس کا پتہ لگانے کے لیے جگر اور گردے کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے
- الیکٹرولائٹ ٹیسٹ کا استعمال سوڈیئم، کلورائیڈ، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، اور کیلشیئم کی سطحوں کو دیکھنے کے لیے کیا جاتا ہے
- پیشاب کی جانچ میں شوگر، پروٹین، خون، اور بیکٹیریا کی جانچ کی جاتی ہے
- رسولی کی موجودگی کا پتہ لگانے، اس کے سائز کو دیکھنے، اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا یہ پھیل گیا ہے یا نہیں، پیٹ کی امیجنگ کی جاتی ہے۔
- ٹشو کی جانچ جو رسولی سے لی گئی ہے۔ اس سے ڈاکٹروں کو کینسر کی ٹائپ کے بارے میں جاننے میں مزید مدد ملے گی۔ یہ بایوپسی کے ذریعے یا رسولی کو جراحی سے ہٹانے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔
گردے میں ہونے والی رسولیوں کا مرحلہ
گردے کی رسولی کی درجہ بندی رسولی کی جسامت اور کینسر کے پھیلنے کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ امیجنگ ٹیسٹ، سرجری، اور پیتھالوجی بیماری کے مرحلے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہر ٹائپ کے گردے کی رسولی کے لیے:
- مرحلہ 1 اور مرحلہ 2 میں بیماری کا مطلب ہے کہ کینسر گردے کے باہر نہیں پھیلا ہے۔
- مرحلہ 3 میں بیماری گردے کے باہر پھیل چکی ہے۔ لیکن کینسر ابھی بھی پیٹ کے اندر ہے۔
- مرحلہ 4 میں بیماری پیٹ کے باہر پھیل چکی ہے۔ یہ مندرجہ ذیل میں ہوسکتا ہے:
- مرحلہ 5 کی بیماری (صرف ولمس رسولی کے لیے) کا مطلب ہے کہ دونوں گردے متاثر ہیں۔
جن مریضوں کا کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل چکا ہے ان کی مرض کی پیش گوئی زیادہ خراب ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کینسر کا معاملہ سنگین ہوتا ہے۔ اس کا علاج کرنا بھی مشکل ہے۔
گردے کے کینسر کے بعد مریضوں کے لیے معاونت
مرض کے لوٹ آنے کی نگرانی
علاج کے بعد، مریضوں کی متابعت والی نگہداشت کی جائے گی تاکہ مرض کے دوبارہ لوٹ آنے کی جانچ کی جا سکے۔ آپ کے بچے کی نگہداشت ٹیم آپ کے بچے کو درکار جانچوں کی تجویز کرے گی۔
اگر آپ کے بچے میں کوئی سنڈروم یا جینیاتی فرق ہے جو فیملی در فیملی منتقل ہوتا ہوا آرہا ہے، تو انہیں جینیاتی جانچ اور اضافی نگہداشت کی ضرورت پڑے گی۔
نیفریکٹومی کے بعد زندگی
جن مریضوں کے گردے نکال دیے گئے ہیں وہ عام اور فعال زندگی گزار سکتے ہیں۔
اپنے بچے کی نگہداشت ٹیم کے ساتھ طبی ضروریات اور طرز زندگی کے معمولات کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے۔
آپ کے بچے کو کم از کم سالانہ چیک اپ کے ساتھ مستقل طبی نگہداشت کروانی چاہیے۔ ٹیسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں:
- فشار خون
- گردے کا فعل (بی یو این، کریٹینین)
- پیشاب کا تجزیہ
آپ کے بچے کو گردے کے ماہر سے ملنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جسے نیفرولاجسٹ (ماہر امراض گردہ) کہتے ہیں.
گردے کو صحت مند رکھنے کے طریقے
- دن میں تقریبا 6 سے 8 کپ پانی پیئں۔ اسپورٹس کھیلتے ہوئے اور گرم موسم میں خود کو آبیدہ رکھیں۔
- کیفین کو محدود کریں۔
- نان اسٹیرائڈل اینٹی انفلامیٹری ادویات (NSAIDs) کا استعمال احتیاط کے ساتھ کریں۔ جب یہ ادویات بہت زیادہ لی جائيں یا بہت زیادہ مقدار میں لی جائيں تو اس سے گردے خراب ہو سکتے ہیں۔ ممکن ہونے کی صورت میں یہ ادویات نہ لیں۔ اپنے بچے کو وہ ادویات استعمال کرنے سے پہلے نگہداشت ٹیم سے بات کریں۔
- نئی دوا لینے سے پہلے کسی ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے چیک کروائیں۔ اس میں نسخے اور بغیر نسخہ کے ملنے والی دوا نیز جڑی بوٹیوں کی سپلیمنٹس شامل ہیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ تمام ہیلتھ کیئر پرووائیڈر اور فارماسسٹس کو معلوم رہے کہ آپ کے بچے کے پاس صرف ایک ہی گردہ ہے۔
- پانی/سیال مناسب مقدار میں پینے اور ریشہ دار غذا کھانے سے قبض سے بچیں۔ اگر آپ کے بچے کی نگہداشت ٹیم پاخانہ کو نرم کرنے والی دوائیاں تجویز کرتی ہے تبھی ان کا استعمال کریں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ ٹوائلٹ ٹریننگ شروع کرنے سے پہلے تیار ہے تاکہ پیشاب روکنے سے متعلق مسائل سے بچا جا سکے۔
- پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTI) یا گردے کے انفیکشن کی کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر ڈاکٹر کو کال کریں۔
- جسمانی طور پر متحرک رہیں۔ زیادہ تر جسمانی سرگرمیاں اور اسپورٹس (بشمول ایسے اسپورٹس جن میں جسمانی رابطہ ہوتا ہے) گردوں کی صحت کے لیے بہت کم یا نہ ہونے کے برابر خطرہ بنتے ہیں۔ سرگرمیوں اور کسی بھی خدشات کے بارے میں اپنے بچے کی نگہداشت ٹیم سے بات کریں۔
تاخیر سے ہونے والے اثرات
گردے کی رسولیوں کا علاج کیے جانے والے بچوں میں معالجہ سے متعلق دیر سے دکھائی دینے والے اثرات کا خطرہ ہوتا ہے۔
تندرست طرز زندگی گزارنے، مقوی غذا کھانے، اور باقاعدگی سے اسکریننگ اور چیک اپ کروانے سے آپ کے بچے کی صحت کی حفاظت میں مدد مل سکتی ہے۔
وہ لوگ جن کا علاج سیسٹیمیٹک کیموتھیراپی یا ریڈی ایشن کے ذریعے کیا گیا ہے انہیں معالجے کے بعد تیز اور دیر سے دکھائی دینے والے اثرات پر نظر رکھنی چاہیے۔ کیے گئے علاج کی ٹائپ کے اعتبار سے، ان اثرات میں شامل ہو سکتے ہیں:
آپ کے بچے کا ڈاکٹر آپ کے بچے کے معاملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
—
جائزہ لیا گیا: اگست 2024