اہم مواد پر جائیں

ہمارے بارے میں

ٹوگیدر ‎by St. Jude™‎‎ ایک آن لائن وسیلہ ہے، جو بچپن اور نوعمری کے کینسر، خون کے عوارض، اور دیگر سنگین طبی حالات کا سامنا کرنے والے ہر فرد کو مکمل، قابلِ بھروسہ معلومات فراہم کرتا ہے۔ 

St. Jude Children's Research Hospital کے تعاون سے تیار کردہ،ٹوگیدر by St. Jude™‎ ایک آن لائن وسیلہ پیش کرتا ہے:

  • طبی حالات اور علاج کے بارے میں معلومات 
  • اہل خانہ اور مریضوں کے لیے معاون نگہداشت کے بارے میں معلومات 
  • دنیا بھر کے مریضوں اور اہل خانہ کی جانب سے امید اور شفاء کی مشترکہ کہانیاں

ہم علاج کے اس پورے سفر میں مریضوں اور ان کے خاندانوں کے شانہ بشانہ چلتے ہیں۔ آپ چاہے کہیں بھی ہوں، ہم آپ کی مدد کرنا اور آپ کی ضرورت کے مطابق طبی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

St. Jude کی بنیاد 1962 میں ڈینی تھامس نے رکھی تھی، جن کا خیال تھا کہ "کوئی بھی بچہ زندگی کی شروعات میں موت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔" اس وقت سے، ہم کینسر اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں اور نوعمر لوگوں کے لیے مریض اور خاندان پر مرکوز نگلہداشت میں عالمی رہنما بن گئے ہیں۔

ہمارا مشن

ٹوگیدر by St. Jude™‎ آن لائن وسائل آج کے ویژن کا حصہ ہیں جس کی قیادت جیمز ڈاؤننگ، ایم ڈی، St. Jude کے صدر اور CEO کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے کیمپس اور ملحقہ کلینکس کی چار دیواری سے باہر نکل کر کام کریں۔ ہم دنیا بھر کے خاندانوں کو بھروسہ مند، ماہر صحت کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

یہ نہایت ضروری ہے کہ والدین اور مریضوں کے پاس قابلِ اعتماد اور مفید صحت کی معلومات، تعلیمی وسائل، اور اُن لوگوں کے تجربات تک رسائی ہو جو بچوں کے کینسر سے متاثر ہوئے ہیں۔

جیمز آر ڈاؤننگ، ایم ڈی، ایم ڈی

ہمارے بنیادی اصول 

  • صحت سے متعلق آگاہی: ہم صحت سے متعلق ابلاغ کے بہترین طریقے استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام لوگ، چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں یا کہیں سے بھی علاج حاصل کرتے ہوں، ہماری صحت سے متعلق معلومات، خدمات اور وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں، انہیں سمجھ سکیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔
  • مریض پر مرکوز نقطہ نظر: ہم دنیا بھر کے مریضوں اور ان کے خاندانوں کی جسمانی، روحانی، جذباتی اور عملی ضروریات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے تعلیمی وسائل آپ کو اپنے بچے کی نگہداشت میں وہ کردار ادا کرنے میں مدد کریں گے جو آپ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
  • شواہد پر مبنی طریقہ کار: ہم سائنسی مطالعے کے ڈیٹا اور St. Jude کی کلینیکل مہارت پر مبنی مکمل اور تازہ ترین معلومات فراہم کرتے ہیں۔
  • رسائی پذیری: ہم مختلف ذرائع استعمال کرتے ہیں تاکہ ہر شخص کو جب اور جہاں ضرورت ہو، معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ہم یہ معلومات آن لائن، اخبارات و رسائل، ویڈیوز، پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے ہیں۔
  • افادیت: ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری معلومات آپ جیسے مریضوں اور خاندانوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرتی ہوں۔
  • کثیر شعبہ جاتی اشتراک: ہم ایک متنوع ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ مریضوں کی تعلیم اور معلومات درست ہوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے متعلقہ ہوں۔ ہماری ٹیم مشیروں اور ماہرین، مریضوں، خاندان کے افراد، نگہداشت صحت فراہم کرنے والوں، اور دیگر افراد پر مشتمل ہے۔ 

متعلقہ مواد