کچھ بچپن میں ہوئے کینسر کے علاج انڈوکرائن سسٹم میں پریشانی پیدا کر سکتے ہیں۔
اس بات کو سمجھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کہ اندورنی غدود کا نظام کیسے کام کرتا ہے اور اس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کیسے علاج اس کے کام پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔
اندورنی غدود کا نظام گلٹیوں کا ایک سلسلہ ہے۔
ہائپوتھیلمس ہائپو تھیلمس اور پٹیوٹری غدودغدۂ نخامیہ، جو دماغ میں واقع ہیں، بعض اوقات "ماسٹر گلینڈز" کہلاتے ہیں۔ کینسر کے کچھ علاج، خاص طور پر دماغ کے لیے ریڈی ایشن، ان غدود کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس میں ہونے والا نقصان کئی دشواریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔
ہائپوتھیلمس اور غدہ نخامیہ دوسرے غدود کو کنٹرول کرتی ہے جیسے کہ:
یہ غدود ہارمونز بناتے ہیں۔ ہارمونز ایسے کیمیائی پیغام رساں ہیں، جو جسم صحیح سے اپنا کام کرتا رہے، اس کے لیے خون کے گردشی نظام کے ذریعے معلومات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجاتے ہیں۔
اندورنی غدود کا نظام کنٹرول کرتا ہے:
اندورنی غدود کا نظام غدودوں کا ایک ایسا گروپ ہے جو جسم کے بہت سے عمل جیسے ترقی، جوانی کے دوران جسم میں ہونے والی تبدیلی، توانائی کی سطح، پیشاب کی پیداوار، اور تناؤ کے رد عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ مرد اور عورت کے اندورنی غدود کے نظام کے اعضاء الگ الگ ہوتے ہیں۔ عورتوں میں بیضہ دانیاں ہوتی ہیں۔ مردوں میں خصیے ہوتے ہیں۔
اندورنی غدود کا نظام غدودوں کا ایک ایسا گروپ ہے جو جسم کے بہت سے عمل جیسے ترقی، جوانی کے دوران جسم میں ہونے والی تبدیلی، توانائی کی سطح، پیشاب کی پیداوار، اور تناؤ کے رد عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ مرد اور عورت کے اندورنی غدود کے نظام کے اعضاء الگ الگ ہوتے ہیں۔ مردوں میں خصیے ہوتے ہیں۔ عورتوں میں بیضہ دانیاں ہوتی ہیں۔
—
جائزہ لیا گیا: نومبر 2019
کینسر کا علاج کرنے والے علاجوں کو طویل مدت تک بنے رہنے والے اور تاخیر سے ہونے والے ضمنی اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ جانیں کہ کون سے علاج تاخیر سے ہونے والے اثرات سے وابستہ ہیں۔
گروتھ ہارمون کی کمی (GHD) اس وقت ہوتی ہے جب جسم کافی مقدار میں گروتھ ہارمون نہیں بناتا، جو ہڈیوں اور ٹشوز کو معمول کے مطابق بڑھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ مزید جانیں۔