ٹوگیدر by St. Jude™ آن لائن وسائل کی توسیع کا اعلان
ٹوگیدر by St. Jude™ آن لائن وسائل کو مزید ایسے خاندانوں کی مدد کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جو بچپن کی سنگین بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
بچپن کی سنگین بیماریوں کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے لیے واضح اور قابلِ اعتماد معلومات کا ہونا بہت ضروری ہے.
اپنے آغاز سے ہی، ٹوگیدر by St. Jude™ آن لائن وسائل نے بچپن اور نوعمری کے کینسر سے نمٹنے والے خاندانوں کے لیے معلومات اور تعلیم کا ایک قابلِ اعتماد ذریعہ ہونے کا کردار ادا کیا ہے۔ 2024 میں، ہم نے اپنے انگریزی مواد میں توسیع کرتے ہوئے خون کی بیماریوں اور متعدی بیماریوں کے بارے میں معلومات بھی شامل کیں۔ آج ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنے مواد کو اردو میں بھی وسعت دی ہے.
اب آپ کو خون کی بیماریوں، جیسے سکل سیل بیماری اور ہیموفیلیا، اور متعدی بیماریوں، جیسے انفلوئنزا اور خسرہ، کے بارے میں معلومات بھی مل سکتی ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو وہ معلومات اور وسائل فراہم کرنا ہے جن کی آپ کو ضرورت ہے.
ٹوگیدر by St. Jude™ آن لائن وسائل میں اب بچپن اور نوعمری کے کینسر کے ساتھ ساتھ خون کی بیماریوں اور متعدی بیماریوں کے بارے میں بھی معلومات شامل ہیں۔
نیا کیا ہے؟
مریضوں، خاندانوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں نے ہماری ویب سائٹ کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کی ہے۔ یہاں آپ کو ہر نئے حصے میں درج ذیل معلومات ملیں گی:
- بیماریاں: بچپن اور نوعمری کے کینسر، خون کی بیماریوں اور متعدی بیماریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات، جو آپ کو اپنے بچے کی تشخیص کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
- علاج، ٹیسٹ اور طبی طریقہ کار: طبی علاج، ضمنی اثرات، کلینیکل ٹرائلز اور تکمیلی علاج کے بارے میں واضح وضاحتیں۔
- طبی نگہداشت: نگہداشت کی ٹیموں، انفیکشن سے بچاؤ، طبی غذائیت اور پالی ایٹو کیئر کے بارے میں مفید معلومات۔
- جذباتی مدد اور روزمرہ زندگی: روزمرہ زندگی سے نمٹنے، جذباتی صحت، خاندانی مدد، بالغوں کی طبی نگہداشت کی طرف منتقلی اور دیگر موضوعات کے بارے میں مفید تجاویز۔
- ویڈیوز اور وسائل: آپ کے بچے کی دیکھ بھال کے لیے ویڈیوز، بلاگ مضامین اور دیگر عملی وسائل۔
اس سے آپ کو کیسے فائدہ ہوگا
یہ اپ ڈیٹس اس لیے تیار کی گئی ہیں تاکہ آپ کے لیے اپنی مطلوبہ معلومات تلاش کرنا آسان ہو۔ آپ کے موجودہ بُک مارکس اب بھی کام کریں گے۔ آپ ہماری نئی سرچ ٹول کا استعمال کرکے ویب سائٹ پر موجود کوئی بھی معلومات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپ ڈیٹ کی گئی ویب سائٹ دیکھیں اور اسے ان لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کریں جو ان وسائل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہم مسلسل نیا مواد شامل کرتے رہتے ہیں، اس لیے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے اہماری ی میل نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔
اگر آپ کے کوئی سوالات یا تبصرے ہیں، تو براہِ کرم ہمیں together@stjude.org پر ای میل کریں۔
ہمیں خوشی ہے کہ آپ یہاں موجود ہیں۔